Tag: ایس سی او سمٹ

  • بھارتی وزیرخارجہ کی ایس سی او سمٹ کی صدارت پر پاکستان کو مبارک باد

    بھارتی وزیرخارجہ کی ایس سی او سمٹ کی صدارت پر پاکستان کو مبارک باد

    اسلام آباد : بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی ایس سی او سمٹ کی صدارت پر پاکستان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا اگردوستی میں کمی اور اچھی ہمسائیگی کہیں ناپید ہے تو وجوہات اور اسباب پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے ایس سی او سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی اوسربراہان کونسل کی صدارت پرپاکستان کو مبارک باد دیتا ہوں، دو بڑے تنازعات چل رہے ہیں، ہر ایک کے اپنے عالمی اثرات ہیں۔

    بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کورونا نے ترقی پذیر ممالک میں بہت سے لوگوں کوبری طرح تباہ کردیا، ایس سی اوکو ان چیلنجوں کا جواب دینا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ ایس سی او کا چارٹرواضح تھا کہ دہشت گردی، علیحدگی پسندی اورانتہا پسندی کا مقابلہ کیا جائے اور ہماری کوششیں تب ہی آگے بڑھیں گی جب چارٹرسے ہماری وابستگی مضبوط رہے گی۔

    بھارتی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اگرسرحدوں کے آر پار دہشت گردی، انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی ہو تو تجارت اوردیگر شعبوں میں تعاون کی حوصلہ افزائی کا امکان کم ہوتا ہے اور اگر دوستی میں کمی اور اچھی ہمسائیگی کہیں ناپید ہے تو وجوہات اور اسباب پرغور کرنے کی ضرورت ہے۔

  • شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا آج سے اسلام آباد میں آغاز

    شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا آج سے اسلام آباد میں آغاز

    اسلام آباد : شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج اسلام آبادمیں شروع ہو رہا ہے، رکن ممالک کے وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق علاقائی تعاون بڑھانےکاعزم لیے شنگھائی تعاون تنظیم کا دوروزہ اجلاس آج سے شروع ہورہاہے، ایس سی او کونسل آف ہیڈزآف سٹیٹ کے اجلاس کی تفصیلات جاری کردی گئی ہے۔

    ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے غیر ملکی وفود آج پاکستان پہنچیں گے، وزیراعظم کی جانب سے غیرملکی وفود کے اعزاز میں عشائیہ دیاجائے گا۔

    ایس سی او سمٹ کا باقاعدہ آغاز 16 اکتوبر کو جناح کنونشن سینٹر میں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف بدھ کی صبح کانفرنس ہال میں شرکاء کا استقبال کریں گے جبکہ ایس سی او سربراہی اجلاس کے شرکاء کا گروپ فوٹو ہوگا۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کل ایس سی او سربراہی اجلاس کی با ضابطہ کاروائی کا آغاز ہوگا ، اجلاس کے آغاز پر وزیراعظم ابتدائی خطاب کریں گے۔

    شہبازشریف کے ابتدائی خطاب کے بعد سمٹ کی کارروائی شروع ہوگی، جس کے بعد اجلاس سے مختلف رہنما خطاب کریں گے۔

    غیر ملکی لیڈرز کے خطاب کے بعد دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے اور وزیراعظم کے اختتامی کلمات سے کانفرنس کے ایجنڈا آئٹمز مکمل ہوں گے۔

    کانفرنس اختتام پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایس سی او سیکرٹری جنرل میڈیاٹاک کریں گے جبکہ وزیراعظم کی جانب سےکانفرنس کے شرکا کےاعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔

    تنظیم کے رکن ممالک روس، بیلا روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کے علاوہ ایران کے اول نائب صدر اور بھارت کے وزیرخارجہ اپنے ملکوں کی نمائندگی کریں گے، بھارت کے وزیرخارجہ جے شنکر آج پاکستان پہنچیں گے۔

    منگولیا کے وزیراعظم مبصرریاست کے طور پر اورترکمانستان کے وزرا کی کابینہ کےنائب چیئرمین اوروزیر خارجہ بھی خصوصی مہمان کی حیثیت سےشریک ہوں گے۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ رکن ممالک کے درمیان معاشی ترقی کی رفتار بڑھانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

