Tag: ایشیا پیسیفک گروپ

  • پاکستان ’مزید نگرانی‘ کی فہرست میں برقرار

    پاکستان ’مزید نگرانی‘ کی فہرست میں برقرار

    اسلام آباد: ایشیا پیسیفک گروپ نے پاکستان کو ’مزید نگرانی‘ کی فہرست میں برقرار رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے پی جی نے پاکستان سے متعلق اپنی 14 صفحات کی رپورٹ جاری کر دی، منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی اعانت کی وجہ سے پاکستان کو ’مزید نگرانی‘ کی فہرست میں برقرار رکھا گیا ہے۔

    اے پی جی کی اس رپورٹ کا آئندہ ہفتے ہونے والی ایف اے ٹی ایف کی پلانری میٹنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے، اے پی جی نے یہ رپورٹ فروری تک کی گئی پیش رفت کے تناظر میں بنائی ہے۔

    بتایا گیا ہے کہ ایشیا پیسیفک گروپ نے یہ فیصلہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر کیا ہے، پیرس اجلاس میں پاکستان کی پہلی پیش کردہ فالواپ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی 40 میں سے 2 سفارشات پر مکمل عمل درآمد کیا۔

    اس رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 25 نکات پر جزوی، جب کہ 9 سفارشات پر نمایاں پیش رفت کی، پاکستان دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے تیزی سے اقدامات کر رہا ہے، انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے قوانین بھی پاس ہوئے۔

    واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف کی پلانری میٹنگ کا انعقاد 19 سے 21 اکتوبر تک ہوگا، اجلاس میں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ ہوگا۔

  • ایشیا پیسیفک گروپ میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے   کی بھارتی کوششیں ناکام

    ایشیا پیسیفک گروپ میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی بھارتی کوششیں ناکام

    اسلام آباد :بھارت کو ایک اورمحاذ پر شرمندگی کاسامناہے ، ایف اے ٹی ایف کےایشیا پیسیفک گروپ میں بھارت بھرپورکوششوں کےباوجود پاکستان کی درجہ بندی کم کرانےاوربلیک لسٹ کرانے میں ناکام رہا۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیا پیسیفک گروپ کے اجلاس میں بھارت کی پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش اورپاکستان مخالف پروپگینڈا مہم ناکام ہوگئیں ، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ذیلی ایشیا پیسیفک گروپ کا آسٹریلیا میں ہونے والا اجلاس ختم ہوگیا اور اعلامیہ جاری کردیاگیا۔

    اعلامیہ میں پاکستان کوبلیک لسٹ کرنے یا انہانسڈایکس پیڈائٹڈ فالو اپ کا ذکرہی نہیں ہے اور کہا گیا پاکستان سیمت پانچ ممالک کی میوچل ایویلیو ایشن  رپورٹ اپنائی گئی ہے، ان ممالک میں چین اورفلپائن بھی شامل ہیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا پاکستان کے بارے میں حتمی ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں کیا جائے، اجلاس پیرس میں تیرہ اکتوبر سے شروع ہوگا۔

    پاکستان کوبلیک لسٹ نہیں کیاگیا ، وزارت خزانہ


    وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے درجہ بندی میں بہتری کے لئے اقدامات بھارتی سازش میں رکاوٹ بن گئے اور بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے میں بری طرح ناکام ہوگیا، ایشیاپیسیفک گروپ کسی کوبلیک لسٹ کرنےکامینڈیٹ نہیں رکھتا، بھارتی میڈیا کی اس حوالے سے رپورٹس بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں۔

    وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں کہاگیا اے پی جی کا اجلاس 18 سے 23 ستمبر تک آسٹریلیا میں ہوا ، پاکستان کو بلیک لسٹ نہیں کیاگیا, بھارت جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلا رہا ہے, پاکستان کی تیسری میوچل ایویلویشن رپورٹ کو اجلاس نے قبول کیا ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق اےپی جی کی جانب سےپاکستانی رپورٹ پراطمینان کااظہارکیاگیا، تھرڈ راؤنڈ میوچل ایویلویشن رپورٹ کے طریقہ کار پر پاکستان فالوکرے گا اور پاکستان سہ ماہی بنیادوں پررپورٹ اے پی جی کوجمع کرائےگا۔

    واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں پاکستان کا درجہ کم کرنے کے بارے میں مسلسل رپورٹس چل رہی تھیں، کئی میڈیا چینلز نے یہ مذموم مہم چلائی ہوئی تھی کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے جس کی پاکستان کے سفارتی ذرائع نے تردید کر کے اس پراپیگنڈے کی ہوا نکال دی ہے۔