Tag: ایشانت شرما

  • "سائیڈ میں آ تجھے بتاتا ہوں” ویرات کوہلی کی مخالف کھلاڑی کو دھمکی

    "سائیڈ میں آ تجھے بتاتا ہوں” ویرات کوہلی کی مخالف کھلاڑی کو دھمکی

    بھارتی سپراسٹار ویرات کوہلی نے گرائونڈ میں پیش آنے والے واقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے اپنے ہم عصر کھلاڑی کو دھمکی دی تھی۔

    آئی پی ایل میچ کے دوران پیش آنے والے واقعے سے متعلق ویرات کوہلی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان ہونے والے میچ میں انھوں نے مخالف کھلاڑی ایشانت شرما کو کہا تھا کہ ‘سائیڈ میں آ تیرے کو بتاتا ہوں’۔

    ویرات کوہلی ان چند کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنھوں نے انڈین پریمیئر لیگ کے آغاز کے بعد سے اب تک ہر ایڈیشن میں شرکت کی ہے۔

    بھارتی اسٹار بیٹر نے آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن کے پہلے میچ کے حوالے سے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ یہ آئی پی ایل کی تاریخ کا پہلا میچ تھا جو کہ ایڈن گارڈن میں کولکتہ اور بنگلورو کے درمیان کھیلا جارہا تھا اور گرائونڈ شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

    کوہلی نے بتایا کہ میں نے اور ایشانت نے ایک ساتھ بہت کرکٹ کھیلی ہے، اس لیے ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں، آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن سے قبل ایشانت دورہ آسٹریلیا سے واپس آئے تھے اور انھوں نے بال بھی ہیرو کی طرح لمبے رکھے ہوئے تھے۔

    ایشانت کے ساتھ کافی کھیلنے کے باوجود وہ میچز میں ایک الگ ہی لیول پر بولنگ کرتے تھے، میں میچ میں اسٹار کی طرح برتائو کررہے تھے جس پر میں نے انھیں کہا تھا کہ ‘سائیڈ میں آ تیرے کو بتاتا ہوں’۔

    اسی میچ میں بعدازاں ویرات کوہلی کو اشوک ڈنڈا نے دوسرے ہی اوور میں آئوٹ کردیا تھا، انھوں نے اس میچ میں 5 بالز پر صرف ایک رن بنایا تھا، بنگلورو کی ٹیم یہ میچ 140 رنز کے بڑے مارجن سے ہار گئی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/royal-challengers-teammate-bites-virat-kohlis-finger/

  • آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دو بھارتی کھلاڑی آپس میں  لڑ پڑے

    آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دو بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے

    پرتھ: آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری میچ میں دو بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے، ایشانت شرما اور رویندر جڈیجا کی لڑائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کو کینگروز کے خلاف شکست ہضم نہیں ہوئی، ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز فاسٹ بولر ایشانت شرما اور رویندر جڈیجا آپس میں لڑ پڑے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان لفظی گولہ باری جاری ہے اور ایشانت شرما انہیں ہاتھ کے اشارے سے جانے کا کہہ رہے ہیں۔

    دونوں کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی جاری تھی کہ پانی لے کر آنے والے کلدیپ یادیو اور فاسٹ بولر محمد شامی کے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔

    بھارتی آل راؤنڈر رویندر جڈیجا میچ میں حصہ نہیں لے رہے تھے انہیں فیلڈنگ کے لیے گراؤنڈ میں بلایا گیا تھا۔

    ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دونوں کے درمیان کس بات پر لڑائی ہوئی، اب دیکھنا یہ ہے کہ بی سی سی آئی رویندر جڈیجا اور ایشانت شرما کے خلاف کیا ایکشن لیتا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کے درمیان اس طرح کی لڑائی کوئی نئی بات نہیں ہے اس سے قبل بھی میچ کے دوران دھونی نے کلدیپ یادیو کو کہا تھا کہ ’بالنگ کرائے گا یا بولر تبدیل کریں’، یادیو نے ان سے مرضی کی فیلڈ لگانے کا کہا تھا۔

    خیال رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 146 رنز سے شکست ہوئی ہے میچ میں 8 وکٹیں لینے والے نیتھن لیون کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • بھارتی فاسٹ بولر ایشانت شرما ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر

    بھارتی فاسٹ بولر ایشانت شرما ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر

    ممبئی: ورلڈ کپ سے قبل بھارتی ٹیم کو دھچکا لگ گیا، فاسٹ بولر ایشانت شرما فٹنس ٹیسٹ کلئیر نہ کرنے کے سبب ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

    بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر ایشانت شرما فٹنس مسائل کے سبب ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ برقرار نہ رکھ سکے اور ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

     ایشانت شرما عالمی کپ سے قبل آسٹریلیا میں ہونے والی سہ فریقی سیریز میں ٹیم کا حصہ تھے، لیکن فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم کی نمائندگی کرنے میں ناکام ہوئے تھے۔

     پریکٹس سیشن میں فٹنس ثابت نہ کرنے پر ایشانت شرما کو حتمی اسکواڈ سے نکال کر موہت شرما کو ٹورنامنٹ میں شامل کرلیا گیا ہے، بھارتی ٹیم ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے پہلا وارم اپ میچ کل آسٹریلیا کیخلاف ایڈیلیڈ میں کھیلی گی۔