Tag: ایس ای سی پی

  • سائبر حملوں کے خطرات ہیں، ایس ای سی پی

    سائبر حملوں کے خطرات ہیں، ایس ای سی پی

    اسلام آباد : سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے تمام کمپنیوں کے لیے سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی۔

    اس حوالے سے ایس ای سی پی نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری تمام کمپنیوں کیلئے جاری کی گئی ہے۔

    ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ حالیہ جیو پولیٹیکل صورتحال کے نتیجے میں سائبر حملوں کے خطرات ہیں،
    کمپنیاں سائبر سیکیورٹی کے بہترین طریقہ کار اختیار کریں۔

    SECP

    ایس ای سی پی کے اعلامیہ کے مطابق کمپنیاں اچھے حفاظتی طریقوں پر عمل نہیں کرینگی تو ان کا کام متاثر ہوسکتا ہے، سائبر حملوں سے کمپنیوں کا ڈیٹا ضائع اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    ایڈوائزری نے کہا ہے کہ ویب سائٹ تک رسائی پر سخت کنٹرول رکھنا ضروری ہے، نیٹ ورک کی کمزوریاں کم کرنا ضروری ہیں۔

    ایس ای سی پی کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی حملوں سے نمٹنے کی تیاری کرنا، صارفین میں آگاہی پیدا کرنا ضروری ہے، کمپنیاں اپنا ڈیٹا، نیٹ ورک کی سالمیت کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کریں۔

    https://urdu.arynews.tv/secp-crackdown-illegal-personal-loan-apps/

  • عوام ہوشیار!  اس کمپنی میں سرمایہ کاری نہ کریں

    عوام ہوشیار! اس کمپنی میں سرمایہ کاری نہ کریں

    کراچی : سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمپنی نے انتباہ جاری کیا ہے کہ جس میں عوام کو خبردار کیا ہے کہ اسمارٹ پیز کے نام سے کام کرنیوالی کمپنی میں سرمایہ کاری نہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سیکورٹی اینڈایکسچینج کمپنی نے ایک اعلامیہ جاری کیا ، جس میں کہا ہے کہ اسمارٹ پیزکے نام سے کام کرنیوالی کمپنی غیر قانونی ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایس ای سی پی نےغیر قانونی سرمایہ کاری ڈپازٹ لینے والے پلیٹ فارم کی نشاندہی کی ، سرمایہ کاری،ڈپازٹ اسکیموں پر منافع کی فراہمی کا جھوٹا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

    ایس ای سی پی کا کہنا تھا کہ کمپنی اسمارٹ پیز کالائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنی ہونےکادعویٰ جھوٹا ہے، عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اسمارٹ پیز کے ذریعےرجسٹرڈ نہ ہوں۔

    سیکورٹی اینڈایکسچینج کمپنی نے مزید کہا کہ اسمارٹ پیزبطورنان بینکنگ فنانس کمپنی رجسٹرڈ نہیں اور نہ لائسنس یافتہ ہے، عوام اس میں سرمایہ کاری نہ کریں۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ میں ملوث 2 افراد کیخلاف فوجداری مقدمہ درج کرادیا

    ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ میں ملوث 2 افراد کیخلاف فوجداری مقدمہ درج کرادیا

    سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے فرنٹ رننگ کے الزام میں 2 افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی نے بتایا کہ دونوں افراد ادارے کے ساتھ مل کرحصص کی ٹریڈنگ کی فرنٹ رننگ میں ملوث تھے۔ کرمنل کیس کراچی کی بینکوں کی خصوصی عدالت میں درج کرواگیا۔

    سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن کا کہنا تھا کہ دونوں افراد اکتوبر 2021 سے دسمبر تک ٹریڈنگ میں فرنٹ رننگ کے مرتکب پائے گئے۔

    ایس ای سی پی نے بتایا کہ فرنٹ رننگ ادارہ جاتی سرمایہ کار کے افسر کی ملی بھگت سے کی گئی۔ وقت سے پہلے خریدے گئے حصص کو ادارہ جاتی سرمایہ کار کو ہی فروخت کردیا گیا۔

