Tag: ایشز

  • ایشز سے قبل آسٹریلوی کھلاڑیوں کے کاؤنٹی کھیلنے پر انگلش کھلاڑی کا اہم بیان

    ایشز سے قبل آسٹریلوی کھلاڑیوں کے کاؤنٹی کھیلنے پر انگلش کھلاڑی کا اہم بیان

    انگلیند کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے سے ایشز سیریز میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    آسٹریلیا کے کئی کرکٹرز  نے ٹی 20 بلاسٹ میں انگلش کرکٹ کاؤنٹی سسیکس، گلیمورگن کو جوائن کیا ہے  جس پر انگلیند کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس سے کوئی فرق پڑے گا۔

    پچ کی کنڈیشنز کو سمجھنے، ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل اور ایشز 2023 میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے آسٹریلیا کے اسٹار کھلاڑی اسٹیو اسمتھ اور مارنس لبوشین نے بالترتیب سسیکس اور گلیمورگن کو جوائن کیا جہاں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں چند میچز کھیلے ہیں۔

    بین اسٹوکس کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ کے منفرد کپتان بن گئے

    ایشز سے قبل آسٹریلیا کے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ اس سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

     آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہے اگر مزید بین الاقوامی کرکٹرز اس طرح لیگ میں شامل ہیں تو یہ کاؤنٹی کرکٹ کے لیے بہتر ہے۔

    بین اسٹوکس نے کہا کہ ایشز سے قبل آسٹریلوی کھلاڑیوں کے کاؤنٹی کھیلنے پر مجھے کسی  بھی کھلاڑی سے کوئی مسئلہ نہیں، مارکس نارتھ(ڈرہم ڈائریکٹر آف کرکٹ) نے مجھے میسج کیا اور کہا’ کیا یہ ٹھیک ہے اگر ہم کسی آسٹریلوی کھلاڑی کو سائن کریں؟

    جس پر میں نے انہیں جواب دیا’ دوست یہ بالکل ٹھیک ہے، پریشان نہ ہوں، اگر غیر ملکی کھلاڑی آتے ہیں تو یہ ہمارے لیے اچھا ہوگا، ہم کیوں نہیں چاہیں گے کہ سپر اسٹار کھلاڑی ہماری کاؤنٹیز کی نمائندگی کریں؟۔

    انہوں نے کہا کہ جب ایشز سیریز کی بات آتی ہے تو مجھے نہیں لگتا کہ اس سے کوئی فرق پڑےگا، انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیو اسمتھ سسیکس میں لگاتار ڈک پر گئے ہیں لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ وہ پھر بھی ایشز میں 700 رنز بنا سکتے ہیں۔

  • ایشیز ہوئی آسٹریلیا کے نام، پرتھ میں انگلینڈ کو شکست

    ایشیز ہوئی آسٹریلیا کے نام، پرتھ میں انگلینڈ کو شکست

    پرتھ: ایشز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایک اننگز اور 41 رنز سے شکست دے کر میچ اور سیریز اپنے نام کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور 403 رنز اسکور کیے۔ جواب میں آسٹریلیا نے کپتان اسٹون سمتھ کی ڈبل سنچری کی بدولت 662 رنز بناکر اننگز دیکلیئر کر دی۔

    دوسری اننگز میں انگلینڈ پر 259 رنز کا دبائو تھا، جسے انگلینڈ کے بلے باز سنبھالنے میں یکسر ناکام رہے اور زیادہ مزاحمت نہیں کرسکے اور انگلینڈ کو مقابلے میں اننگز اور 41 رنز سے شکست ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: ایشزسیریز: آسٹریلیا نےپہلےٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دے دی

    یاد رہے کہ سیریز میں آسٹریلیا‌ کو دو صفر کی سبقت حاصل تھی۔ برسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی، جب کہ ایڈیلیڈ کو مہمان ٹیم کو 120 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

    یہ گذشتہ دس برس میں‌ آٹھواں موقع ہے، جب میزبان ٹیم نے فتح حاصل کی. ایک دہائی میں‌ فقط دو بار مہمان ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کی۔

    پرتھ ٹیسٹ میں‌آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی ایک گیند کا بہت چرچا ہوا، جس نے انگلش بلے باز جیمز ونس کو بولڈ کیا تھا، اس گیند کو دنیائے کرکٹ کے چند مبصرین کی جانب سے تاریخ کی بہترین گیند قرار دیا جارہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