Tag: ایشون

  • ایک کھلاڑی نہ کھیلتا تو بھارت آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیت جاتا، ایشون

    ایک کھلاڑی نہ کھیلتا تو بھارت آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیت جاتا، ایشون

    بھارت کے سابق اسپنر روی چندرن ایشون کا کہنا ہے کہ اگر ایک کھلاڑی نہ کھیلتا تو بھارت آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیت جاتا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق اسپنر روی چندرن ایشون نے کہا کہ اسکاٹ بولینڈ کی پلیئنگ الیون میں جگہ نہ ہوتی تو بھارت ٹرافی جیت سکتا تھا، واضح رہے کہ آسٹریلیا نے بھارت کو 3-1 سے شکست دی جبکہ بھارت نے پہلا میچ 295 رنز سے جیتا تھا۔

    اسکاٹ بولینڈ پرتھ ٹیسٹ میں بینچ پر تھے لیکن ایڈیلیڈ اوول میں دوسرے ٹیسٹ سے قبل جوش ہیزل ووڈ کے زخمی ہونے کے بعد انہیں فائنل الیون میں شامل کیا گیا اور آسٹریلیا نے دس وکٹوں سے میچ جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

    ہیزل ووڈ کو برسبین ٹیسٹ کے لیے فٹ قرار دیا گیا اور بولینڈ کو ڈراپ کردیا گیا تاہم سینئر پیسر دوبارہ زخمی ہوگئئے اور بولینڈ کو پھر میلبرن اور سڈنی ٹیسٹ میں موقع ملا۔

    روی چندرن ایشون نے کہا کہ آسٹریلیا خوش قسمت تھا کہ اسکاٹ بولینڈ جیسا متبادل ملا اگر بولینڈ نہ کھیلتا تو بھارت بارڈر گواسکر ٹرافی جیت چکا ہوتا، وہ ہمارے بائیں ہاتھ کے بیٹر کے خلاف عمدہ بولنگ کررہا تھا۔

    واضح رہے کہ اسکاٹ بولینڈ نے تین ٹیسٹ میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کیں اور سیریز میں تیسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بنے۔

  • ایشون کی ریٹائرمنٹ پر ویرات کوہلی کی جذباتی پوسٹ وائرل

    ایشون کی ریٹائرمنٹ پر ویرات کوہلی کی جذباتی پوسٹ وائرل

    برسبین ٹیسٹ کے ڈرا ہونے کے ساتھ ہی بھارتی مایہ ناز اسپنر روی چندرن ایشون کا شاندار کیریئر بھی اختتام پذیر ہوگیا۔

    بھارت کے 38 سالہ اسپنر روی چندرن ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، انہوں نے 106 ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی، انہوں ٹیسٹ کیریئر میں 537 وکٹیں حاصل کیں۔ اسپنر نے 116 ون ڈے اور 65 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی بھارت کی نمائندگی کی ہے۔

    اسپنر نے اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے اس سفر میں جس نے بھی ساتھ دیا ان سب کا شکریہ، تمام فارمیٹس میں بطور کرکٹر یہ میرا آخری دن تھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے کیریئر کے دوران بہت انجوائے کیا اور کئی یادگار یادیں ہیں، یہ میرے لیے کافی جذباتی لمحہ ہے۔

    تاہم ایشون کی ریٹائرمنٹ پر بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے جذباتی پوسٹ شیئر کی اور ایشون کی بھارتی ٹیم کے لیے کامیابیوں کو سراہا۔

    انہوں نے لکھا کہ ’میں نے آپ کے ساتھ 14 سال کرکٹ کھیلی اور جب آپ نے مجھے بتایا کہ آج ریٹائر ہورہے ہیں تو اس نے مجھے جذباتی کردیا اور ان تمام سالوں میں ساتھ کھیلنے والی یادیں میرے ذہن میں آئیں۔

    ویرات

    ویرات نے لکھا کہ ’بھارتی کرکٹ کے لیے میچ وننگ شراکتیں اکسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور آپ کو ہمیشہ کرکٹ کے لیجنڈ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

    بھارتی بیٹر نے لکھا کہ ’آپ کے قریبی لوگوں کے لیے بہت زیادہ احترام اور محبت کے ساتھ ہر چیز کے لے شکریہ۔‘

  • ویڈیو، مچل مارش ناٹ آؤٹ ہوکر بھی آؤٹ قرار

    ویڈیو، مچل مارش ناٹ آؤٹ ہوکر بھی آؤٹ قرار

    ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں امپائر نے مچل مارش کو ناٹ آؤٹ ہونے کے باوجود آؤٹ قرار دے دیا۔

    ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کے خلاف بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 180 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جواب میں آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 86 رنز بنالیے ہیں، کینگروز کو مہمان ٹیم کی برتری ختم کرنے لیے مزید 94 رنز درکار ہیں۔

    نیتھن میک سوئنے 38 اور مارنوس لبوشین 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

    آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے کیریئر بیسٹ چھ وکٹیں حاصل کیں، کپتان پیٹ کمنز نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پلی اننگز میں 337 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، ٹریوس ہیڈ نے 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 17 چوکے اور 4 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

    بھارت کی جانب سے محمد سراج اور جسپریت بمراہ نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔

