Tag: ایس سی او کانفرنس

  • بھارتی وزیراعظم مودی پاکستان کیوں نہیں آئے؟ بلاول بھٹو نے وجہ بتادی

    بھارتی وزیراعظم مودی پاکستان کیوں نہیں آئے؟ بلاول بھٹو نے وجہ بتادی

    پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم اتنے پراعتماد ہوتے کہ وہ پاکستان آسکتے ہیں تو وہ خود آتے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور بھارت میں ہونے والی ایس سی او کانفرنس میں بطور پاکستانی وزیر خارجہ شرکت کرنے والے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ بھارت کا ہی فیصلہ تھا کہ ہمارے ملک میں کسے بھیجنا ہے، اگر بھارتی وزیراعظم اتنے پراعتماد ہوتے تو وہ اس تناظر میں پاکستان آسکتے تو وہ خود آتے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر بھارتی وزیراعظم یہ سمھجھتے ہیں کہ ان کی بہتر نمائندگی ان کے وزیرخارجہ کرسکتے ہیں تو یہ ان کا فیصلہ ہے۔

    مگر اس کانفرنس کی کامیابی تو ضرور ہے کہ بھارت اور پاکستان کے آپس کے مسئلے اپنی جگہ مگر پاکستان میں ہونے والا ایس سی او کانفرنس کامیابی کی جانب گامزن ہے۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے بہت فخر کی بات ہے کہ ہم نہ صرف پاکستان میں ایس سی او سمٹ کی میزبانی کررہے ہیں بلکہ پاکستانی کی قیادت میں یہ کانفرنس ہورہی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پچھلے جو شنگھائی کانفرنس رہے ہیں میں اس میں بطور وزیر خارجہ شرکت کرچکا ہوں، میری جو بھی انوالومنٹ اور محنت رہی وہ اسی چیز کو سامنے رکھتے ہوئے تھی کہ پاکستان میں اس سال یہ کانفرنس ہونا تھا۔

    بلاول نے کہا کہ پاکستان کو اپنی باری آنے پر اس کی قیادت کرنا تھی، میں اسی تناظر میں محنت کررہا تھا کہ جب پاکستان اس کانفرنس کی میزبانی کرے تو یہ بھی کامیاب ہو۔

    انھوں نے کہا کہ تمام ممالک کے وزیراعظم اس کانفرنس کے لیے پاکستان میں موجود ہیں، جہاں تک بھارت کا تعلق ہے تو میں آپ کے سوال کو سمجھتا ہوں، اسی لحاظ سے میں ازبکستان میں گیا تو وزیراعظم بھی ہمراہ تھے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ تمام مشکلات کے اور بھارت میں حالات کے باوجود وہاں جانے کا فیصلہ کیا جب بھارت میں سی ایف او کانفرنس تھی تو میں پاکستان کا پہلا وزیر خاجہ بنا جو اتنے سالوں بعد گیا۔

    میں نے وہاں پاکستان کا موقف کانفرنس اور میڈیا میں رکھا، یہ جو فیصلہ کیا گیا کہ اس اجلاس میں بھارت کا وزیرخاجہ آئے گا میں اسے خوش آمدید کہتا ہوں۔

  • ایس سی او کانفرنس  : چین، روس و دیگر ممالک سے 11 ارب ڈالر تک کی  سرمایہ کاری کا امکان

    ایس سی او کانفرنس : چین، روس و دیگر ممالک سے 11 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کا امکان

    اسلام آباد : شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائیڈ لائنز میٹنگز میں چین، روس سمیت دیگر ملکوں سے 11 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری پر بات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائیڈلائنز میٹنگز خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ذرائع نے بتایا کہ اس دوران چین، روس و دیگر ممالک سے 11 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری پر بات ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان پر اربوں ڈالر کے معاہدوں کیلئے ایم او یوز پر دستخط کا امکان ہے، آئی ٹی، زراعت، موٹر ویز، ایم ایل ون، آزاد پتن اور انفراسٹرکچر معاہدوں کے ایم او یوز متوقع ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ چین کے ساتھ ایم ایل ون کی تعمیر کیلئے 6.8 ارب ڈالر کا معاہدہ طے ہونے کا امکان ہے، ایم ایل ون 3 فیز میں مکمل ہو گا، پہلے فیز کے تحت 2.7 ارب ڈالر، دوسرے فیز میں 2.6 ارب ڈالر اور تیسرے فیز میں 1.4 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ 400 ارب روپے کی لاگت کے سکھر تا حیدرآباد موٹر وے تعمیر کیلئے معاہدے کا امکان ہے ، سکھر تا حیدرآباد موٹر وے بننے سے پشاور تا کراچی کا سفر بذریعہ موٹر وے ہو سکے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ تھاہ کوٹ سے رائے کوٹ قراقرام ہائی وے تعمیر کیلئے چینی حکام سےبات چیت جاری ہے ، تھاہ کوٹ سے رائے کوٹ تک کنسٹرکشن پر تقریباً 1 ارب ڈالر لاگت آسکتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق 700 میگا واٹ کے آزاد پتن ہائیڈرو منصوبے کیلئے 2 ارب ڈالر معاہدے پر دستخط کا امکان ہے، معاہدے سے 700 میگا واٹ کا آزاد پتن ہائیڈرو منصوبہ 2026 تک مکمل ہو سکے گا جبکہ چین، پاکستان میں سی پیک ٹو کے تحت معاہدوں کے ایم اویوز پر دستخط ہوں گے۔