  • ایس ای سی پی کا غیرقانونی پرسنل لون ایپس کیخلاف کریک ڈاؤن

    ایس ای سی پی کا غیرقانونی پرسنل لون ایپس کیخلاف کریک ڈاؤن

    سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے غیرقانونی پرسنل لون ایپس کے خلاف کریک ڈاؤن کا عمل جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی نے مزید 8 غیرقانونی قرض ایپس کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ غیرقانونی اپیس سوشل میڈیا اور ای میلز کے ذریعے تشہیرکر رہی تھیں۔

    ایس ای سی پی کا کہنا تھا کہ اب تک 132 غیرقانونی ایپس کو بلاک کیا جا چکا ہے۔ غیرقانونی قرض ایپس صارفین کیلئے کئی مسائل پیدا کرتی ہیں۔

    سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن نے کہا ہے کہ غیرقانونی ایپس ذاتی معلومات اور مالیاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتی ہیں۔

    ادارے نے کہا کہ قرض ایپس صارفین کی ذاتی معلومات سے بلیک میل کرتی ہیں۔ صارفین کسی لنکس سے قرض ایپس ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔

  • مختلف ویب سائٹس پر کرپٹو کرنسی ایکس چینجز اور جوئے کے اشتہارات پر پابندی

    مختلف ویب سائٹس پر کرپٹو کرنسی ایکس چینجز اور جوئے کے اشتہارات پر پابندی

    کراچی : مختلف ویب سائٹس پرکرپٹو کرنسی ایکس چینجز اور جوئے کے اشتہارات پرپابندی عائد کردی گئی اور عوام سے سرمایہ کاری کرتے وقت انتہائی احتیاط برتنے کی اپیل کی۔

    تفصیلات کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کرپٹوکرنسی اور جوئے کے آن لائن پلیٹ فارمز کے اشتہارات کا نوٹس لے لیا۔

    اس حوالے سے سیکیورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اعلامیہ بھی جاری کردیا، جس میں غیرقانونی سرمایہ کار کمپنیزکےاشتہارات دکھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    اعلامیے میں کہا ہے کہ ویب سائٹس پرکرپٹو کرنسی ایکس چینجزاشتہارات پرپابندی عائد کردی ہے ، کرپٹوکرنسی کے تحت جوئے کے آن لائن پیلٹ فارمز کے اشتہارات نہ چلائےجائیں۔

    ایس ای سی پی نے کمپنیوں کو پہلے سے کئے گئے ایسےمعاہدوں کی تنسیخ کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کمپنیاں کھیلوں کے مختلف پروگرام اور تقریبات کی سپانسرشپ کیلئے کام کرتی ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق عوام ایسے انٹرنیٹ پلیٹ فارمز اور موبائل ایپس میں سرمایہ کاری کرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں، کسی بھی ریگولیٹر نے اس قسم کے پلیٹ فارم یا سرمایہ کاری کی سکیمیں کی منظوری نہیں دے رکھی۔

  • آن لائن سرمایہ کاری کی جعلی اسکیموں سے کیسے بچیں؟

    آن لائن سرمایہ کاری کی جعلی اسکیموں سے کیسے بچیں؟

    اسلام آباد : ایس ای سی پی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر دکھائی جانے والی آن لائن سرمایہ کاری کے دھوکے سے خود کو محفوظ رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے عوام الناس کو ایک بار پھر آن لائن اور دیگر ذرائع سے مارکیٹنگ کی جانے والی سرمایہ کاری اور منافع کی غیر قانونی اسکیموں بارے انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ زیادہ اور غیر حقیقی منافع کے لالچ میں اپنی جمع پونچی اور قیمتی سرمایہ سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔

    ایس ای سی پی نے ایسی ایک اور کمپنی’ میلیورٹیک ‘کی نشاندہی کی ہے جو کہ ذیشان منیر نامی شخص کی ملکیت ہے، عوام کو آن لائن اشتہارات کو دیکھنے کے مختلف پیکجز کے نام پر آمدنی اور منافع کا لالچ دے کر لوٹ رہی ہے۔

