Tag: ایشیا کپ

  • ایشیا کپ: شدید بارشوں کے باعث کولمبو کا وینیو تبدیل کرنے پرغور

    ایشیا کپ: شدید بارشوں کے باعث کولمبو کا وینیو تبدیل کرنے پرغور

    شدید بارشوں کے باعث ایشیا کپ کے کولمبو میں ہونے والے میچز کا وینیو تبدیل کرنے پرغور شروع کردیا گیا، انھیں دمبولا یا پالی کیلے منتقل کرنے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا ایونٹ پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جارہا ہے مگر کینڈی میں ہونے والی بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کا اہم میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا، اب بھارتی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ شدید بارشوں کے باعث کولمبو کا وینیو تبدیل کرنے پرغور کیا جارہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کولمبو میں شیڈول میچز دمبولا یا پالی کیلے منتقل کیے جا سکتے ہیں، ایشین کرکٹ کونسل نے ممبر بورڈز کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے آئندہ 24 سے 48 گھنٹے کے دوران وینیو کی تبدیلی کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آنے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 267 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن بارش کے باعث دوسری اننگز میں کھیل شروع نہ ہوسکا جس کی وجہ سے میچ بے نتیجہ ختم کیا گیا۔

    دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان نے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

  • ایشیا کپ: افغانستان کیخلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری

    ایشیا کپ: افغانستان کیخلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری

    لاہور: پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی ایشیا کپ ون ڈے کے چوتھے میچ میں بنگلادیش کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے  جس میں افغانستان پہلے فیلڈنگ کررہا ہے۔

    ٹاس کے موقع پر بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ ایونٹ میں رہنے کیلئے میچ جیتنا ضروری ہے، ٹیم میں3 تبدیلیاں کی ہیں۔

    دوسری جانب افغانی کپتان حشمت اللہ شہیدی نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے، ایشیاکپ میں جیت سے آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ افغانستان کا ایونٹ میں پہلا میچ ہے جب کہ بنگلہ دیش اپنا افتتاحی میچ سری لنکا سے ہار چکا ہے جس کے باعث آج کا میچ بنگلہ دیش کے لیے اہم ہے اور اسے سپر فور میں جانے کا امکان برقرار رکھنے کے لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہوگا۔

  • ’پاک بھارت میچ سے قبل افتخار احمد کا بڑا بیان‘

    ’پاک بھارت میچ سے قبل افتخار احمد کا بڑا بیان‘

    قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز افتخار احمد نے پاک بھارت میچ سے قبل بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں صرف بھارت سے نہیں ایشیا کپ بھی جیتنا ہے۔

    ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گی، جبکہ سری لنکا کے شہر کینڈی میں موسم قدرے بہتر ہوچکا ہے، بارش کے امکانات پہلے سے کافی کم ہیں۔

    پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی بلکہ اسی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے، واضح رہے کہ ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیپال کو بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

    قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار نے نیپال کے خلاف سنچری بھی اسکور کی تھی، تاہم اب افتخار احمد کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ مُشکل ہوتا ہے لیکن کوشش ہوتی ہے کہ ہر ٹیم کیخلاف کارکردگی دکھاؤں۔

    افتخار احمد نے کہا کہ ہمیں صرف بھارت سے نہیں جیتنا بلکہ ایشیا کپ میں بھی فتح حاصل کرنی ہے، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ایشیاء کپ میں فتح سے ہمکنار ہوں گے۔

  • ایشیا کپ کے لیے فول پروف ٹریفک انتظامات

    ایشیا کپ کے لیے فول پروف ٹریفک انتظامات

    لاہور: ٹریفک پولیس نے ایشیا کپ کے لیے فول پروف ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ اور شہریوں کو ایشیا کپ کے دوران ٹریفک کا کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا۔

    سی ٹی او مستنصر فیروز کے مطابق ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم سے ہوٹل تک ٹیموں کو زیرو روٹ دیا جائے گا، اور ٹیموں کی موومنٹس کے دوران سڑکوں کو کم سے کم وقت کے لیے بند کیا جائے گا۔

    گورنمنٹ کالج فار بوائز، لبرٹی پارکنگ ایریا، ایل ڈی اے سن فورٹ ہوٹل پارکنگ کے لیے مختص کیے گے ہیں، میچز کے دوران مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔

    سی ٹی او لاہور کے مطابق فیروزپور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگی، مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے، جب کہ غلط پارکنگ کے خاتمے کے لیے 20 فورک لفٹرز اور 3 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہوں گے۔

