Tag: ایشیائی

  • مفرور قاتل 14 سال بعد واپسی پر پولیس کے ہاتھوں گرفتار

    مفرور قاتل 14 سال بعد واپسی پر پولیس کے ہاتھوں گرفتار

    دبئی: متحدہ عرب امارت میں قتل اور ڈکیتی میں ملوث مفرور ملزم کو دبئی واپسی پر عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ ملزم ایشیائی ملک سے تعلق رکھتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ملزم نے 14 سال قبل سنہ 2003 میں اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ایک دکان کے کیشیئر پر حملہ کیا تھا۔

    ملزمان نے کیشیئر سے 3 ہزار درہم اور اے ٹی ایم کارڈ چھین لیا تھا جس سے بعد ازاں انہوں نے 5 ہزار 500 درہم نکالے۔

    ملزمان نے کیشیئر کو چاقو کے وار کر کے زخمی بھی کردیا تھا۔ کیشیئر بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

    واردات کے بعد ایشیائی باشندہ اپنے ملک فرار ہوگیا۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد دیگر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا جنہیں عمر قید کی سزا دی گئی۔

    تاہم اب 14 سال بعد اپنے وطن سے واپس متحدہ عرب امارات آنے کے بعد مرکزی ملزم کو بھی پولیس نے فوراً گرفتار کرلیا۔

    عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لندن: تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ، 2 ایشیائی نوجوانوں پر حملہ

    لندن: تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ، 2 ایشیائی نوجوانوں پر حملہ

    لندن: برطانوی دارالحکومت لندن میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ پیش آگیا۔ مشرقی لندن کے علاقے میں نامعلوم افراد 2 ایشیائی نوجوانوں پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔

    مشرقی لندن کے علاقے بیتھنل گرین میں نامعلوم افراد نے 2 ایشیائی نوجوانوں پر تیزاب پھینک کر انہیں زخمی کردیا۔ حملہ آوروں نے نسل پرستانہ نعرے بھی لگائے۔

    تیزاب سے جھلسے نوجوانوں نے قریبی دکاندار سے پانی اور مدد طلب کی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تیزاب کا اثر کم کرنے کے لیے نوجوانوں پر پانی ڈالا۔

    پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

    یاد رہے کہ لندن میں گزشتہ چند ماہ کے دوران ایشیائی افراد پر تیزاب حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جون میں ماڈل ریشم خان اور ان کے کزن پر تیزاب پھینکا گیا جس سے ان کا چہرہ بری طرح جھلس گیا تھا۔

    جولائی میں مشرقی لندن میں 7 افراد کو تیزاب سے نشانہ بنایا گیا۔

    اس سے قبل بھی لندن کے ایک کلب میں تیزاب گردی کے واقعہ میں 20 افراد زخمی ہوئے تھے۔