Tag: ایس ایس یو

  • ایس ایس یو میں اسامیوں پر بھرتی کا آغاز ہو گیا

    ایس ایس یو میں اسامیوں پر بھرتی کا آغاز ہو گیا

    کراچی: ایس ایس یو میں یونیفارم اور سویلین کی مختلف اسامیوں کے لیے بھرتی کا آغاز ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں اسامیوں پر بھرتی شروع ہو گئی ہے، جس کے لیے سندھ بھر سے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔

    جونیئر کلرک (بی پی ایس۔11)، کمانڈوز (بی پی ایس۔07)، ڈرائیور کانسٹیبل (بی پی ایس۔07)، الیکٹریشن (بی پی ایس۔06)، میسن (بی پی ایس۔04)، پلمبر (بی پی ایس۔04) ، ٹیلر ماسٹر (بی پی ایس۔04)، پینٹر (بی پی ایس۔03)، کارپینٹر (بی پی ایس۔03)، ڈینٹر (بی پی ایس۔03)، آٹو مکینک (بی پی ایس۔03)، نائب قاصد (بی پی ایس۔01)، باربر (بی پی ایس۔01)، کک (بی پی ایس۔01)، ویٹر (بی پی ایس۔01)، سینیٹری ورکر (بی پی ایس۔01) سمیت مختلف اسامیوں کے لیے بھرتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

    بھرتی کا عمل SIBA ٹیسٹنگ سروس (STS) کے ذریعے کیا جائے گا، ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے یونٹ میں بھرتی کے لیے میرٹ اور شفافیت کو اوّلین ترجیح قرار دیا ہے۔

    آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 جون 2024 ہے، جب کہ گریڈ 1 تا 4 کی اسامیوں کی آخری تاریخ 25 جون 2024 ہے۔

    ترجمان کے مطابق اعلان کردہ اسامیوں کے مطابق پولیس کانسٹیبل (مرد/خواتین) کی کل 1100، ڈرائیور پولیس کانسٹیبل (مرد) کی 450، جونیئر کلرک (مرد/خواتین) کی 34، الیکٹریشن (مرد) کی 11، میسن (مرد) کی 02، پلمبر (مرد) کی 01، ٹیلر ماسٹر (مرد) کی 03، پینٹر (مرد) کی 03، کارپینٹر (مرد) کی 02، ڈینٹر (مرد) کی 01، آٹومکینک (مرد) کی 03، نائب قاصد (مرد) کی 06، باربر کی 03، کک کی 17، ویٹر کی 11، سینٹری ورکر کی 11 اسامیوں پر اقلیتی کوٹہ سمیت صوبہ سندھ کے ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں کی درخواستیں مطلوب ہیں۔

  • ایس ایس یو کی موجودہ پیشہ ورانہ مہارت مثالی ہے: گورنر سندھ

    ایس ایس یو کی موجودہ پیشہ ورانہ مہارت مثالی ہے: گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایس ایس یو کی موجودہ پیشہ وارانہ مہارت مثالی ہے، انھوں نے آج اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی ڈاکٹر مقصود احمد نے ان کا ستقبال کیا، جب کہ ایس ایس یو کے خصوصی دستے نے ان کی آمد کے موقع پر سلامی پیش کی۔

    ترجمان ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی کے مطابق گورنر سندھ نے ڈی آئی جی کے ہمراہ ہ اسلحہ خانہ، فائرنگ رینج اورایس ایس یو کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے ایس ایس یو کی موجودہ پیشہ وارانہ مہارت اور انتظامات کو مثالی قرار دیا۔

    ڈی آئی جی ڈاکٹر مقصود احمد نے گورنر سندھ کو ایس ایس یو کے قیام سے لے کر جدت سے آراستہ یونٹ کی تشکیل تک کے سفر کے بارے میں آگا ہ کیا۔ انھو ں نے مزید بتایا کہ ملک میں پہلی مرتبہ ایس ایس یو سندھ پولیس میں S.W.A.T ٹیم قائم کی گئی ہے، جس میں کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز تربیت یافتہ اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں، جو کسی بھی ناخوش گوار حالات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ کمانڈوز کی پیشہ وارانہ مہارت میں مزید اضافے کے لیے پاکستان آرمی مختلف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں تربیت فراہم کر رہی ہے۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی نے سندھ پولیس کے ذیلی ادارے مددگار 15 میں کی جانے والی اصلاحات اور اپ گریڈیشن کے بارے میں آگاہ کیا کہ مددگار 15 جس کا کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں ریسپانس ٹائم 30-40 تھا، اب محدود ہو کر 07-10 ہو گیا ہے۔

    کامران خان ٹیسوری نے ایس ایس یو کے انتظامی، سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی امور میں اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو سراہا اور سندھ پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہر اور صوبے کا امن برقرار رکھنے میں سندھ پولیس اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

    دورے کے موقع پر گورنر سندھ نے S.W.A.T ٹیم کی جانب سے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے مہمان کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

  • قائد آباد: پولیس وین کے قریب بم دھماکہ، دو اہلکارشہید

    قائد آباد: پولیس وین کے قریب بم دھماکہ، دو اہلکارشہید

    کراچی:قائد آباد میں پولیس وین کے قریب دھماکہ ، دواہلکار شہید پندرہ زخمی، تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکار ایک بار پھر دہشت گردی کا شکار ہوگئے۔

    قائد آباد میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ  (ایس ایس یو) کی وین کے قریب بم دھماکہ سے دو اہلکار شہید اورپندرہ زخمی ہوگئے، مذکورہ بم قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب تھا، زخمیوں کوفوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا گیا۔

    جن میں سےمتعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، مذکورہ وین میں پچاس سے زائد اہلکار سوار تھے، جو بلاول ہاؤس میں ڈیوٹی دینے جارہے تھے۔

      لانڈھی میں مرغی خانہ بس اسٹاپ پر پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دھماکا کیا گیا جس کےنتیجے میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے 15 اہلکار زخمی ہو گئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ اس کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

    امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور جناح اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج ایس ایس یو کے 2 اہلکار دم توڑ گئے جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    جناح اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔

    پولیس حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جب کہ اس میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سنٹر کی بس کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب پولیس اہلکار ڈیوٹی پر بلاول ہاؤس کی طرف آرہے تھے۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں ، دوسری جانب واقعے کے بعدعلاقے میں جاری پولیو مہم کو روک دیا گیا ہے۔