Tag: ایس ای سی پی

  • ایس ای سی پی کا انشورنس رولز کو مستحکم بنانے کا فیصلہ

    ایس ای سی پی کا انشورنس رولز کو مستحکم بنانے کا فیصلہ

    کراچی: سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے انشورنس سیکٹر کی ریگولیشن کو مزید موثر بنانے کے پیش نظر جامع انشورنس رولز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں انشورنس قوائد ۲۰۱۵ء کا مسودہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق بیمہ انڈسٹری کے شراکت داروں کی مشاورت اور منظوری کے مراحل گزرنے کے بعد، نئے انشورنس لاگو ہو جائیں گے۔

    ایس ای سی پی کی جانب سے انشورنس سیکٹر میں اصلاحات کی سفارشات تجویز کرنے کے لئے قائم کی گئی کمیٹی نے انشورنس سیکٹر کے لئے رائج دو مختلف اقسام کے قوائدکی جگہ ایک ہی جامع قوائد نافذ کرنے کی سفارش کی تھی۔

    ایس ای سی پی کی جانب سے توقع کا اظہار کیا گیا ہے کہ انشورنس سیکٹر کے قوائد کو مجتمع کرنے سے انشورنس کمپنیوں کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی ۔

  • ایم کے آر ایف سمیت 100 این جی اوز کے لائسنس منسوخ

    ایم کے آر ایف سمیت 100 این جی اوز کے لائسنس منسوخ

    اسلام آباد: سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے میر خلیل الرحمان فائنڈیشن سمیت سو این جی اوزکےلائسنس منسوخ کردیئے۔

    سیکورٹی ایکسچینج کمیشن کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں سو سے زائد این جی اوز کے لائسنس منسوخ کر دئے گئے ہیں ، جن مین سر فہرست میر خلیل الرحمٰن فائونڈیشن کا نام ہے،اس کے علاوہ کراچی گالف کلب اورکراچی ریس کلب کےاین جی اولائسنس بھی منسوخ کر دئے گئے۔

    ایس ای سی پی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو فاونڈیشن کا لائسنس بھی منسوخ کردیا، تجارتی تنظیموں میں پاک جاپان بزنس فورم، پاک پولینڈ بزنس فورم کےساتھ ساتھ بلاول فاؤنڈیشن اورحبیب فاؤنڈیشن کےلائسنس بھی منسوخ کردیئےگئے۔

  • سواین جی اوز کے لائسنس منسوخ کر دئیے گئے

    سواین جی اوز کے لائسنس منسوخ کر دئیے گئے

    اسلام آباد : سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے قانونی تقاضے پورے نہ کرنے اور مقررہ مدت میں لائسنسوں کی تجدید نہ کروانے پر ایک سو غیر منافع بخش فلاحی تنظیموں ( این جی اوز ) کے لائسنس منسوخ کر دیئے ہیں۔

    ایس ای سی پی کے ترجمان کے مطابق یہ لائسنس کمپنیز آرڈیننس کے سیکشن42کے رولز نمبر چھ کے تحت منسوخ کئے گئے ہیں۔

    رواں سال اپریل میں ایس ای سی پی نے ان ہی وجوہات پر 100غیر منافع تنظیموں کے لائسنس منسوخ کئے تھے، ایس ای سی پی کے سرکلر کے بعد 193این جی اوز نے اپنے لائسنس کی تجدید کی درخواستیں جمع کروائیں۔

    ترجمان کے مطابق منسوخ کی گئی این جی اوز کی فہرست ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر مہیا کر دی جائے گی، تمام متعلقہ رجسٹرار آف کمپنیز کو ان کمپنیوں کے نام رجسٹرڈ تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے کے لئے قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

  • ایس ای سی پی نے مضاربہ ریگولیٹری فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

    ایس ای سی پی نے مضاربہ ریگولیٹری فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

    اسلام آباد: سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن( ایس ای سی پی ) نے مضاربعہ فنڈز کے غیر قانونی اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کے پیش نظر مضاربہ مینجمنٹ کمپنیوں کے ریگولیٹری فریم ورک میں ترامیم تجویز کردی ہیں۔

     ایس ای سی پی کے ایک ترجمان کے مطابق نئے مضاربہ ریگولیشن 2015کو عوامی اور انڈسٹری کے شراکت داروں کی رائے کے لئے جاری کر دیا ہے، مضاربہ کے نئے ریگولیشن لاگو ہونے کے بعد 2004 میں جاری ہونے والے مضاربہ ریگولیشن کالعدم ہو جائیں گے۔

