Tag: ایس ایچ او

  • پولیس اہلکاروں سے بدسلوکی کرنے والے وکیل کی گرفتارو رہائی

    پولیس اہلکاروں سے بدسلوکی کرنے والے وکیل کی گرفتارو رہائی

    کراچی : کلفٹن کے علاقے سی ویو پر ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والا شخص پولیس نے گرفتار کرلیا بعد زاں عدالت نے ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق  کلفٹن کے علاقے سی ویو پر ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والے وکیل شمس الاسلام ایڈووکیٹ کو گزشتہ رات ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے اتوار کو علی الصبح اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، سندھ ہائیکورٹ کے وکیل خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ کو عدالت میں ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا۔

    اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد بھی احاطہ عدالت میں موجود تھی جن کا کہنا تھا کہ گرفتاری غیر قانونی ہے مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر نہ گرفتاری کی جاسکتی ہے اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

    سماعت کے دوران عدالت نے بغیر وارنٹ خواجہ شمس ایڈووکیٹ کے گھر میں داخل ہونے پر پولیس کی سرزنش کر تے ہوئے کہا کہ قابل ضمانت کیس میں مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر گرفتار کیوں کیا گیا؟

    عدالت نے ایس ایچ او اور دیگر پولیس اہلکاروں کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ کو پچاس ہزار روپے کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

    واضح رہے کہ کلفٹن کے علاقے سی ویو پر ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی ویڈیو کا اعلیٰ حکام نے نوٹس لیا تھا۔

    ملزم شمس الاسلام جعلی نمبرپلیٹ والی گاڑی چلارہا تھا، ایس ایچ او،اہلکاروں سےبدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی۔

    میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد اعلیٰ حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزم کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

    سی ویو: پولیس سے بدسلوکی کرنیوالے شخص کی شناخت، نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی

    یاد رہے کہ شمس الاسلام کی کروڑوں روپے مالیت کی اسپورٹس کار کا نمبرآر8 تھا جو جعلی نمبر ہے، شہر کراچی میں چلنے والی 80 فیصد مہنگی گاڑیاں غیررجسٹرڈ ہوتی ہیں یا ان کی نمبر پلیٹس جعلی ہیں۔

  • خیبر پختونخواہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون ایس ایچ او تعینات

    خیبر پختونخواہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون ایس ایچ او تعینات

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون سب انسپکٹر رضوانہ حمید کو پشاور سرکل میں اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) تعینات کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے سب انسپکٹر رضوانہ حمید کو پولیس اسٹیشن گلبرگ کی ایس ایچ او تعینات کردیا۔ رضوانہ حمید گزشتہ 3 برسوں سے ویمن پولیس اسٹیشن میں تعینات ہیں۔

    رضوانہ حمید کا کہنا ہے کہ جرائم اور دہشت گردی سے نمٹنا ان کے لیے کوئی نئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اضافی عہدے کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور یہ ذمہ داریاں نئی نہیں ہیں۔

    مزید پڑھیں: بم ڈسپوزل یونٹ کی پہلی خاتون اہلکار

    خیال رہے کہ سب انسپکٹر رضوانہ حمید نے سنہ 1996 میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس میں شمولیت اختیار کی تھیں اور وہ اس دوران محکمہ پولیس میں مختلف عہدوں پر فائز رہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سنہ 2014 میں ایڈیشنل آئی جی سندھ کے احکامات پر غزالہ سید کو بطور ایس ایچ او کلفٹن تھانہ تعینات کیا گیا تھا جو کراچی کی تاریخ کی پہلی خاتون ایس ایچ او تھیں۔

    مزید پڑھیں: لاہور میں 19 سال بعد خاتون ایس ایچ اوتعینات

    دو ماہ قبل لاہور میں بھی 17 سال بعد خاتون پولیس فسر غزالہ شریف کو ایس ایچ او تعینات کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد میں فائرنگ‘ایس ایچ او اہلکارسمیت جاں بحق

    فیصل آباد میں فائرنگ‘ایس ایچ او اہلکارسمیت جاں بحق

    فیصل آباد:صوبہ پنجاب کےشہر فیصل آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او اور اے ایس آئی جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق فیصل آباد کےجنرل بس اسٹینڈ پر ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیےجانے والی پولیس پارٹی پرفائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ اورسمیت 2اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس حکام کےمطابق سرگودھا کےقریب بس اسٹیشن سے چندمطلوب ڈاکوؤں کے شہر سے فرار ہونے کی خفیہ اطلاع ملی۔

