Tag: ایشیا کپ

  • بھارت کی ہٹ دھرمی  برقرار، پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار

    بھارت کی ہٹ دھرمی  برقرار، پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار

    ممبئی: بھارت نے ہٹ دھرمی نہیں چھوڑی، اور پاکستان میں ایشا کپ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم 2023 کے ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جے شاہ نے بھارتی ٹیم کا پاکستان نہ جانے کا اعلان بھارتی کرکٹ بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ کے بعد کیا، صدر ایشین کرکٹ کونسل نے کہا کہ ایونٹ نیوٹرل وینیو پر ہو سکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کے اس فیصلے پر ابھی اپنا مؤقف دینے سے انکار کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ ایشین کرکٹ کونسل کے فیصلے کا انتظار کرے گی۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نے اے سی سی کے فورم کو نظر انداز کر کے خود فیصلے سنانے شروع کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے، ون ڈے فارمیٹ کے ایشیا کپ اگلے برس 2023 میں ہونے کے امکان ہے۔

  • ایشیا کپ ناخوشگوار واقعے میں ملک سے فرار ہونے والے شہری ملوث ہیں: ذبیح اللہ مجاہد

    ایشیا کپ ناخوشگوار واقعے میں ملک سے فرار ہونے والے شہری ملوث ہیں: ذبیح اللہ مجاہد

    کابل: امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایشیا کپ 2022 میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کے بعد پیش آنے والے ناخوش گوار واقعات پر کہا ہے کہ افغان عوام سنجیدہ قوم ہے جو ایسی حرکتوں پر یقین نہیں رکھتی۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں پاک افغان میچ کے بعد گراؤنڈ میں ہنگامہ آرائی اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم کے حوالے سے جب امارت اسلامیہ کا مؤقف پوچھا گیا تو ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ یہ ناخوش گوار واقعہ ایسے کچھ لوگوں کی جانب سے پیش آیا ہے جو امارت اسلامیہ کی آمد کے بعد ملک چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں۔

    انھوں نے کہا افغان عوام سنجیدہ قوم ہے جو ایسی حرکتوں پر یقین نہیں رکھتی، سوشل میڈیا پر اس نفرت انگیز مہم کے پیچھے ہماری تحقیق کے مطابق کچھ فیک اکاؤنٹس کار فرما ہیں۔

    ذبیح اللہ مجاہد نے کہا امارت اسلامیہ نے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹس اور افغان نوجوانوں کے نام کچھ دن قبل ایک ہدایت نامہ بھی جاری کیا تھا جس میں انھیں شائستگی اور اخلاقی رویہ اپنانے کی تلقین کی گئی تھی۔

    پاکستان سے شکست کے بعد افغان ٹیم کی نیندیں‌ اڑ گئیں!

    بدھ 7 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاک افغان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کے بعد امارت اسلامیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں پاکستان کے عوام کے خلاف سوشل میڈیا مہم کو افغانی اور اسلامی کلچر کے خلاف قرار دیا گیا تھا۔

    ہدایت نامے میں کہا گیا تھا کہ ’گزشتہ دو دن سے جب سے کرکٹ میچ ہارنے کا واقعہ ہوا ہے کچھ افغان بھائی غیر شعوری طور پر اپنے اصول، اخلاق اور قلمی عفت سب کچھ بھول چکے ہیں، پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی غمی و خوشی میں شریک دو بھائی ہیں، ان کی ایک دوسرے سے بہت سی ضروریات وابستہ ہیں۔

    ہدایت نامے میں کہا گیا کہ یہ سب کچھ نظر انداز کر کے توہین، تذلیل، تحقیر کا رویہ اختیار کرنا نہ امارت اسلامیہ کی پالیسی ہے نہ افغانی غیرت و حمیت کا تقاضا ہے، نہ ہی ہمارا دین اس کی اجازت دیتا ہے۔ ہر معاملے میں حد سے تجاوز اور عوام کو نفرت کی جانب بلانا اسلام دشمن قوتوں کا پروگرام ہے۔

    ہدایت کی گئی کہ اگرچہ ممکن ہے اُس جانب سے بھی ایسا کچھ ہوتا ہو مگر ہماری آپ کی اپنی ذمہ داری ہے، نفرت اور بیزاری کی باتیں نہ کریں، کھیل کھیل ہے کوئی جنگ یا سنجیدہ معاملہ نہیں، نہ اپنے کھلاڑیوں کو پریشان کریں، نہ دیگر ممالک سے اپنے تعلقات خراب کریں۔ نہ دیگر اقوام کو یہ تاثر دیں کہ ہم میں برداشت کی صلاحیت بالکل نہیں۔

    ترجمان کی جانب سے سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی تنبیہہ بھی کی گئی۔