    ایس ای سی پی نے میلیورٹیک اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے تاہم عوام الناس کو خبردار کیا جاتا ہے کہ اس کمپنی کے پاس سرمایہ کاری کی اسکیمیں آفر کرنے کا کوئی لائسنس نہیں ہے۔

    ایس ای سی پی کو ایسی شکایات موصول ہوئیں ہیں کہ اس کمپنی اور اس کے مالک ذیشان منیر نے آن لائن اشتہارات کو دیکھنے ( کلک کرنے) کے مختلف پیکجز فروخت کرتا ہے جبکہ اس سے صارف کو کسی قسم کی آمدنی یا منافع نہیں ہوتا نہ ہی اس کمپنی کی جانب سے کسی قسم کی ادائیگی ہوتی ہے۔

    صارفین کی جانب سے شکایات کی صورت میں انہیں کمپنی کے لئے مزید ممبرز بنانے کا کہا جاتا ہے اور ٹارگٹ حاصل کرنے کے لیے مزید پیکجز خریدنے کا کہا جاتا ہے۔

    مذکورہ شخض ذیشان منیر کے خلاف جعلی اسکیمیں چلانے پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ای سی پی نے کمپنی کو بند کرنے، جرمانے عائد کرنے، آئندہ کسی کمپنی میں ڈائریکٹر بننے پر پابندی عائد کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

    ذیشان منیر اور دیگر فراد کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں، فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا ریفرنس بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھجوا دیا گیا ہے۔

    ’میلیورٹیک‘نام کی کمپنی مارکیٹنگ کرنے کے لئے مندرجہ ذیل ویب اور سوشل میڈیا استعمال کئے جارہے ہیں۔

    ویب سائٹ : http://www.meilleuretechpk.com/?fbclid=IwAR0tsavWVTJzFiKrAT1yKJ9yDmggPH_VdcOcDEiQvnt5viiqBDwMPPsbdaA
    فیس بک : https://www.facebook.com/profile.php?id=100092291767737

    عوام الناس کے مفاد میں آگاہ کیا جاتا ہے کہ ذیشان منیر اور ’ میلیورٹیک ‘کے نام سے چلنے والی کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری اسکیموں اور انٹر نیٹ پیکجز میں سرمایہ کاری سے گریز کریں اور اپنے قیمتی سرمایہ کو غیر حقیقی منافع کے لالچ میں ضائع نہ کریں۔

     

  • غیرقانونی لون ایپس : حکومت نے عوام کو خطرے سے آگاہ کردیا

    غیرقانونی لون ایپس : حکومت نے عوام کو خطرے سے آگاہ کردیا

    اسلام آباد : شہریوں کی جانب سے شکایات اور خودکشی کے متعدد واقعات کے بعد ایس ای سی پی کا غیر قانونی لون ایپس کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس حوالے سے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 120غیرقانونی لون ایپس کو ہٹایا جاچکا ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق غیرقانونی ایپس کی نئی فہرست ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے، ایف آئی اے، پی ٹی اے کے تعاون سے کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

    ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ ایپس آپریٹرز نے گوگل، ایپل پلے اسٹور کے بجائے متبادل چینلز بنالیے ہیں، ویب چینلز کے ذریعے دستیاب غیر قانونی لون ایپس صارفین کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

    سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ عوام صرف منظور شدہ لون ایپس ہی گوگل، ایپل کے پلےاسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ غیرقانونی ایپس دھوکا دہی، ذاتی معلومات کا غلط استعمال، بلیک میلنگ، ہراساں کرسکتی ہیں، ویب سائٹ سے یا واٹس ایپ وغیرہ پر شیئرکی گئی غیر قانونی ایپس کو ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔

    عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ لائسنس یافتہ این بی ایف سیز اور منظور شده لون ایپس کے خلاف کسی بھی شکایت کی صورت مینایس ای سی پی کے کمپلنٹ پورٹل https://sdms.secp.gov.pk/sdmsadmn/ پر شکایات درج کرائیں۔ اس کے علاوہ غیر قانونی لون ایپس یا غیر قانونی سرمایہ کاری کی اسکیموں کی اطلاع بھی اس پورٹل پر دے سکتے ہیں۔

