Tag: ایس پی اعجاز شیخ

  • ایس پی اعجاز شیخ کرپشن میں ملوث ہیں،آئی جی سندھ

    ایس پی اعجاز شیخ کرپشن میں ملوث ہیں،آئی جی سندھ

    کراچی: آئی جی سندھ پولیس سید کلیم امام کا کہنا ہے کہ ایس پی اعجاز شیخ کرپشن میں ملوث ہیں، ایس پی اعجاز شیخ کے خلاف مجموعی طور پر 3 رپورٹس وفاق کو بھیجی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ پولیس کلیم امام نے ایس پی عمر کوٹ اعجاز شیخ کے خلاف رپورٹ وفاق کو ارسال کر دی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس پی اعجاز شیخ کرپشن میں ملوث ہیں۔

    وفاق کو ایس پی اعجاز شیخ کے خلاف مجموعی طور پر3 رپورٹس بھیجی گئیں، رپورٹ میں کہا گیا کہ بغیراجازت علاقے سے باہر پولیس موبائل کو پروٹوکول میں بھیجا گیا، ایس پی اعجاز شیخ نے معاملے پر مقدمہ درج نہیں کیا۔

    آئی جی سندھ پولیس نے رپورٹ میں کہا کہ ایس پی اعجاز شیخ سے متعلق 30 ایکڑ زمین کے 2 پارٹیوں میں تنازع پر رپورٹ بھیجی گئی، ایس پی اعجاز شیخ سے متعلق تیسری رپورٹ منشیات فروخت کے حوالے سے ہے۔

    ایس پی اعجاز شیخ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف اور یپلزپارٹی نمائندوں میں اختلافات شروع ہوئے تھے۔

    سندھ کےعوام نے آئی جی سندھ کو مسترد کردیا، مراد علی شاہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سندھ اسمبلی عوام کے منتخب کردہ لوگوں کی ہے، عوام کے منتخب کردہ ایوان نے آئی جی سندھ کو مسترد کر دیا ہے۔