    تاہم مچل مارش نے 25 گیندوں پر 9 رنز بنائے تھے اور روی چندر ایشون بولنگ کررہے تھے گیند مارش سے مس ہوکر وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں گئی اور رشبھ پنت، ایشون نے اپیل کی امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔

    مچل مارش نے امپائر کے فیصلے پر مایوسی ظاہر کی اور چلے گئے انہوں نے ریویو لینا مناسب نہیں سمجھا۔

    جب تھرڈ امپائر نے ری پلے دکھایا تو گیند مچل مارش کے بیٹ سے نہیں لگی تھی اور مارش اپنی غلطی کی وجہ سے وکٹ گنوا بیٹھے۔

  • آسٹریلیا کی فائنل میں شاندرار فتح، ایشون نے حقیقت کھول دی

    آسٹریلیا کی فائنل میں شاندرار فتح، ایشون نے حقیقت کھول دی

    روی چندرن ایشون نے اپنے یوٹیوب چینل پر احمد آباد میں ہندوستان کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میں شاندار مظاہرہ کرنے پر آسٹریلیا کی تعریف کی اور انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ان کی بہترین حکمت عملی سے حیران رہ گئے۔

    اپنے یوٹیوب چینل پر ورلڈ کپ سے متعلق بات کرتے ہوئے ایشون کا کہنا تھا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ فائنل میں آسٹریلیا پہلے بلے بازی کرے گا اگر وہ ٹاس جیتیں گے لیکن ہم فیلڈنگ کے ان کے فیصلے سے حیران ہیں۔

    ایشون نے کہا کہ وہ پہلی اننگز کے اختتام پر کینگروز کے چیئرمین آف سلیکٹرز جارج بیلی سے ملے اور بیلی کی جانب سے پہلے باؤلنگ کرنے کے جواز سے حیران رہ گئے۔

    ایشون نے کہا کہ ”میں واضح کردوں“ کہ آسٹریلیا فائنل میں قسمت کی وجہ سے نہیں جیتا بلکہ فائنل میں ان کی حکمت عملی شاندار تھی، ایشون نے کہا کہ میں نے فائنل میں ان کی کارکردگی کو پوری توجہ کے ساتھ دیکھا۔

    انہوں نے کہا کہ لکھنؤ میں تیز وکٹ پر کھیلے گئے جنوبی افریقہ کے میچ سے آسٹریلیا کو یہ سمجھنے میں مدد ملی کہ تیز وکٹ پر پہلے بیٹینگ کرنا بہتر ہے، لیکن سلو پچ پر ہدف کا تعاقب کرنا بہتر رہتا ہے، کیوں کہ جب اوس پڑتی ہے تواس وقت گیند پھسلتی ہے۔

    ایشون نے اپنی ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ آسٹریلیا نے اپنے اسکواڈ میں زخمی ٹریوس ہیڈ کو لے جانے کا انتخاب کرکے باقی فیلڈ کو پیغام بھیجا ہے۔ ہیڈ ورلڈ کپ کے پہلے ہاف میں سامنے نہیں آئے لیکن فائنل میں شاندار سنچری سمیت مسلسل پلیئر آف دی میچ دکھا کر اہم مقابلہ جیت لیا۔

    وارنر نے بھارتیوں کے جلے پر نمک چھڑک دیا

    ایشون نے کہا، ”تمام چیزوں پر غور کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ”آسٹریلیا کی غیر معمولی اقدار اور ان کے اپنے کھلاڑیوں پر یقین نے انہیں ورلڈ کپ جیتنے میں مدد کی۔“

  • ایشون کی ٹاس کے وقت شرٹ سونگھنے کی ویڈیو وائرل

    ایشون کی ٹاس کے وقت شرٹ سونگھنے کی ویڈیو وائرل

    بھارتی بولر روی چندر ایشون کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زمبابوے کے خلاف ٹاس کے موقع کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    زمبابوے اور بھارت کے درمیان اتوار کو ہونے والے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر  بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اسی دوران جب روہت بات کررہے تھے تو کیمرے میں پیچھے کھڑے ایشون اپنی شرٹ سونگھتے ہوئے نظر آئے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشون کے ہاتھ میں دو شرٹ ہے اور وہ باری باری کرکرے دونوں کو سنگھتے ہیں، پھر ایک شرٹ اپنے ساتھ لے جاتے جبکہ دوسری شرٹ کو وہی پھینک دیتے ہیں۔

    دوسری جانب ایشون کی اس ویڈیو پر صارفین کے تبصرے جاری ہے، ساتھ ہی میمز بنا رہے ہیں۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ اپنے کپڑے کو پہچاننے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔

    بھارت کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی اس ویڈیو پر تبصرہ کیے بغیر نہیں رہ سکے، اور انہوں نے بھی ایشون سے پوچھ لیا کہ یہ آپ کیا سونگھ رہے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ‘جب آپ نے ایک ماہ سے اپنے کپڑے نا دھوئے ہوں اور اب آپ یہ جاننے کی کوشش کررہے ہوں کہ کپڑوں میں سے سب سے زیادہ اچھے کون سے ہیں‘؟

    https://twitter.com/eww_1522/status/1589659934983344129?s=20&t=nnsaW_4In2cfhxhfsFmBig

    ایک صارف نے کہا آپ سب کو اس بات کو تسلیم کرے گے کہ ہم سب نے زندگی میں ایک بار تو یہ ضرور کیا ہے۔