  • عوام اسمارٹ گروپ کی جعلی اسکیموں پر سرمایہ کاری نہ کریں، ایس ای سی پی

    عوام اسمارٹ گروپ کی جعلی اسکیموں پر سرمایہ کاری نہ کریں، ایس ای سی پی

    ایس ای سی پی کی جانب سے عوام کے لیے انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ وہ اسمارٹ گروپ کی جعلی اسکیموں پر سرمایہ کاری کرنے سے گریز کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ عوام اسمارٹ گروپ کی جعلی اسکیموں پر سرمایہ کاری نہ کریں، اسمارٹ گروپ شوکت اللہ خان نامی شخص کی ملکیت میں چل رہا ہے۔

    ایس ای سی پی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسمارٹ گروپ لوگوں کو غیرمعمولی منافع کا لالچ دے کر سرمایہ اکٹھا کر رہا ہے۔

    کمپنی کے پاس سرمایہ کاری کی اسکیمیں آفر کرنے کا کوئی لائسنس نہیں ہے، ایس ای سی پی پہلے ہی شوکت اللہ کی کمپنیوں پر بھاری جرمانے عائد کرچکی ہے۔

    شوکت اللہ و دیگر کی جانب سے ایس ای سی پی کے اس اقدام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے، عدالت نے ایس ای سی پی کو حتمی فیصلے تک کسی بھی کارروائی سے روک دیا ہے۔

  • حکام نے 40 غیر قانونی ایپس ڈاؤن کر دیں

    حکام نے 40 غیر قانونی ایپس ڈاؤن کر دیں

    اسلام آباد: سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے 40 غیر قانونی ایپس ڈاؤن کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق موبائل ایپس کے ذریعے مالی فراڈ پر قابو پانے کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایس ای سی پی حکام کا کہنا ہے کہ 75 غیر قانونی ایپس میں سے 40 ڈاؤن کر دی گئی ہیں۔

    حکام کے مطابق گوگل کی مدد سے باقی ایپس بھی 31 مئی تک ڈاؤن کر دی جائیں گی، بیرون ملک سے آپریٹ کرنے والی ایپس کو اب صارفین تک رسائی نہیں ہوگی۔

    حکام کے مطابق لونز کے بزنس کے لیے فرانزک آڈٹ اور این او سی کا حصول لازمی قرار دے دیا گیا ہے، پی ٹی اے سے منظور شدہ آڈٹ فرم سے فرانزک آڈٹ کا سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔

    ایس ای سی پی اس سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر بزنس این او سی جاری کرے گا، حکام کا کہنا ہے کہ گوگل کے ساتھ معاہدے کے تحت غیر قانونی کاروبار پر قابو پایا جائے گا۔

  • جعلی ویب سائٹ پر سرمایہ کاری، ایس ای سی پی نے خبردار کر دیا

    جعلی ویب سائٹ پر سرمایہ کاری، ایس ای سی پی نے خبردار کر دیا

    کراچی: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ جعلی ویب سائٹ پر سرمایہ کاری نہ کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی نے ایک انتباہ جاری کیا ہے  جس میں آل پاکستان پراجیکٹس نامی ایک ویب سائٹ کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے۔

    ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ آل پاکستان پراجیکٹس نامی ویب سائٹ پر آن لائن انویسٹمنٹ سے باز رہیں۔

    ایس ای سی پی نے عوام کو جعلی سرمایہ کار کمپنیوں سے ہوشیار رہنے کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی کمپنی کا سرمایہ کاری کے لیے رقوم اکٹھی کرنا غیر قانونی سرگرمی ہے۔

    کمیشن نے کہا کہ عوام غیر حقیقی منافع دینے والی کمپنیوں سے محتاط رہیں، او پُر کشش منافع کے لالچ میں گمراہ نہ ہوں۔

    ایس ای سی پی کا کہنا تھا کہ اس انتباہ کا مقصد عوام کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