  • ایشیا کپ: بھارت آج سری لنکا سے ہار گیا تو …

    ایشیا کپ: بھارت آج سری لنکا سے ہار گیا تو …

    دبئی: ایشیا کپ 2022 کے ایونٹ میں آج بھارت اور میزبان سری لنکا ٹکرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ فائنل کھیلنے کے مشن میں آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان اہم میچ ہوگا، شکست کی صورت میں بھارتی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔

    فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لیے بھارت کو آج کا میچ جیتنا ضروری ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دبئی میں شام 7 بجے شروع ہوگا۔

    سپر فور میں سری لنکا نے افغانستان کو ہرایا، جب کہ انڈیا کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    کرکٹ کا اصل مزہ پاک بھارت میچ دیکھنے میں ہے، انگلش کرکٹر

    ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں بھارت آئی لینڈرز سے آگے ہے، 25 میچوں میں 17 جیتے 7 ہارے، ایک میچ بے نتیجہ رہا۔ ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کا ریکارڈ برابر ہے، 20 میچ ہوئے، دس دس میچ جیتے۔

    بھارتی ٹیم کی بیٹنگ مضبوط ہے تو دوسرسی طرف سری لنکا کی بولنگ کسی بھی وقت میچ کا پانسا پلٹ سکتی ہے۔

  • ’کوہلی آپ اچھے انسان ہیں لیکن ہم آپ سے نفرت کرتے ہیں‘

    ’کوہلی آپ اچھے انسان ہیں لیکن ہم آپ سے نفرت کرتے ہیں‘

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی تعریف اور تنقید دونوں ہی کردیں۔

    گزشتہ روز ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج میچ کے دوران قومی ٹیم کی شکست کے بعد اداکارہ اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا۔

    انہوں نے لکھا کہ ’ویرات کوہلی آپ ایک اچھے انسان ہیں لیکن ہم آپ سے نفرت کرتے ہیں۔‘

    اشنا کے ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے رائے دی کہ ’قومی ٹیم کی شکست کے بعد وہ افسردہ ہیں۔‘

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ ٹی 20 کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    ویرات کوہلی نے 35 رنز بنائے تھے اور انہیں محمد نواز نے پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

    کپتان روہت شرما 12 رنز بنا کر محمد نواز کا نشانہ بنے تھے جبکہ ہاردک پانڈیا کو تین وکٹیں حاصل کرنے اور 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی

    پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی

    دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم آج ایشیا کپ کے اپنے پہلے میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2022 میں آج پاکستان اور بھارت ٹکرائیں گے، پاکستان ٹیم سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔

    سیاہ پٹیاں باندھنے کا مقصد پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یک جہتی کرنا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی گزشتہ روز پریس کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کیا تھا۔

    بابر اعظم نے تمام افراد سے متاثرین کی مدد کی اپیل بھی کی تھی، ایشیا کپ کے پہلے میچ میں کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کا سیاہ پٹیاں باندھنا بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔

    ایشیا کپ میں افغانستان کا فاتحانہ آغاز

    ٹیم منیجر منصور رانا نے اپیل کی ہے کہ مخیر حضرات سے درخواست ہے کہ وہ پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کروائیں۔

    پی سی بی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے میدان میں آگیا

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کا کل سے آغاز ہو چکا ہے، پہلے میں افغانستان نے سری لنکا کی ٹیم کا بہادری سے سامنا کیا، اور بولنگ اور بلے بازی میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہ آسانی میچ جیت لیا۔ افغان ٹیم نے سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 105 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

  • انجرڈ شاہین کی جم میں ایکسرسائز کرنے کی ویڈیو وائرل

    انجرڈ شاہین کی جم میں ایکسرسائز کرنے کی ویڈیو وائرل

    قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کا شکار ہوکر ایشیا کپ سے باہر ہوگئے لیکن ان کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں نے جم میں ایکسرسائز بھی کی جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہونے والے ساتھی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جم میں ایکسر سائز کرنے کی ویڈیو شیئر کر دی۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہیں جبکہ گزشتہ روز نوجوان فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کو بھی کمر درد کی شکایت ہوئی تھی۔

    حارث رؤف کی شیئر کی گئی ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی کو ٹانگ پر نی بریس باندھے جم میں ایکسر سائز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو کے ساتھ حارث رؤف نے ایک کیپشن بھی درج کیا جس میں لکھا کہ شاہین شاہ آفریدی فیلڈ میں آپ کی کمی کو محسوس کریں گے ہماری دعا ہے آپ تکلیف دہ انجری سے جلد صحتیاب ہو جائیں۔

    فاسٹ بولر نے مزید لکھا کہ آپ کے خطرناک اسپیل اور ایکشن دیکھنے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتے۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز کل سے ہوگا جہاں سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں پہلے میچ میں مدمقابل آئیں گی۔

    قومی ٹیم اپنا پہلا میچ اتوار 28 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

