Tag: ایشیائی ملک

  • 2025 میں دنیا کے بہترین ائیرپورٹ کا اعزاز کس ایشیائی ملک کے نام رہا؟

    2025 میں دنیا کے بہترین ائیرپورٹ کا اعزاز کس ایشیائی ملک کے نام رہا؟

    ایشیا کا ایک ایئرپورٹ ایسا بھی ہے جو نہ صرف بہترین ہے بلکہ کئی گھنٹے گزار کر بھی لوگوں کا دل نہیں بھرتا اور مزید قیام کے متمنی ہوتے ہیں۔

    ایئرلائن کنسلٹنگ گروپ اسکائی ٹریکس نے 2025 کے لیے دنیا کے بہترین ایئرپورٹس کی فہرست جاری کی ہے، جس میں ایشیائی ملکوں نے پہلا اور دوسرا نمبر حاصل کیا ہے، سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ کو اس فہرست میں دنیا کے بہترین ہوائی اڈے کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

    قطر کا ایئرپورٹ دوسرے نمبر پر رہا، گزشتہ چند برسوں سے دنیا کے بہترین ائیر پورٹ کی دوڑ قطر اور سنگا پور کے درمیان ہی جاری ہے۔

    پچھلے سال قطر کے حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے دنیا کے بہترین ائیر پورٹ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا مگر اس بار سنگاپور کا چنگی ایئرپورٹ اس بار بازی لے گیا۔

    13 ویں بار سنگا پور کے اس دلکش ایئرپورٹ نے سب سے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے، اس سے قبل 2023 میں بھی یہ دنیا کا بہترین ائیرپورٹ قرار پایا تھا۔

    یہاں آنے والے لوگوں کو آبشار اور گلاس برج کا نظارہ مسحورکردیتا ہے جبکہ سنگاپور کا یہ ائیرپورٹ برسوں سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، یہاں ہوٹلز، آرٹ گیلریز، ایک میوزیم، ایک سنیما اور ڈائناسور تھیم پارک بھی موجود ہے۔

    دنیا بھر کے 565 ایئرپورٹس میں دستیاب سہولیات جیسے ٹرمینل لے آؤٹ، وائی فائی کی دستیابی اور ریسٹورنٹس وغیرہ کے حوالے سے عوامی رائے کو مدنظر رکھ کر یہ فہرست مرتب کی گئی ہے اور فہرست سازی کی گئی ہے۔

    دنیا کا تیسرا بہترین ایئرپورٹ جاپان کا ٹوکیو ہینیڈا ائیرپورٹ رہا، اس کے علاوہ جنوبی کوریا کے انچیون ایئرپورٹ کے حصے میں چوتھا نمبر آیا جبکہ ٹوکیو کا ناریتا ایئرپورٹ 5 ویں نمبر پر رہا۔

    ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ چھٹے، پیرس کا چارلس ڈیگال ایئرپورٹ 7 ویں، روم کا فلومیسینو ائیرپورٹ 8 ویں، جرمنی کا میونخ ایئرپورٹ 9 ویں جبکہ سوئٹزرلینڈ کا زیورخ ایئرپورٹ 10 ویں نمبر پر آیا۔

  • چیمپئنز ٹرافی کیلیے ایشیائی ملک نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، اہم کھلاڑی ڈراپ

    چیمپئنز ٹرافی کیلیے ایشیائی ملک نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، اہم کھلاڑی ڈراپ

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے بعد ایک ایشیائی ملک نے بھی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں کھیلی جائے گی۔ ابتدائی اسکواڈ کے اعلان کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ایک ایشیائی ملک نے بھی ایونٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بنگلہ دیش نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس شوپیس ایونٹ میں ٹیم کی قیادت نجم الحسین شانتو کریں گے جب کہ سابق کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر شکیب اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

    شکیب الحسن بولنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں پھر ناکام ہو گئے جس کے بعد بنگلا دیشی اسٹار آل راؤنڈر پر انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کرانے پرپابندی برقرار رہے گی۔

    بنگلہ دیش کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

    نجم الحسین شانتو (کپتان)، مشفق الرحیم، سومیا سرکار، تنزید حسن، ذاکر علی، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، پرویز حسین، نصوم احمد، مہدی حسن، محمود اللہ، تنظیم حسن ثاقب، ناہید رانا اور توحید ہریدائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Cric Oval (@cric0val)

    واضح رہے کہ آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کے لیے نام دینے کی ڈیڈ لائن 12 جنوری مقرر کی ہے جو آج ختم ہو رہی ہے۔

    انگلینڈ گزشتہ ماہ ہی اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر چکا تھا جب کہ آج نیوزی لینڈ نے بھی اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-new-zealand-announces-15-member-squad/

  • کس ایشیائی ملک نے فلائٹ اٹینڈنٹ کے پرفیوم استعمال کرنے پر پابندی لگادی؟

    کس ایشیائی ملک نے فلائٹ اٹینڈنٹ کے پرفیوم استعمال کرنے پر پابندی لگادی؟

    ویسے تو پرفیوم کا استعمال انسان کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے اور آس پاس موجود لوگوں پر خوشگوار اثر مرتب کرتا ہے مگر ایک ایشیائی ملک نے فلائٹ اٹینڈنٹ کے لیے اس کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

    بھارتی سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل آفس کی جانب سے پرفیوم یا ماؤتھ واش کے استعمال پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کی گئی تھی کیوں کہ پائلٹوں کے الکوحل کے زیر اثر ہونے کی وجہ سے ٹیک آف کرنے کے حوالے سے خدشات رہتے تھے۔

    ملکی ہوا بازی کی صنعت کی نگرانی کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری نئے ضابطے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ’عملے کا کوئی رکن کوئی دوا / فارمولہ نہیں لے سکتا اور نہ ہی ماؤتھ واش، ٹوتھ جیل، پرفیوم یا الکوحل کے مواد پر مشتمل کوئی بھی پروڈکٹ استعمال کر سکتاہے‘۔

    متن میں مزید کہا گیا کہ الکوحل کے مواد پر مشتمل مصنوعات کے استعمال کے نتیجے میں الکوحل کے ٹیسٹ کا مثبت نتیجہ نکل سکتا ہے۔ اگرعملے کے کسی رکن نے اس طرح کی دوائیاں بھی استعمال کیں تو اسے فلائٹ مشن پر جانے سے پہلے کمپنی کے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ہوگا۔

    پرفیوم میں الکوحل کی مقدار کافی کم ہوتی ہے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ آیا جسم پر پرفیوم لگانے سے الکوحل ٹیسٹ کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے۔

    جاپان ایئر لائنز کے پائلٹ کاتسوتوشی جیتسوکاوا کا 2018 میں ٹیک آف کے فوراً بعد سانس کا ٹیسٹ لیا گیا تھا جس میں ان کے خون میں الکوحل کی سطح قانونی حد سے نو گنا زیادہ آئی تھی اور انھیں 10 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