Tag: ایشیاء کپ

  • ورلڈٹی20،پاک بھارت میچ کیلئے دھرم شالہ بہترین انتخاب ہے، انوراگ ٹھاکر

    ورلڈٹی20،پاک بھارت میچ کیلئے دھرم شالہ بہترین انتخاب ہے، انوراگ ٹھاکر

    ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج میچ کے لئے ٹھنڈا دھرم شاملہ بہترین انتخاب ہے۔

    ممبئی میں میڈیا سے گفتگو میں انوراگ ٹھاکر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جب بھی آمنے سامنے ہوتی ہیں ماحول گرم ہی ہوتا ہے۔

    انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں شائقین کے جذبات میچ کو اور بھی سنسنی خیز بنادیتے ہیں، دو روایتی حریفوں کے درمیان ہائی وولٹیج میچ کے لئے جگہ ٹھنڈی ہونی چاہیے، دھرم شالہ کا موسم ٹھنڈا ہوتا ہے۔

    انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ کانٹے دار میچ کے لئے دھرم شالہ بہترین انتخاب ہے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی آئندہ سال بھارت میں ہوگا، پاکستان کی ٹیم انیس مارچ کو ڈو اینڈ ڈائی میچ میں بھارت سے ٹکرائے گی۔

  • پاک بھارت سیریز کیلئے ماحول اورحالات سازگار نہیں، انوراگ ٹھاکر

    پاک بھارت سیریز کیلئے ماحول اورحالات سازگار نہیں، انوراگ ٹھاکر

    ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نےہری جھنڈی دکھادی،سیکرٹری بی سی سی آئی کا کہنا ہے پاک بھارت سیریزکے لیے ماحول سازگار نہیں۔

    شہریارخان نے توتین چار دن میں جواب مانگا تھالیکن بھارت نے اگلے دن ہی جواب دے دیا اور وہ بھی صاف جواب بھارتی بورڈ کےسیکرٹری نےپاک بھارت سیریز کاامکان ختم کردیا۔

    انوراگ ٹھاکر کہتے ہیں پاک بھارت سیریز کے لئے حالات اور ماحول سازگار نہیں، اس وقت پاکستان سے کھیلنا ٹھیک نہیں ہوگا۔

    بھارتی بورڈ کے سیکرٹری نے کہا کہ سیریز کے معاملے پرپاکستانی حکومت کو بھارتی حکومت سے بات کرنی چاہیے، بات چیت سے ماحول بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نے بھارت یاترا کے بعد کہا تھا کہ دورازے بند نہیں ہوئے سیریز کا امکان ہے۔

  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیاء کپ فروری میں کرانے کا اعلان کردیا

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیاء کپ فروری میں کرانے کا اعلان کردیا

    نئی دہلی : بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف نئی سازش شروع کردی۔ پاکستان سپرلیگ کو ناکام بنانے کے لئے فروری میں ایشیاء کپ کرانے کا اعلان کردیا۔

    حالانکہ فروری میں پاکستان کرکٹ بورڈنے پاکستان سپر لیگ کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انتہا پسند بھارت کی جانب سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

    بگ تھری کے بدنام بادشاہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کو تباہ کرنے کیلئے ایک نئی چال چل ڈالی۔

    سیکریٹری بی سی سی آئی انوراگ ٹھاکر نے ایشیا کپ آئندہ سال فروری میں منعقد کرانے کا اعلان کردیا،وینیوز کیلئے بھارت یا بنگلہ دیش آپشنز ہونگے۔

    جبکہ اسی ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی پی ایس ایل کا انعقاد کیا جائے گا، پاکستان کی مخالفت کیلئے انوراگ ٹھاکر پہلے ہی بدنام ہیں، اب ان کا یہ اقدام مزید تنازعات کو جنم دے گا۔

    سچ بات تو یہ ہے کہ سازش پر سازشیں رچائی جارہی ہیں تاکہ پاکستان سپر لیگ آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوجائے۔

  • ایشیا کپ میں نہ جانے سے مالی نقصان ہوگا،نجم سیٹھی

    ایشیا کپ میں نہ جانے سے مالی نقصان ہوگا،نجم سیٹھی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش نے سیکیورٹی پلان دے دیا ہے، کھیلنے نہیں جاتے تو نقصان ہمارا ہی ہو گا۔

    آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےنجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں منعقدہ ایشیاء کپ میں پاکستان کی سیکورٹی کےحوالے سے مسائل ہیں لیکن پھر بھی بنگلہ دیش نے اپنا سیکورٹی پلان دے دیا ہے۔

    ہم جس قسم کی اسپیشل سیکورٹی چاہیں گے ملے گی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈکے عہدیداروں نے یہ بھی بتایا کہ وہاں کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے پاکستانی ٹیم پر کسی قسم کا حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم نہ جائیں تو پھر بھی ایشیا کپ ہوگا،لیکن بائیکاٹ سے ہمارا ریونیو کا نقصان ہوگا اور انٹرنیشنل کرکٹ میں ہمارا تاثر بھی خراب ہو گا، اس لئے جذباتی ہو کر فیصلہ نہیں کرنا چاہئے۔