  • ایشیا کپ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

    ایشیا کپ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

    ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    پالی کیلے میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 165 رنز کا ہدف باآسانی 39 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    سدھیرا سمرا وکرما نے شاندار 54 رنز کی اننگز کھیلی، چرت اسالانکا بھی 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    پتھن نسانکا 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کرونا رتنے کو ایک رن پر تسکین احمد نے بولڈ کیا، کوشل مینڈس 5 رنز بنا کر شکیب الحسن کا نشانہ بنے۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے دو وکٹیں حاصل کیں، تسکین احمد، شرف الاسلام اور ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں بنگلہ دیش کی ٹیم 42.4 اوورز میں 164 رنز پر آؤٹ ہوئی اور سری لنکا کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسن شنٹو نے 89 رنز کی اننگز کھیلی، توحید ہریدوے 20 اور محمد نعیم 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    مشفیق الرحیم 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان شکیب الحسن 5 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

    سری لنکا کی جانب سے متھیشا پتھیرانا نے 4 وکٹیں حاصل کیں، مہیش تھیکشانا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ سری لنکن ٹیم مضبوط ہے، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی پڑے گی، کوشش کریں گے اچھا اسکور سیٹ کریں۔

    دوسری جانب سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ اگر ہم بھی ٹاس جیتتے تو ٹاس جیتتےتو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔  

    یاد رہے کہ دفاعی چیمپئن سری لنکن ٹیم کھلاڑیوں کی انجریز سے پریشان ہے۔ دھشمانتا چمیرا، لاہیرو کمارا، ونندو ہسارنگا اور مدوشنکا انجریز کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 51 ایک روزہ میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے سری لنکا نے 40 جب کہ بنگلہ دیش نے 9 میچز جیتے ہیں جب کہ دو میچ بے نتیجہ رہے۔

    سری لنکا اس وقت آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہے، دریں اثنا بنگلہ دیش رینکنگ میں ساتویں نمبر پر ہے۔

  • ایشیا کپ سے قبل بنگلا دیش کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی باہر

    ایشیا کپ سے قبل بنگلا دیش کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی باہر

    کولمبو: ایشیا کپ سے قبل بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیم کے اہم کھلاڑی پہلے میچ سے باہر ہوگئے۔

    بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم کے  وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس وائرل بخار کی وجہ ایشیا کپ کے پہلے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس وائرل بخار سے چھٹکارا نہ پا سکے جس کے بعد اسکواڈ میں ان کی جگہ انعام الحق کو شامل کر لیا گیا۔

    ایشیا کپ سے قبل بھارتی ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی باہر

    انعام الحق آج سری لنکا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے، ایشیا کپ میں بنگلا دیش سری لنکا کا میچ 31 اگست کو شیڈولڈ ہے۔

    لٹن داس پچھلے کچھ سالوں سے بنگلہ دیش کے اہم بلے بازوں میں شامل ہیں، ان کی کمی بلاشبہ بنگال ٹائیگرز کو ایشیا کپ کے اپنے پہلے میچ میں محسوس ہو گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیا کپ کا پہلا میچ کل ملتان میں کھیلا جائے گا۔

  • ایشیا کپ میں بابر اور کوہلی سے بھی زیادہ رنز کونسا بیٹر بنا سکتا ہے؟

    ایشیا کپ میں بابر اور کوہلی سے بھی زیادہ رنز کونسا بیٹر بنا سکتا ہے؟

    ایشیا کپ میں پاکستانی اوپنر امام الحق قومی کپتان بابر اعظم اور بھارتی بیٹر ویرات کوہلی سے زیادہ رنز بنا سکتے ہیں، پچھلی چھ اننگز میں وہ چار نصف سنچریاں اسکور کرکے اپنے عزائم کا اظہار کرچکے ہیں۔

    امام کافی عرصے سے ون ڈے انٹرنیشنلز میں تسلسل کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، پاکستانی بیٹر کی موجودہ فارم برقرار رہی تو وہ ایشیا کپ 2023 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز کا اعزاز بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

    پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے دو انتہائی مضبوط دعویدار ہیں کیوں کہ دنوں ٹیموں کے پاس ہی ایک سے بڑھ کر ایک کھلاڑی ہیں جو کسی بھی لمحے میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کرکٹ ماہرین کے مطابق اس بار ایشیا کپ میں سب سے زیادہ رنز بابراعظم یا ویرات کوہلی بنا سکتے ہیں، جس کی وجہ دنوں کھلاڑیوں کا تکنیکی طور پر اپنے ہم عصر بیٹرز سے بہتر ہونا ہے۔

