Tag: ایس ای سی پی

  • ملکی تجارتی خسارے میں 2.48 فیصد تک کمی

    ملکی تجارتی خسارے میں 2.48 فیصد تک کمی

    اسلام آباد :مالی سال 2013-14ءکے دوران ملکی تجارتی خسارہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 2.48 فیصد تک کم ہو گیا جبکہ اسی عرصہ کے دوران برآمدات میں 2.75 فیصد اور درآمدات میں 0.36 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ،

    ادارہ شماریات کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ملک کی برآمدات جولائی سے جون 2013-14ءکے دوران 25.13 ارب ڈالر رہیں، جو جولائی۔ جون 2012-13 کے دوران 24.46 ڈالر تھیں، دوسری جانب جولائی سے جون 2013-14ءکے دوران ملکی درآمدات 45.1 ارب ڈالر رہیں جو جولائی۔

    جون 2012-13 کے دوران 44.95 ارب ڈالر تھیں، اعدادوشمار کے مطابق جولائی۔ جون 2013-14ءکے دوران تجارتی خسارہ 19.98 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو 2012-13ءکے اسی عرصے میں 20.49 ارب ڈالر رہا، اس طرح اس میں 2.48 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔

  • اسٹاک ایکسچینج کے کئی بروکروں کو شوکاز نوٹس جاری

    اسٹاک ایکسچینج کے کئی بروکروں کو شوکاز نوٹس جاری

    اسلام آباد: سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے انضباطی قوانین پورے نہ کرنے اور حسابات، اکاﺅنٹینٹ اور آڈٹ کے قواعد و ضوابط پورے نہ کرنے پر کراچی اور لاہور اسٹاک ایکسچینج کے کئی بروکروں کو شو کاز نوٹس جاری کئے اور جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

    ایس ای سی پی نے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے حصص کی اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے فروخت کی بھی منظوری دی، ایس ای سی پی کے سیکورٹیز مارکیٹ ڈویژن نے پچھلے تین ماہ کے دوران اسٹاک بروکروں کی آن سائٹ انسپکشن اور آڈٹ کے نتیجے میں جرمانے کئے۔

    مزید براں چھ لسٹڈ کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کے خلاف کمپنیز آرڈیننس کے سکیشن 224 کے تحت سالانہ ریٹرن جمع کروانے میں تاخیر پر آرڈر جاری کئے گئے جبکہ 29 کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کو انتباہ کے لیٹر جاری کئے گئے۔

  • ایس ای سی پی میں مالی سال 2013-14 میں 4587 کمپنیاں رجسٹر

    ایس ای سی پی میں مالی سال 2013-14 میں 4587 کمپنیاں رجسٹر

    اسلام آباد : سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) میں مالی سال 2013-14 میں 4587 کمپنیاں رجسٹر کیں ، اس طرح کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مالی سال کے اختتام پر ملک میں کل رجسٹر ڈ کمپنیوں کی تعداد 64,067 ہو گئی ، ایس ای سی پی کے ترجمان کے مطابق کمپنی رجسٹریشن کے طریق کار کو آسان بنانے، سرمایہ کاروں میں شعور اجاگر کرنے کی مہم اور خاص طور پر حکومت کی جانب سے کارپوریٹ ٹیکس کی شرح میں کمی نے رجسٹریشن کی شرح بڑھانے میں اہم کرادار ادا کیا، گذشتہ سال سب سے زیادہ 543 کمپنیاں ٹریڈنگ کے شعبے میں رجسٹر ہوئیں جبکہ خدمات کے شعبے میں 518، سیاحت میں 421، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 366، تعمیرات کے شعبے میں 300، کارپوریٹ ایگری کلچر میں 195 سمیت مختلف شعبوں میں رجسٹر ہوئیں.

    ایس ای سی پی کی جانب سے بیرونی سرمایہ کاروں اور غیر ملکی ڈائریکٹرز رکھنے والی کمپنیوں کی رجسٹریشن آسان بنانے کے باعث گذشتہ برس 220 میں 50 مختلف ممالک سے بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جن میں چین، پانامہ، امریکہ، عراق، جرمنی، سپین، بلغاریہ، ڈنمارک، اردن، قطر، کویت، روس، سویڈن، ترکی، سوئزر لینڈ، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ دیگر ممالک شامل ہیں، بیرونی سرمایہ کاری رکھنے والی کمپنیوں نےزیادہ تر زراعت، فارمنگ، تعلیم، پاور جنریشن، رئیل سٹیٹ اور سیاحت کے شعبوںمیں سرمایہ کاری کی، اس سال سب سے زیادہ رجسٹریشن لاہورمیں ہوئی جہاں 1526 کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ اسلام آباد میں 1251 اور کراچی میں 1087 کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی۔