    اطلاع ملنے پرندیم انجم اور ان کی ٹیم نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا،جہاں مقابلے کےدوران مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سےایس ایچ او ندیم انجم اوراے ایس آئی ساجد جاں بحق ہوگئے۔

    ایس ایس پی آپریشنز رانا معصوم نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکوؤں سے مقابلے میں 2 شہری زخمی بھی ہوئی۔

    پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔


    لاہور میں فائرنگ‘دو پولیس اہلکار جاں بحق


    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ لاہور میں تھانہ ٹبی سٹی کی حدود میں دوروز قبل نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سےزخمی ہونےوالےدو پولیس اہلکارجان کی بازی ہارگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • سامعہ شاہدقتل کیس،ایس ایچ او کی ضمانت منظور

    سامعہ شاہدقتل کیس،ایس ایچ او کی ضمانت منظور

    جہلم : پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی سامعہ شاہد قتل کیس میں عدالت نے معطل ایس ایچ او عقیل عباس کی ضمانت منظور جبکہ سامیہ کے والد چوہدری شاہد کی ضمانت منسوخ کردی ۔

    تفصیلات کے مطابق جہلم کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں سامعہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں گرفتار ایس ایچ او عقل عباس اور مقتولہ کے ماموں کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے جبکہ ملزم شاہد کی درخواست کو مسترد کردیاگیا ہے ۔

    عدالت نے سماعت میں معطل ایس ایچ او عقیل عباس اور مقتولہ کے ماموں حق نواز کی درخواست ضمانت ایک ،ایک لاکھ روپے مچلکے پر منظور کرلی گئی ہے جبکہ سامیہ کے والد چوہدری شاہد کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیاگیا ہے۔

    مزید پڑھیں: سامعہ شاہد قتل کیس میں پیشرفت،ایس ایچ او گرفتار

    یاد رہے گزشتہ ہفتے پنجاب پولیس نے منگلہ کے علاقے میں پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ شاہد قتل کے مقدمے میں مقامی تھانے کے انچارج کو گرفتار کرلیا تھا۔

    واضح رہے کہ سامعہ کو 20جولائی کو جہلم میں قتل کیا گیا تھاکہ جس کا الزام اس کے سابق شوہر چوہدری شکیل پر ہے۔

  • ایس ایچ اوکو قتل کرنے والا اہلکار پولیس فائرنگ سے جاں بحق

    ایس ایچ اوکو قتل کرنے والا اہلکار پولیس فائرنگ سے جاں بحق

    کوئٹہ : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ اور جوابی فائرنگ میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افرادجاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں مغربی بائی پاس کے علاقے نیو انڈسٹریل پولیس اسٹیشن کے پولیس کانسٹیبل نے تھانے کے ایس ایچ او نور بخش مینگل پر تھانے کے اندر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او اور ان کا ایک مہمان جان کی بازی ہارگئے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس کانسٹیبل نے فائرنگ کے بعد اپنے آپ کو حوالے کرنے کی بجائے تھانے کے باہر مورچہ زن ہوگیا اور وہاں سے فائرنگ کرتا رہا جس پر دوسرے پولیس اہلکاروں نے اسے گولی ماری جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کے دیگر ذرائع نے بتایا کہ جس کانسٹیبل نے ایس ایچ او کوقتل کیا اس کو کچھ عرصہ بیشتر ایران سے متصل پنجگور کے علاقے سے کوئٹہ ٹرانسفر کیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق واقعے سے قبل پولیس کانسٹیبل اور ایس ایچ او کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ خان نے آئی جی پولیس کو واقعے کی تحقیقات کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • کراچی کے 14 ایس ایچ او عہدوں سے محروم

    کراچی کے 14 ایس ایچ او عہدوں سے محروم

    کراچی : سندھ پولیس کےچودہ افسروں کوایس ایچ او کےعہدے سےہٹا دیا گیا۔ ان پولیس افسروں کو ان کے خلاف جاری تحقیقات کے باعث ہٹایا گیا ہے۔

    تھانیداری سے محروم ہونے والے پولیس افسروں میں ضلع وسطی کے نو،اور سٹی ڈسٹرکٹ کے پانچ ایس ایچ او شامل ہیں ۔

    ہٹائے گئے ایس ایچ اوز میں رسالہ ، عید گاہ، کلاکوٹ، کھارادر، نیپئر، نیو کراچی، سرسید، اجمیر نگری، سمن آباد، شریف آباد، رضویہ ، گلبہار،اور وومن تھانے کی ایس ایچ اوز بھی شامل ہیں۔