Tag: ایس ایچ اوز

  • کراچی : ایس ایچ اوز کی تعیناتی و تبادلے کا نیا طریقہ کار جاری

    کراچی : ایس ایچ اوز کی تعیناتی و تبادلے کا نیا طریقہ کار جاری

    کراچی : ایس ایچ اوز کی تعیناتی و تبادلے کا نیا طریقہ کار جاری کردیا گیا، صاف سروس ریکارڈ والے اہل افسران ہی ایس ایچ او بن سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ایس ایچ اوز کی تعیناتی وتبادلے کا نیا طریقہ کارجاری کردیا

    قبل ازوقت تبادلےکی اجازت ٹھوس وجوہات اور ڈی آئی جی کی منظوری سے مشروط کردی گئی ہے۔

    ایک سال مکمل کرنے والے افسر کی 3 سال تک اسی تھانے میں دوبارہ تعیناتی نہیں ہوگی۔

    اپنے ضلع میں پوسٹنگ پر پابندی اور آئی جی کی منظوری سے تعیناتی ہوگی جبکہ صاف سروس ریکارڈ والے اہل افسران ہی ایس ایچ او بن سکیں گے۔

    آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کرپشن، نااہلی یا مقدمات کا سامنا کرنے والے افسران نااہل ہونگے، ایس ایچ اوکی مدت کم از کم ایک سال مقرر ہوگی۔

  • شادی ہالز انتظامیہ کیلئے بُری خبر

    شادی ہالز انتظامیہ کیلئے بُری خبر

    کراچی: شادی ہالز کی انتظامیہ کیلئے بُری خبر آگئی، پولیس حکام نے اہم ہدایت جاری کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شادی ہالز کے باہر فائرنگ پر ہال انتظامیہ کو بھی مقدمے میں نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پولیس حکام نے ڈسٹرکٹ کی سطح پر افسران کو سخت ہدایت جاری کردیں۔

    پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ اوز کو تھانے کی حدود میں شادی ہالز انتظامیہ کو پیشگی نوٹس کی ہدایت کی ہے، ہال کے اندر پروگرام سے متعلق کوئی شخص ہوائی فائرنگ کرتے پایا گیا تو مقدمہ ہوگا۔

    کراچی پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کیخلاف عوام میں آگاہی کیلئے بینرز بھی آویزہ کئے جائیں گے۔

    کراچی کی خبریں

  • اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے ایس ایچ اوز اپنا قبلہ درست کرلیں، گورنرسندھ

    گورنر سندھ کامران تیسوری نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے ایس ایچ اوز اپنا قبلہ درست کرلیں۔

    گورنر سندھ کامران تیسوری نے چینی قونصل جنرل  کے ہمراہ پاک چائنا فرینڈ شپ پارک کا افتتاح کیا۔

    اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ آلہ دین پارک میں انکروچمنٹ کو ختم کرکے وہاں بھی پارک بنایا جارہا ہے، مافیا شہر قائد سے اپنا بستر باندھ کر کوچ کریں کیونکہ کراچی میں جہاں جہاں زمینوں پر قبضے ہیں سب ختم کرائے جا رہے ہیں، کراچی کو کلین و گرین بنائنگے۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج پاک چائنا فرینڈ شپ پارک کا افتتاح کر دیا گیا ہے، چائنا کے نئے سال کے موقع پر کراچی کے شہریوں کی جانب سے چین کے شہریوں کے لئے یہ محبت کا اظہار ہے۔

    گورنر سندھ کامران   نے کہا کہ چائنا گراؤنڈ سے سینکڑوں ٹن کچرا اور ملبہ اٹھا گیا ہے، اس مقام پر خوب صورت پارک تعمیر کیا جائے گا، جہاں تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی، چار ایکڑ  پر مشتمل اس پارک کو چین کے ساتھ دوستی کے اظہار کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ بلڈر مافیا کی نظریں ہے کہ کسی طرح سے پارکوں پر قبضہ کیا جائےکراچی کے لوگ تفریح سے محروم ہوچکے ہیں۔

    اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے کراچی میں ایس ایچ اوز اور کے الیکٹر  اپنا قبلہ درست کرلے۔

    گورنر سندھ نے بلدیاتی انتخابات کے ٹرن آئوٹ پر مایوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ٹرن آوٹ انتہائی کم رہا، بطور گورنر میرا سیاست میں کام نہیں ہے، لیکن جس طرح شہریوں کو پولنگ کےلئے نکلنا تھا وہ نہیں نکلے۔