     ترجمان کے مطابق نئے مضاربہ ریگولیشن میں رسک مینجمنٹ کے لئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں، فنڈ کی جانب سے سرمائے کی فراہمی کی شرائط متعین کی گئی ہیں اور مضاربہ کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹرز کے لئے فٹ اینڈ پراپر کی شرائط مقرر کی گئی ہیں جبکہ مضاربہ فنڈ کے شریعہ آڈٹ کے طریقہ کار کو بھی ریگولیشن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

     نئے ریگولیشن میں مضاربہ فنڈکے غیر قانونی استعمال اور منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کو روکنے کے لئے بھی معتدد تجاویز دی گئی ہیں، مضاربہ فنڈ کے لئے سرمایہ اکھٹا کرنے کے لئے کم از کم ایکوٹی پچیس کروڑ روپے تجویز کی گئی ہے۔

  • رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے لئے نئے قواعد جاری

    رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے لئے نئے قواعد جاری

    اسلام آباد : سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ کے لئے نئے قواعد جاری کر دیئے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق نئے ریگولیشن میں ریٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کے لئے کم از کم سرمائے کی حد بیس کروڑ سے کم کر کے پانچ کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔

    اس نوٹیفیکیشن کے 2008میں جاری کئے گئے ریٹ ریگولیشن کالعدم ہو گئے ہیں، نئے ریگولیشن میں ریٹ کے قیام اور اس شعبے میں سرمایہ کاری کو آسان بنایا گیا ہے ۔

    نئے ریگولیشن میں دو قسم کی اسکیموں کیلئے رولز دئیے گئے ہیں، یعنی ریٹ ٹرسٹ کے تحت نئے تعمیراتی منصوبے بھی شروع کئے جا سکیں گے اور مکمل تعمیراتی منصوبوں کو کرائے پر دینے کے رولز وضح کئے گئے ہیں۔

    نئے رولز میں رئیٹ مینجمنٹ کمپنی کے رئیٹ ٹرسٹ میں شئیر کو بیس فیصد سے کم کر کے پانچ فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ نئے رولز میں سٹرٹیجک انوسٹر کو بھی متعارف کروایا گیا ہے جو کہ منصوبے میں بیس فیصد شئیرز کا مالک ہو گا۔

  • ایس ای سی پی میں پالیسی بورڈ نے ضابطہ کار کی منطوری دیدی

    ایس ای سی پی میں پالیسی بورڈ نے ضابطہ کار کی منطوری دیدی

    اسلام آباد: سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) میں دیانتداری اور ذمہ داری کے اعلی معیار قائم رکھنے کے لئے پالیسی بورڈ نے ضابطہ کار کی منطوری دی ہے اور ایس ای سی پی کے بورڈ ممبرز، چیئرمین ، کمشنرز اور تمام ملازمین کو اس پر عمل درآمد کا پابند کیا گیا ہے۔

     ایس ای سی پی کے ایک ترجمان کے مطابق یہ کوڈ آف کنڈکٹ جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہے ایس ای سی پی کے ملازمین کو ان کے فرائض کی ادائیگی میں رہنمائی کرے گا اورایک ایسادفتری ماحول فراہم کرے گا ، جس میں ملازمین کسی بھی قسم کے اثر ورسوخ اور دباؤ سے مبراء ہو کر مکمل غیر جانبداری سے کام کر سکیں ۔

    یہ ضابطہ کارکمیشن کے ملازمین کو پابند کرتا ہے کہ وہ ہر قسم کی معلومات ’جو کہ کمیشن کا ملازم ہونے کی وجہ سے ان کے علم میںآ ئیں‘ کو صیغہ راز میں رکھیں گے۔

     ایس ای سی پی کے افسران کمیشن کے اند ر ہونے والے کسی ایسے فیصلہ کے عمل میں شامل نہیں ہوں گے جس کے نتیجے میں کسی بھی طرح ان کے ذاتی مفادات کو پورے ہوں۔

     کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد تمام ملازمین کے لئے لازمی قرار دیا گیا ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • ایس ای سی پی نے فیوچر ٹریڈنگ بل کا مسودہ وزارت خزانہ کو بھجوا دیا

    ایس ای سی پی نے فیوچر ٹریڈنگ بل کا مسودہ وزارت خزانہ کو بھجوا دیا

    اسلام آباد: سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے فیوچر ٹریڈنگ بل کا نظر ثانی شدہ مسودہ وزارت خزانہ کو بھجوا دیا ہے تاکہ وزارت اس مجوزہ قانون کا جائزہ لے کر اس کی پارلیمنٹ سے منظوری کے لئے کارروائی عمل میں لائے۔

    ، ایس ای سی پی کے ایک ترجمان کے مطابق ملک کی اسٹاک ایکس چینجز میں فیوچر ٹریڈنگ کو اس وقت سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج آرڈیننس 1969 کے تحت ریگولیٹ کیا جا رہا ہے۔

