Tag: ایس ای سی پی ترامیم

  • ایس ای سی پی کی اینٹی منی لانڈرنگ قوانین میں ترامیم کی تجویز

    ایس ای سی پی کی اینٹی منی لانڈرنگ قوانین میں ترامیم کی تجویز

    سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے تجویز دی ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ ریگولیشنزمیں ترامیم کی جائیں جبکہ انسداد دہشتگردی کی مالی معاونت ریگولیشنز 2020 میں بھی ترامیم کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں نان بینکنگ فنانس سیکٹر، کیپٹل مارکیٹس اور کارپوریٹ سیکٹر کو ریگولیٹ کرنے اور ان کی نگرانی کا ذمہ دار ادارہ ہونے کی حیثیت سے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ ریگولیشنز کے علاوہ انسداد دہشتگردی کی مالی معاونت ریگولیشنز 2020 میں ترامیم کرنے کی صلاح پیش کی گئی ہے۔

    ایس ای سی پی کے حکام نے بتایا کہ موجودہ ریگولیٹری فریم ورک کو وسعت دینے اور مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے اقدامات کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ بینک اکاؤنٹ غیر فعال کرنے کی حد 5 سے کم کر کے 3 سال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے ساتھ ساتھ ترسیلی نظام کے لیے مالی امداد پر بھی تشویش ہے، عوامی مشاورت کےعمل کی شفافیت شمولیت کے عزم کا ایک لازمی جزو ہے، اگلے 14 دنوں کے اندر اسٹیک ہولڈرز سے مجوزہ ترامیم پرتجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