Tag: ایس اینڈ پی

  • پاکستانی معیشت کے لئے اچھی خبر

    پاکستانی معیشت کے لئے اچھی خبر

    اسلام آباد : پاکستانی معیشت کے لئے اچھی خبر آگئی، فچ کے بعد ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی  نے پاکستان کی ٹرپل سی ریٹنگ کو برقرار رکھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹینڈرد اینڈ پوورز ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی ریٹنگ برقرار رکھی ہے۔

    ایس اینڈ پی نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے سات ارب ڈالر معاہدے کے بعد معیشت مستحکم رہے گی اورزرمبادلہ ذخائر میں بھی بہتری آئے گی، جس سے ڈیفالٹ کا خطرہ بھی کم ہوا ہے۔

    ریٹنگ ایجنسی کا کہنا تھا کہ فچ نے بھی پاکستان کی ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس کر دیا ہے، آئی ایم ایف، سعودی عرب، یو اے ای اور چین سے فنڈز بروقت پر رول اوورکرانا ہوں گے، پاکستان کا بیرونی قرضوں کو برقرار رکھنے کیلئے رول اوور پر انحصار ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان قرضوں کی ادائیگیاں کی وجہ سے مالی دباو کا شکار رہے گا جبکہ مہنگائی، سخت مونیٹری پالیسی اور غیر یقینی صورتحال سے معیشت پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

    ریٹنگ ایجنسی نے زور دیا معیشت کو بحال رکھنے کیلئے غیر ملکی فنڈز اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کنٹرول ضروری ہے۔

  • ایس اینڈ پی کا الیکشن کے بعد پاکستان کی  کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کرنے کا اشارہ

    ایس اینڈ پی کا الیکشن کے بعد پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کرنے کا اشارہ

    اسلام آباد : ایس اینڈ پی ریٹنگ ایجنسی نے الیکشن کے بعد پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کرنے کا اشارہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس اینڈ پی ریٹنگ ایجنسی نے الیکشن کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہو کر ’بی‘ ہونے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

    ریٹنگ ایجنسی نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت کے سخت ریفارمز جاری رکھنے کے عزم سے پاکستان کی گلوبل ریٹنگ بہتر ہوگی۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ اور اہم اداروں کو ساتھ لے کر چلنے والی حکومت کو آئی ایم ایف فنڈنگ کے امکانات زیادہ ہوں گے، پاکستان کی موجودہ ٹرپل سی پلس ریٹنگ ’بی‘ سے ایک درجہ کم ہے۔

    ایس اینڈ پی نے مزید کہا کہ پاکستان کی ابھی ٹرپل سی ریٹنگ ہے، جو ڈیفالٹ کا خدشہ ظاہر کرتی ہے۔

  • عالمی ریٹنگ ایجنسی  کا  پاکستانی  معیشت کا  آؤٹ لک مستحکم  قرار

    عالمی ریٹنگ ایجنسی کا پاکستانی معیشت کا آؤٹ لک مستحکم قرار

    نیویارک : عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی نے پاکستانی معیشت کا آؤٹ لک مستحکم برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام،ملٹی اوربائی لیٹرل فنڈنگ ملکی معیشت کوسہارادینےمیں مدد دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی نے پاکستان پر رپورٹ جاری کی ہے ، جس میں پاکستانی معیشت کا آؤٹ لک مستحکم برقرار رکھا ہے  ، پاکستان کی طویل مدتی ریٹنگ بی مائنس اور قلیل مدتی ریٹنگ بی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام،ملٹی اوربائی لیٹرل فنڈنگ ملکی معیشت کوسہارادینےمیں مدد دے گی ، آئی ایم ایف اوردیگر ذرائع سے ملی فنڈنگ  آئندہ 12ماہ کیلئے کافی ہوگی، امید ہے ملکی معاشی اشاریوں میں مزید خرابی نہیں آئےگی۔

    عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو2اعشاریہ4 فیصد رہےگی ، یہ شرح 12 سال کی کم ترین سطح ہے ، رواں مالی سال کے اختتام  تک  پاکستان میں فی کس آمدنی1200 ڈالر تک ہوجائے گی۔

    رپورٹ کے مطابق ملک میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے، ملکی معیشت کو بیرونی خدشات لاحق ہیں ، ریٹنگز کم ہونے کی وجہ پاکستان کی  کم آمدنی ہے جبکہ خراب انفراسٹرکچر کےباعث غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی دیکھی جارہی ہے

  • ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈیٹ ریٹنگ آؤٹ لک مثبت کر دی

    ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈیٹ ریٹنگ آؤٹ لک مثبت کر دی

    نیویارک : اسٹینڈرز اینڈ پورز نے پاکستان کی کریڈیٹ ریٹنگ آؤٹ لک مستحکم سے بڑھا کرمثبت کر دی ہے تاہم موڈیز نے پاکستان کے قرضوں کو ضرورت سے زائد قرار دیا ہے۔

    بین الااقوامی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی کے مطابق پاکستان کی معاشی حالت مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے، ایس اینڈ پی کے مطابق سال دوہزار پندرہ سے سترہ کے درمیان پاکستان کی معاشی شرح نمو چار اعشاریہ چھ فیصد رہنے کی توقع ہے۔

    ایس اینڈ پی کے مطابق حکومتی معاشی پالیساں اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث معاشی ترقی اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔

    ساتھ ساتھ ایس اینڈ پی نےخبردار کیا ہےکہ پاکستانی معیشت کو امن وامان کےحوالے سےاندورنی اور بیرونی خدشات لاحق ہیں۔

    دوسری جانب موڈیز کا کہنا ہےکہ پاکستان کے قرضے ضرورت سے زیادہ ہیں مگر ادائیگیوں پر ڈیفالٹ کا خدشہ نہیں ۔موڈیز کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری پاکستانی معیشت کیلئے مثبت ہے