Tag: ایس ایم ایس سروس

  • سعودی عرب: توکلنا ایپ پر عارضی مسائل کے بعد نئی سروس کا اجراء

    سعودی عرب: توکلنا ایپ پر عارضی مسائل کے بعد نئی سروس کا اجراء

    ریاض: سعودی عرب میں کرونا وائرس سے بچاؤ اور معلومات کے لیے لانچ کی جانے والی ایس ایم ایس ایپ پر آنے والی مشکل کو مستقل طور دور کرنے کے لیے متعلقہ محکمے نے اقدامات اٹھا لیے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ اور معلومات کے لیے توکلنا ایپ کی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی تھی، اس عارضی ’ایس ایم ایس‘ سروس پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 200 ملین سے زائد رجسٹریشن کی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں۔

    سعودی محکمہ برائے اعداد و شمار اور مصنوعی ذہانت ’سدایا‘ کے ترجمان ماجد الشھری نے بتایا کہ توکلنا ایپ پر ایک دم رجسٹریشن کرانے والوں کا پریشر بڑھنے سے ایپ عارضی طور پر معطل ہو گئی تھی جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    انھوں نے کہا کہ توکلنا ایپ پر ہونے والے غیر معمولی ’لوڈ‘ کے باعث وقتی طور پر پیش آنے والی مشکلات اور فنی خرابی کو مستقل بنیاد پر حل کیا جا رہا ہے، فنی ماہرین اس مشکل کو دور کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

    سعودی عرب: کرونا وائرس سے متعلق ایپ تکنیکی مسائل کا شکار

    ترجمان الشھری نے مزید کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر ابشر اور توکلنا کے رجسٹرڈ صارفین کے لیے ایس ایم ایس سروس بھی متبادل کے طور پر جاری کی گئی ہے جس کے ذریعے لوگوں کی مشکلات وقتی طور پر حل ہو جائیں گی۔

    واضح رہے سعودی عرب کے متعدد شہروں میں کرونا احتیاطی تدابیر کے حوالے سے لوگوں کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ اپنے موبائل فونز پر’توکلنا‘ ایپ انسٹال کریں جس کے ذریعے صارف کی صحت کے بارے میں اہم معلومات اپ لوڈ کی جاتی ہیں تاکہ اس سے یہ معلوم ہو سکے کہ اکاؤنٹ ہولڈر کرونا وائرس میں مبتلا نہیں۔

  • عیدالفطر  کیلئے نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کی تاریخ کا اعلان

    عیدالفطر کیلئے نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کی تاریخ کا اعلان

    کراچی :  اسٹیٹ بینک نے عید الفطر کے موقع پر نئے نوٹوں کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے صارفین کے لیے ایس ایم ایس سروس اس بار بھی جاری رکھی ہے، 20 سے 31 مئی تک نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر نئے نوٹوں کے اجرا کا اعلان کردیا گیا، نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد  20 مئی  سے 23 جون تک منتخب برانچوں سے نوٹ حاصل کرسکیں گے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق  19  مئی سے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کا آغاز کیا جائے گا اور 20  سے 31 مئی تک نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا کیا جائے گا۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹوں کے حصول کا طریقہ کار بھی جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت صارفین کو پابند کیا گیا ہےکہ وہ اپنے نادرا کا شناختی کارڈ نمبر اور بینک کا برانچ کوڈ مذکورہ نمبر (8877) پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔

    ای برانچز کے آئی ڈی نمبرزاسٹیٹ بینک اورنجی بینکوں کی ویب سائیٹس پردستیاب ہیں، ایک موبائل فون نمبرسے صرف ایک ہی شناختی کارڈ کا نمبربھیجا جاسکتا ہے جبکہ ایک شناختی کارڈ پر صرف ایک ہی مرتبہ نوٹ جاری کئے جائیں گے۔

    نئے نوٹ ملک بھرکے مختلف بینکوں کے 142 شہروں کی 1700شاخوں سے دستیاب ہوں گے، نئے نوٹوں کا فی کس کوٹا 10روپے کی 3گڈیاں، 50اور 100روپے کی ایک ایک گڈی ہے۔

  • ملک میں خصوصی سائبر کرائم الرٹ ایس ایم ایس سروس شروع

    ملک میں خصوصی سائبر کرائم الرٹ ایس ایم ایس سروس شروع

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارےایف آئی اے نے ملکی تاریخ میں پہلی بار سائبر کرائمز کے حوالے سے خصوصی سائبر کرائم الرٹ ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ملکی تاریخ میں پہلی بار سائبر کرائمز کے حوالے سے خصوصی سائبر کرائم الرٹ ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا ملک بھر میں باقاعدہ آغاز کل سے ہو گا۔

    سائبر کرائم ایس ایم ایس الرٹ سروس کا افتتاح کل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اکبر خان ہوتی کریں گے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سائبر کرائم کے ذریعے متاثرہ شخص ویب سائٹ یا متعلقہ ادارے کی مکمل معلومات ایک ایس ایم ایس کے ذریعے سائبر کرائم الرٹ سروس کے نمبر پرکرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سروس سے سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ اور دیگر جرائم کا جہاں خاتمہ ہوگا وہیں سائبر کرائم کے بڑے گروہ قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