ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز منظور کرلی، ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
ایشیا کپ کے چار میچز پاکستان میں بقیہ 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور افغانستان ایونٹ کا حصہ ہیں، سری لنکا فائنل سمیت بھارت کے تمام میچز کی میزبانی کرے گا۔
Dates and venues have been finalised for the Asia Cup 2023! The tournament will be held from 31st August to 17th September in a hybrid model – with 4 matches being held in Pakistan and the rest in Sri Lanka! https://t.co/bvkfSSAp9w#AsiaCup #ACC
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) June 15, 2023
اس سے قبل خبر آئی تھی کہ ایشیا کپ کے حوالے سے بھارت کی ’میں نہ مانوں‘ کی رٹ برقرار ہے جس کے تحت پی سی بی کے ہاتھ سے ایشیا کپ کی ہائبرڈ میزبانی بھی نکلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے تاہم اب ایشیا کپ کے شیڈول کے اعلان کے بعد تمام خدشات دور ہوگئے ہین۔
بھارت کا مؤقف تھا کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے نہ پاکستان آئے گی نہ امارات میں ایشیا کپ کھیلے گی۔ آئی پی ایل فائنل کے موقع پر ایشین کرکٹ کونسل کے چند ممبرز کی بھارتی بورڈ حکام سے ملاقات نے صورتحال تبدیل کر دی جس کے بعد سری لنکا بھی ‘مختصر نوٹس’ پر ایشیا کپ 2023 کی مکمل میزبانی کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔
پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے ابتدائی 4 میچز پاکستان میں اور بقیہ میچز یو اے ای میں کرانے کی تجویز دی جسے بھارتی میڈیا کے مطابق مسترد کیا گیا تھا۔