    اس کے علاوہ روس کے ساتھ ریلوے، توانائی اور انفراسٹرکچر سمیت کوئٹہ تافتان ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن ، زرعی مشینری اور آلات پر بات چیت ہوگی جبکہ بیلاروس کے ساتھ ٹریکٹر کی تیاری کے پراجیکٹ پر بات چیت ہوگی۔

  • ‌آج اور کل کون کون سے راستے بند ہوں گےِ؟ پولیس نے بتادیا

    ‌آج اور کل کون کون سے راستے بند ہوں گےِ؟ پولیس نے بتادیا

    اسلام آباد : ایس سی او کانفرنس کا آغاز آج سے اسلام آباد میں شروع ہونے جا رہا ہے، ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لئے راستوں کی بندش کا پلان جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 15 اور 16 اکتوبر کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے ، شہراقتدارمیں ایس سی او کانفرنس کے موقع پر سکیورٹی کی پیش نظر جڑواں شہروں میں مختلف اوقات میں ٹریفک کی روانی متاثر رہے گی

    ٹریفک پولیس نے بتایا کہ جی ٹی روڈ پشاور سے روات جانے والے ٹیکسلا موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ سے روات کا راستہ اختیار کرسکیں گے جبکہ جی ٹی روڈ سے پشاور جانے کیلئے روات، چک بیلی روڈ، چکری اور ٹیکسلا موٹروے کا راستہ استعمال کرنے کا مشورہ ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جی فائیو، جی سکس اور ایف سکس مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے کیلئے نائنتھ ایونیو کا روٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ فیصل ایونیو سے زیروپوائنٹ جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی۔

    اس کے علاوہ بارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے افراد رنگ روڈ، بنی گالہ لہترارڑ روڈ استعمال کر سکیں گے جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنیوالے افراد صدر، مری روڈ سے نائنتھ ایونیو استعمال کرسکیں گے۔

    پلان کے مطابق زیرو پوائنٹ فیصل ایونیو سے کورال چوک تک ایکسپریس وے دونوں طرف بند ہوگی تاہم کرنل شیر خان شہید روڈ سے فیض آباد آنے کیلئے نائنتھ ایونیو سگنل سے اسٹیڈیم روڈ کو کھلا رکھا جائے گا۔

    پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹر وے جا سکتی ہے جبکہ لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانے والی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹر وے استعمال کرسکے گی۔

  • ایس سی او کانفرنس ، نور خان ایئربیس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات

    ایس سی او کانفرنس ، نور خان ایئربیس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات

    راولپنڈی : شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او‌) کانفرنس باعث نور خان ایئربیس کے اطراف کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او‌) سربراہ اجلاس کے پیش نظر نور خان ایئربیس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی۔

    نور خان ایئربیس کے اطراف کے علاقوں میں  3500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے، مری روڈ اور اس کے اطراف پولیس کا گشت جاری ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ڈبل روڈ، سکستھ روڈ، سیونتھ روڈ سے ملحقہ ہاسٹل 3 دن کیلئے خالی کرا دیے گئے، 3 دن تک کاروباری مراکز، دکانیں اور ہاسٹل بند رہیں گے۔

    خیال رہے پاکستان 15 سے 16 اکتوبر اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے 23ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

    سربراہان حکومت کے موجودہ چئیرمین کی حیثیت سے وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ رکن ممالک کی نمائندگی چین روس بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کریں گے۔

    ایران کے پہلے نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے، منگولیا کے وزیراعظم اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ وزیراعظم دورے پر آئے وفود کے سربراہان سے اہم دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے جبکہ اجلاس میں معیشت تجارت ماحولیات سمیت ثقافتی و سماجی روابط پر تبادلہ خیال کیا جائے۔

  • پیر سے بدھ تک چھٹی ! ملازمین کے لیے بڑی خبر

    پیر سے بدھ تک چھٹی ! ملازمین کے لیے بڑی خبر

    اسلام آباد : تعلیمی اداروں کے بعد دفاتر بھی 3 دن پیر سے بدھ تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے 14 سے 16 اکتوبر تک جڑواں شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    ایس سی او کانفرنس کے پیش نظر دفاتر 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، پی آئی اے دفاتر بند کرنے کا سرکلر بھی جاری کردیا ہے۔

    سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے دفاتر اسلام آباد میں 14 سے 16 اکتوبر تک بندرہیں گے تاہم ایئرپورٹ پرشفٹ میں کام کرنے والے کام جاری رکھیں گے۔

    واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ جس میں کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔

    ایس سی او سمٹ کے لیے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں فوج بھی تعینات کی گئی ہے جو 17 اکتوبر تک تعیناتی رہے گی۔

    بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر بھی ایس سی اوسمٹ میں شرکت کیلئے پاکستان آرہے ہیں، وہ15 ،16 اکتوبر کو سمٹ میں شرکت کریں گے، جے شنکر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