    یہ سربراہی اجلاس پاکستان کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جس کے ذریعے وہ عالمی سطح پر اپنی حیثیت کو مضبوط کر سکتا ہے اور علاقائی تعاون میں اپنی قیادت کا کردار نمایاں کر سکتا ہے ساتھ ہی مضبوط معاشی روابط اور سرمایہ کاری کے بڑھتے مواقع پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے محرک ثابت ہو سکتے ہیں۔

    اس اجلاس کی میزبانی خطے میں ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دے گی اور سماجی روابط کو مضبوط کرے گی، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پرچینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    اس کے وزیراعظم شہبازشریف سائیڈ لائن پرعالمی رہنماؤں سےملاقاتیں کریں گے، سائیڈلائنز پر ہونے والی ملاقاتوں میں معیشت، تجارت، ماحولیات اور سماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانےپربات چیت کی جائے گی۔

    خیال رہے کانفرنس سےپہلےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجادیاگیا، شہرکی سڑکیں پاک چین دوستی کے رنگ میں رنگ گئی ہیں، پاکستان اور چین کے پرچم آویزاں کیے گئے ہیں ساتھ ہی چینی قیادت کی تصویر والے ہورڈنگز بھی لگائے گئے ہیں۔

  • اسلام آباد کی تمام سرکاری عمارتوں کو آرمی، رینجرزاور ایف سی کی سیکیورٹی میں دے دیا گیا

    اسلام آباد کی تمام سرکاری عمارتوں کو آرمی، رینجرزاور ایف سی کی سیکیورٹی میں دے دیا گیا

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تمام حساس سرکاری عمارتوں کو آرمی، رینجرزاور ایف سی کی سیکیورٹی میں دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے انعقاد پروفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تمام حساس سرکاری عمارتوں کو آرمی، رینجرزاور ایف سی کی سکیورٹی میں دے دیا گیا۔

    حکومت نے سمٹ کے انعقاد کیلئے ریڈ زون میں عام لوگوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

    ایس سی او سمٹ کے موقع پر اہم مقامات پر آرمی، رینجرز، ایف سی تعینات کی گئی ہے جبکہ انتظامیہ نے جڑواں شہروں کیلئے ٹریفک پلان جاری کرتے ہوئے شہریوں کو نقل وحرکت محدودرکھنے کا کہا ہے۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جناح کنو نشن سنٹر کا دورہ کیا، جہاں وزیرِ اعظم کو چیئرمین سی ڈی اے ، وزارت خارجہ کے حکام نے بریفنگ دی۔

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ دوران ایس سی او سمٹ شہر میں کاروباری سرگرمیوں پر پابندی عائد نہیں کی گئی ،صرف ان کاروباری مراکز کو بند رکھا جائے گا جو روٹ پر واقع ہوں گے۔

    اسلام آباد انتظامیہ نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس کے دوران شہر میں پلان کے مطابق روٹ لگایا جائے گا،روٹ کے دوران شادی ہالز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹ میں سرگرمیوں پربھی اس دوران پابندی عائد کردی گئی ہے۔

  • تعلیمی اداروں میں 5 دن کی چھٹی ! طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    تعلیمی اداروں میں 5 دن کی چھٹی ! طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، 12 اکتوبر سے لے 16 اکتوبر تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    جڑواں شہروں کے رہائشیوں کے لیے 14 سے 16 اکتوبر تک تین تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، اگلے ہفتے اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعلیمی اداروں اور کالج کے طلباء 12 اور 13 اکتوبر (ہفتہ اور اتوار) کو ویک اینڈ سے لطف اندوز ہوں گے۔

    ویک اینڈ کے بعد حکومت کی جانب سے اعلان کردہ تعطیلات کے باعث پیر، منگل اور بدھ کو بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، اس طرح طلبا کو 5 چھٹیاں ملیں گی۔

    مزید پڑھیں : 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان

    واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ جس میں کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔

    ایس سی او سمٹ کے لیے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں فوج بھی تعینات کی گئی ہے جو 17 اکتوبر تک تعیناتی رہے گی۔

    بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر بھی ایس سی اوسمٹ میں شرکت کیلئے پاکستان آرہے ہیں، وہ15 ،16 اکتوبر کو سمٹ میں شرکت کریں گے، جے شنکر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