Tag: ایشوریا اور ابھشیک

  • ایشوریا اور ابھیشیک پھر سے ایک ساتھ! ویڈیو وائرل

    ایشوریا اور ابھیشیک پھر سے ایک ساتھ! ویڈیو وائرل

    سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن پھر سے ایک ساتھ نظر آئے، دونوں کو اننت امبانی کی شادی میں اکٹھے بیٹھے دیکھا گیا۔

    سوشل میڈیا پر شادی کی تقریب سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مہمانوں کی قطار میں ابھیشیک کے ساتھ بیٹی آرادھیا اور اہلیہ ایشوریہ رائے بیٹھی نظر آرہی ہیں، اس دوران ویڈیو بنانے والے شخص نے کیمرہ زوم بھی کیا تاکہ جوڑے کا چہرہ واضح نظر آئے۔

    ایشوریہ کو اس دوران کیمرے کی طرف مسکراتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، ایک مداح نے تبصرہ کیا، ایک جوڑے کو ساتھ دیکھ کر بہت سے ریڈ ایٹرز کے دل ٹوٹ جاتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ کوئی بریک اپ نہیں ہوا۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ کیمرہ مین اسمارٹ تھا۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس ویڈیو کا آغاز سلمان خان سے ہوتا ہے جو سامنے کی قطار میں بیٹھے دوسرے مہمانوں کا استقبال کرتے اور ان سے ہاتھ ملاتے نظر آرہے ہیں۔

    خیال رہے کہ ایشیا کے امیرترین شخص اور بھارتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے صاحبزادے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    Abhishek and aishwarya together!!!!!!
    byu/Lamplightqueen inBollyBlindsNGossip

    ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ہونے والی شادی کی تقریب میں دلہا دلہن نے اپنے رشتے داروں، دوستوں اور معروف شخصیات کی موجودگی میں ایک دوسرے کو ورمالا پہنائی۔

    اننت امبانی کی شادی کی تیاریاں کئی روز سے جاری تھیں جس میں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے نامور فنکاروں سمیت دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔

    اس شاہانہ شادی کی تقریب میں بالی ووڈ ستاروں نے اپنی موجودگی سے چار چاند لگائے، شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنیں جن میں بارات میں بھارت سمیت دُنیا بھر کی معروف شخصیات نے ڈانس کیا، جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان بھی شامل تھے۔

    وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں لیجنڈ اداکار رجنی کانت کو بھی ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا، انھوں نے اداکار انیل کپور اور رنویر سنگھ کے ہمراہ ڈانس کیا تھا۔