    تاہم فیوچر مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہونے والی ٹریڈنگ کو ریگولیٹ کرنے کے لئے ایک جامع قانون کی ضرورت ہے۔

    فیوچر ٹریڈنگ بل کا مسودہ مارکیٹ کے شراکت داروں کی مشاورت کے ساتھ تیار کیا گیا تھا،جس میں سٹاک ایکس چینجز اور پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج کا علیحدہ باب شامل کیا گیا تھا۔

     اس بل میں مارکیٹ میں ہونے والی فیوچر ٹریڈنگ سے متعلقہ تمام امور کا تفصیل سے احاطہ کیا گیا ہے جو کہ ملک میں ایک جدید اور شفاف فیوچر مارکیٹ کے قیام کے لئے مددگار ہو، اس بل میں سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔

  • ایس ای سی پی کا لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنر شپ کے مسودہ قانون کی منظوری

    ایس ای سی پی کا لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنر شپ کے مسودہ قانون کی منظوری

    کراچی: سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے کاروبار کی رجسٹریشن کے لئے متعارف کیا جانے والے نئے تصور،لمیٹیڈ لائیبلٹی پارٹنر شپ کے مسودہ قانون کی منظوری دے دی ہے، نیا مسودہ قانون وزارت خزانہ کو پارلیمنٹ سے منظوری کے لئے بھجوا دیا جائے گا۔

    رجسٹریشن کا نیا تصور ملکی معیشت کو دستاویزی شکل دینے میں مددگار ثابت ہو گااور مختلف اقسام کی غیر رجسٹرڈ کاروبار کو ریگولیٹ کرنے میں بھی معاون ہو گا۔

     رجسٹریشن کے اس نئی اور آسان سہولت کا مقصد پاکستان میں باہمی شراکت اور واحد ملکیتی خدمات فراہم کرنے والے افراد اور اداروں کو باقاعدہ رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

     کاروبار کی رجسٹریشن کا یہ متبادل تصورمختلف شراکت داروں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے، ،لمیٹیڈ لائیبلٹی پارٹنر شپ کمپنی کی رجسٹریشن کمپنیز آرڈیننس 1984کے تحت کی جائے گی۔

  • کے ایس ای میں مندی کی لہر،مارکیٹ چارسو پوائنٹس گرگئی

    کے ایس ای میں مندی کی لہر،مارکیٹ چارسو پوائنٹس گرگئی

    کراچی : سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے انسائیڈر ٹریڈنگ کی تحقیقات زور پکڑنےپرکراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی بڑی لہر۔ایک دن میں مارکیٹ چارسو پوائنٹس گرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی گونج کےبعد ان دنوں تاجرحلقوں میں انسائیڈر ٹریڈنگ کےچرچےہیں۔لیکن یہ ہلچل ملک کےبازارحصص میں تنزلی کا سبب بن رہی ہے۔

    ذرائع کےمطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سےاسٹاک مارکیٹ میں انسائیڈرٹریڈنگ کی تحقیقات زرو پکڑنے پر پیرکوکراچی اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر مندی کی لپیٹ میں آگئی ۔

    ایک دن میں چارسو پوائنٹس کی گراوٹ کےباعث مارکیٹ33ہزار پوائنٹس کی اہم حدکھوبیٹھی۔

    اسٹاک سےموصولہ اطلاعات کےمطابق انسائیڈر ٹریڈنگ جو غیرقانونی اور جرم ہےکو لیکر ایس ای سی پی حکام نے شئیر مارکیٹ کےبعض بڑے ممبران اور میوچل فنڈز کا آڈٹ شروع کردیا ہے۔

  • ایس ای سی پی نے5 سال میں6ہزار کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخ کئے گئے

    ایس ای سی پی نے5 سال میں6ہزار کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخ کئے گئے

    اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نےگذشتہ پانچ سالوں کے دوران چھ ہزار کمپنوں کی ریجسٹریشن منسوخ کی۔ ایس ای سی پی کی جانب سے فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔

    ایس ای سی پی کے ترجمان کے مطابق ان کمپنیوں کی رجسٹریشن معتدد وجوہات کی بناء پر ختم کی گئی جیسے کہ قوانین میں دی گئی شرائط کو پورا نہ کرنا یا پھر ان کمپنیوں نے رضاکارانہ طور پر خود اپنی رجسٹریشن منسوخ کروائی ہے۔

    ایس ای سی پی نے عوام الناس کو ہدایت کی ہے کہ ایسی کمپنیوں کی ساتھ لین دین اور کاروبار میں محتاط رہیں۔