Tag: ایس سی او اجلاس

  • شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا آج سے اسلام آباد میں آغاز

    شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا آج سے اسلام آباد میں آغاز

    اسلام آباد : شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج اسلام آبادمیں شروع ہو رہا ہے، رکن ممالک کے وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق علاقائی تعاون بڑھانےکاعزم لیے شنگھائی تعاون تنظیم کا دوروزہ اجلاس آج سے شروع ہورہاہے، ایس سی او کونسل آف ہیڈزآف سٹیٹ کے اجلاس کی تفصیلات جاری کردی گئی ہے۔

    ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے غیر ملکی وفود آج پاکستان پہنچیں گے، وزیراعظم کی جانب سے غیرملکی وفود کے اعزاز میں عشائیہ دیاجائے گا۔

    ایس سی او سمٹ کا باقاعدہ آغاز 16 اکتوبر کو جناح کنونشن سینٹر میں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف بدھ کی صبح کانفرنس ہال میں شرکاء کا استقبال کریں گے جبکہ ایس سی او سربراہی اجلاس کے شرکاء کا گروپ فوٹو ہوگا۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کل ایس سی او سربراہی اجلاس کی با ضابطہ کاروائی کا آغاز ہوگا ، اجلاس کے آغاز پر وزیراعظم ابتدائی خطاب کریں گے۔

    شہبازشریف کے ابتدائی خطاب کے بعد سمٹ کی کارروائی شروع ہوگی، جس کے بعد اجلاس سے مختلف رہنما خطاب کریں گے۔

    غیر ملکی لیڈرز کے خطاب کے بعد دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے اور وزیراعظم کے اختتامی کلمات سے کانفرنس کے ایجنڈا آئٹمز مکمل ہوں گے۔

    کانفرنس اختتام پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایس سی او سیکرٹری جنرل میڈیاٹاک کریں گے جبکہ وزیراعظم کی جانب سےکانفرنس کے شرکا کےاعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔

    تنظیم کے رکن ممالک روس، بیلا روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کے علاوہ ایران کے اول نائب صدر اور بھارت کے وزیرخارجہ اپنے ملکوں کی نمائندگی کریں گے، بھارت کے وزیرخارجہ جے شنکر آج پاکستان پہنچیں گے۔

    منگولیا کے وزیراعظم مبصرریاست کے طور پر اورترکمانستان کے وزرا کی کابینہ کےنائب چیئرمین اوروزیر خارجہ بھی خصوصی مہمان کی حیثیت سےشریک ہوں گے۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ رکن ممالک کے درمیان معاشی ترقی کی رفتار بڑھانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

    یہ سربراہی اجلاس پاکستان کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جس کے ذریعے وہ عالمی سطح پر اپنی حیثیت کو مضبوط کر سکتا ہے اور علاقائی تعاون میں اپنی قیادت کا کردار نمایاں کر سکتا ہے ساتھ ہی مضبوط معاشی روابط اور سرمایہ کاری کے بڑھتے مواقع پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے محرک ثابت ہو سکتے ہیں۔

    اس اجلاس کی میزبانی خطے میں ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دے گی اور سماجی روابط کو مضبوط کرے گی، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پرچینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    اس کے وزیراعظم شہبازشریف سائیڈ لائن پرعالمی رہنماؤں سےملاقاتیں کریں گے، سائیڈلائنز پر ہونے والی ملاقاتوں میں معیشت، تجارت، ماحولیات اور سماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانےپربات چیت کی جائے گی۔

    خیال رہے کانفرنس سےپہلےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجادیاگیا، شہرکی سڑکیں پاک چین دوستی کے رنگ میں رنگ گئی ہیں، پاکستان اور چین کے پرچم آویزاں کیے گئے ہیں ساتھ ہی چینی قیادت کی تصویر والے ہورڈنگز بھی لگائے گئے ہیں۔

  • طلبا کے لئے اہم خبر ! اگلے ہفتے تعلیمی ادارے 3 دن بند رہیں گے

    طلبا کے لئے اہم خبر ! اگلے ہفتے تعلیمی ادارے 3 دن بند رہیں گے

    اسلام آباد :  تعلیمی اداروں میں اگلے ہفتے 3 دن کی تعطیل کا اعلان کردیا گیا، 14 سے 16 اکتوبر تک بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں 14 سے 16 اکتوبر تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

    آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز کالجز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایس سی او اجلاس کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رہیں گے، اجلاس میں آنے والوں کوخوش آمدید کہتے ہیں۔

    یاد رہے وفاقی حکومت نے 14، 15 اور 16 اکتوبر کو جڑواں شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ جس میں کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔

    ایس سی او سمٹ کے لیے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں فوج بھی تعینات کی گئی ہے جو 17 اکتوبر تک تعیناتی رہے گی۔

    بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر بھی ایس سی اوسمٹ میں شرکت کیلئے پاکستان آرہے ہیں، وہ15 ،16 اکتوبر کو سمٹ میں شرکت کریں گے، جے شنکر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت 

  • وفاقی حکومت کا ریڈ زون سے متعلق اہم فیصلہ

    وفاقی حکومت کا ریڈ زون سے متعلق اہم فیصلہ

    وفاقی حکومت ریڈ زون کی سیکیورٹی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرنے جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں اہم ترین غیر ملکی شخصیات کی آمدورفت کے معاملے پر وفاقی حکومت کی جانب سے ریڈ زون کی سیکورٹی رینجرز کے حوالے کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق رینجرز کی تعیناتی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ختم ہونے تک کی جائے گی، رینجرز اہلکاروں کو اہم سرکاری عمارات کے باہر تعینات کیا جائے گا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ریڈ زون کے داخلی راستوں پر بھی رینجرز کی نفری تعینات ہوگی، ایس سی او کانفرنس کے دوران فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج، رینجرز، ایف سی اور پنجاب پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونا ہے۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کیا ہے؟

    شنگھائی تعاون تنظیم کی بنیاد 2001 میں چین اور روس نے رکھی تھی جس کے اراکین میں اب قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان، پاکستان، انڈیا اور ایران بھی شامل ہیں۔

    پاکستان 2005 سے 2017 تک اس تنظیم کا آبزرور رکن رہا اور پھر جولائی 2017 اسے باضابطہ طور پر ایس سی او میں شامل کیا گیا۔