Tag: ایس ایچ او گرفتار

  • پی ٹی آئی رہنما کو گرفتاری سے بچانے کے لیے تعاون پر پشاور پولیس کا ایس ایچ او گرفتار

    پی ٹی آئی رہنما کو گرفتاری سے بچانے کے لیے تعاون پر پشاور پولیس کا ایس ایچ او گرفتار

    پشاور: پی ٹی آئی رہنما کو گرفتاری سے بچانے کے لیے تعاون پر پشاور پولیس کے ایس ایچ او فواد خان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایس ایچ او گلبرک فواد خان کی سابق ایم پی اے ملک واجد کی گرفتاری کی بجائے معاونت کا انکشاف ہوا ہے، ایس ایچ او نے پی ٹی آئی رہنما کو ٹریس ہونے سے بچانے کے لیے مشورہ دیا تھا۔

    پشاور پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو گرفتار کر لیا، اور اس کے خلاف پولیس ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    ایس ایچ او کے خلاف درج ایف آئی آر کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک واجد پر کارکنان کو اکسانے اور توڑ پھوڑ میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

    کے پی پولیس کا سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد گرفتار

    تاہم، ایس ایچ او فواد خان نے سابق ایم پی اے ملک واجد سے رابطہ کر کے ان کو لوکیشن ٹریس ہونے سے بچانے کے لیے موبائل فون آف کرنے کا مشورہ دیا۔

  • کراچی: ملزم کو چھوڑنے پر ایس ایچ او اور ڈیوٹی افسر گرفتار

    کراچی: ملزم کو چھوڑنے پر ایس ایچ او اور ڈیوٹی افسر گرفتار

    کراچی: غفلت برتنے پر کراچی میں ساحل تھانے کے ایس ایچ او کو ڈیوٹی افسر سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے اعلیٰ افسران کے حکم پر ساحل پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او شاہد آدم بلوچ اور ڈیوٹی افسر اے ایس آئی محمد ہمراز کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    گرفتار پولیس افسران نے چند روز قبل 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا تھا، تاہم ایس ایچ او اور ڈیوٹی افسر نے محکمانہ غلفلت برتتے ہوئے ایک ملزم کو چھوڑ دیا تھا۔

    گرفتار منشیات فروش کو چھوڑنے پر دونوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی۔

    ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق دونوں اہل کاروں کے خلاف اعلیٰ پولیس افسران کی جانب سے تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • پشاور: منشیات فروشی پر حاضر سروس ایس ایچ او بیٹے سمیت گرفتار

    پشاور: منشیات فروشی پر حاضر سروس ایس ایچ او بیٹے سمیت گرفتار

    پشاور: خیبر پختون خوا میں منشیات فروشی پر ایک حاضر سروس ایس ایچ او کو ان کے کانسٹیبل بیٹے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں گلبہار پولیس نے ایک کارروائی میں خیبر پولیس کے حاضر سروس ایس ایچ او اور کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا۔

    ایس ایس پی کاشف آفتاب نے بتایا کہ ملزمان باپ اور بیٹا منشیات فروش ہیں، کارروائی کے دوران ان سے 13 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی۔

    ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ایس ایچ او اور کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا ہے، اور ان کے خلاف منشیات فروشی کا مقدمہ درج کر دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق گرفتار ایس ایچ او ضلع خیبر کے تھانہ ملاگوری میں تعینات تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی تھانہ آغا میر جانی پولیس نے اپنے ہی کانسٹیبل کو گرفتار کیا تھا، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل ہیروئن سپلائی کرتا تھا، جسے معطل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • کراچی، ڈاکوؤں کو پیسے لے کر چھوڑنے والا ایس ایچ او گرفتار

    کراچی، ڈاکوؤں کو پیسے لے کر چھوڑنے والا ایس ایچ او گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو پیسے لے کر چھوڑنے والے ایس ایچ او کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو پیسے لے کر چھوڑنے والے ایس ایچ او کو گرفتار کرلیا، خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس میں سابق ایچ او راؤ عمیر اور اس کا ساتھی بھی گرفتار ہوا۔

    گرفتار ایس ایچ او نے ایک کروڑ 39 لاکھ کی ڈکیتی میں گرفتار ملزمان کو پیسے لے کر چھوڑ دیا تھا، پولیس کے مطابق سابق ایس ایچ او شاہراہ نور جہاں راؤ عمیر اور ریاض کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق نیا ناظم آباد میں ملزمان نے تجوری توڑ کر ایک کروڑ 39 لاکھ روپے لوٹے تھے، راؤ عمیر اور ہیڈ کانسٹیبل نے ملزم سے لاکھوں روپے لے کر انہیں رہا کردیا تھا۔

    شاہراہ نور جہاں تھانے کا اہلکار ریاض ملزم کا رشتہ دار بتایا جاتا ہے جبکہ سابق ایس ایچ او راؤ عمیر اور ساتھی سے رشوت کے لیے طلب کیے گئے 2 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزم کو جب گرفتار کیا گیا تو اس نے انکشاف کیا کہ اس کو اس سے قبل بھی گرفتار کیا جاچکا ہے اور ایس ایچ او راؤ عمیر اور اس کے ساتھی نے اس سے دو، دو لاکھ روپے لے کر اسے چھوڑا تھا۔

    پولیس نے چھاپہ مار کر ایس ایچ او اور ہیڈ کانسٹیبل کو حراست میں لیا اور ان کی خفیہ الماری سے رقم بھی برآمد کی، ایس ایچ او اور اہلکار کو معطل کرکے ان کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