    تاہم کچھ حلقے یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ان دونوں شاندار فارم کے حامل امام الحق ایشیا کپ میں سب کو حیران کرنے کے لیے تیار ہیں، حال ہی میں افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے تین میچز میں انھوں نے دو نصف سنچریوں سمیت مجموعی طور پر 165 رنز بنائے ہیں۔

    پاکستانی اوپنر آخری چھ اننگز میں 339 رنز اسکور کرچکے ہیں جس میں انھوں نے چار نصف سنچریاں اسکور کی ہیں، دو مرتبہ وہ سنچری کے قریب بھی آئے تاہم نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی اوپنر اب تک 62 ون ڈے انٹرنیشنلز میں 9 سنچری اور 18 نصف سنچری اسکور کرنے کے ساتھ 2884 رنز اسکور کرچکے ہیں اس وقت وہ آئی سی سی رینگنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

  • ایشیا کپ کے لیے کس طرح کا سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے؟

    ایشیا کپ کے لیے کس طرح کا سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے؟

    لاہور: سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے بہترین سیکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے، واک تھرو گیٹس اور خاردار تاریں بھی لگائی جائیں گی۔

    تصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور بلال صدیق نے ملکی سرزمین پر منعقد ہونے والے ایشیا کپ کی سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایونٹ کے لیے بہترین سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔

    بلال صدیق نے بتایا کہ سیکیورٹی کے بھرپور اقدامات کرتے ہوئے بیرئیرز لگانے کے ساتھ ساتھ واک تھروگیٹس بھی نصب کیے جائیں گے۔

    میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے شائقین کو گرائونڈ میں داخلے سے قبل چیک کیا جائے گا جب کہ اطراف میں خاردار تاریں بھی لگائی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ لاہورمیں ایشیا کپ کے3 میچز منعقد ہوں گے، ایشیا کپ ک افتتاحی میچ 30 اگست کو میزبان پاکستان اور نیپال کے درمیان شیڈول ہے۔

  • ایشیا کپ: طیب طاہرکی جگہ سعود شکیل کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا

    ایشیا کپ: طیب طاہرکی جگہ سعود شکیل کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا

    قومی مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو ایشیا کپ کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا، طیب طاہرکی جگہ لیف ہینڈ بیٹر کی شمولیت عمل میں آئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حالیہ دنوں میں عمدہ پرفارمنس دکھانے والے قومی کرکٹر سعود شکیل کو ایشیا کپ کے اسکواڈ میں کا حصہ بنا لیا گیا ہے، 17 رکنی اسکواڈ میں سعود کو طیب طاہر کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

    پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ طیب طاہر بطور ٹریولنگ ریزرو اسکواڈ کے ساتھ رہیں گے، قومی ٹیم افغانستان کے خلاف آخری میچ کھیل کر کل ملتان پہنچے گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اسکواڈ ایک دن آرام کے بعد پیر کو دوبارہ اکٹھا ہوگا، قومی ٹیم منگل کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرےگی،

    واضح رہے کہ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے شیڈول ہے جو کہ 30 ستمبر بدھ کو ملتان کرکٹ اسٹیم میں کھیلا جائے گا۔

  • نیپالی ٹیم ریپ چارجزکا سامنا کرنے والے اسٹار کرکٹر کے بغیر پاکستان آئیگی

    نیپالی ٹیم ریپ چارجزکا سامنا کرنے والے اسٹار کرکٹر کے بغیر پاکستان آئیگی

    نیپالی کرکٹ ٹیم اپنے اسٹار پلیئر سندیپ کے بغیر ایشیا کپ کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی، اسپنر کو ریپ چارجز کی وجہ سے نیپالین اسکواڈ سے باہر کیا گیا ہے۔

    23 سالہ سندیپ لامیچانے پر الزام ہے کہ انھوں نے پچھلے سال اگست میں کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل روم میں 17 سالہ لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا، تاہم سندیپ شروع سے ہی ان الزامات کو جھوٹا قرارد دیتے رہے ہیں۔

    کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال کے منیجر پردیپ مجگئی یان نے میڈیا کو بتایا کہ قانونی کارروائی اور سندیپ کو درپیش کچھ صحت کے مسائل کی وجہ سے ٹیم ان کے بغیر پاکستان کے لیے روانہ ہوگی۔

    منجیر کا کہنا تھا کہ نیپال کی ٹیم جو کہ ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان آرہی ہے اس کے ہمراہ لیگ اسپنر تو موجود نہیں ہوں گے مگر امکان ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم کو جوائن کرلیں۔

    واضح رہے کہ سندیپ کو ریپ کے الزامات کے سبب نیپال کی قومی ٹیم سے معطلی کا سامنا تھا جبکہ انھیں پچھلے سال اس سلسلے میں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