  • بابر اعظم نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے

    بابر اعظم نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ایشیا کپ کے شروع ہونے میں چند دن ہی رہ گئے قومی ٹیم دبئی میں روایتی حریف کے خلاف پہلے میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں مصروف ہے اس دوران مداح بھی اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو میدان میں پریکٹس کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

    پریکٹس سیشن کے اختتام پر جب مداحوں نے بابر اعظم کو دیکھا تو ان سے ساتھ تصویر بنوانے کی فرمائش کی۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے بھی مداحوں کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں جس کے بعد فین نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

    ویڈیو میں ویرات اور بابر کو گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، شائقین بھی دونوں کھلاڑیوں کی ملاقات کو خوب سراہا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹیمیں 28 اگست کو مدمقابل آئیں گی، قومی ٹیم نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے محروم ہوگئی جبکہ بھارت کو بھی جسپریت بمرا دستیاب نہیں ہیں۔

  • ایشیا کپ کی میزبانی، سری لنکا کرکٹ بورڈ کو ڈیڈ لائن

    ایشیا کپ کی میزبانی، سری لنکا کرکٹ بورڈ کو ڈیڈ لائن

    کولمبو: ایشیا کپ 2022 کی میزبانی سے متعلق سری لنکا کرکٹ بورڈ کو ڈیڈ لائن دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے سری لنکا کرکٹ بورڈ کو ڈیڈ لائن دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ 27 جولائی تک کونسل کو آگاہ کر دے۔

    ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہے، یہ ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر کے درمیان شیڈول ہے، تاہم دوسری طرف اس وقت سری لنکا معاشی مشکلات کا شکار ہے اور ملک میں مظاہرے جاری ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل سری لنکا بورڈ سے رابطے میں ہے، اور ناسازگار حالات کے باوجود سری لنکن کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پرامید ہے۔

    تاہم اس وقت یہ کہنا مشکل ہے کہ سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کر سکے گا یا نہیں، کیوں کہ ایونٹ کے لیے ابھی وقت باقی ہے۔

    تمام 5 ٹیسٹ ٹیمیں سری لنکا، بھارت، پاکستان، افغانستان اور بنگلا دیش، ٹورنامنٹ میں شامل ہیں جب کہ ایک اور ایشیائی ٹیم کا فیصلہ 20 اگست سے ہونے والے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے بعد کیا جائے گا۔

    ٹورنامنٹ میں شامل ہونے والی چھٹی ٹیم متحدہ عرب امارات، کویت، سنگاپور یا ہانگ کانگ میں سے ایک ہوگی۔

  • ایشیا کپ 2020 کی میزبانی کونسا ملک کرے گا؟  فیصلہ ہوگیا

    ایشیا کپ 2020 کی میزبانی کونسا ملک کرے گا؟ فیصلہ ہوگیا

    لاہور : کورونا وائرس کے پیش نظر ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کودینے کا فیصلہ کرلیا گیا، پاکستان رواں سال کی بجائے آ ئندہ سال ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، فیصلہ سری لنکا میں کورونا کی بہتر صورتحال کے باعث کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی سی اجلاس میں میزبانی سری لنکاکو دینے کی پیشکش پی سی بی نےکی ، جس پر سری لنکن کرکٹ بورڈ رواں سال ایشیا کپ کی میزبانی کے لئے تیار ہو گیا۔

    ذرائع کے مطابق حتمی فیصلہ سری لنکن حکومت سے اجازت ملنے کے بعد ہو گا جبکہ دونوں بورڈز میں طے ہوا کہ پاکستان رواں سال کی بجائے آ ئندہ سال ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔

    مزید پڑھیں : ایشیا کپ 2020 کی میزبانی، پی سی بی کی سری لنکا کو مشروط پیشکش

    یاد رہے ایشیا کپ 2020 کی میزبانی کے لیے پی سی بی نے سری لنکا کو مشروط پیش کش کی تھی، پی سی بی نے اے سی سی کے اجلاس میں پیشکش کی تھی کہ کرونا کے باعث پاکستان، یو اے ای میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانا ممکن نہیں ہے۔

    پی سی بی کا کہنا تھا کہ خطے میں سری لنکا میں سب سے کم کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور سری لنکا میں کرکٹ سرگرمیاں ایس او پیز کے تحت بحال ہوچکی ہے، موجودہ حالات میں سری لنکا موزوں ترین مقام ہے۔

  • بھارت کا ایشیاکپ کیلئے پاکستان آنا ناممکن دکھائی دے رہا ہے، پی سی بی

    بھارت کا ایشیاکپ کیلئے پاکستان آنا ناممکن دکھائی دے رہا ہے، پی سی بی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ ایشیاکپ 2020 پاکستان میں ہو گا یا نہیں، اس کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل (اےسی سی) میں ہو گا۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیاکپ کے لیے ٹیم پاکستان بھجوانے کے انکار پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی سی بی نے کہا کہ بھارت کا ایشیاکپ کیلئے پاکستان آنا ناممکن دکھائی دے رہا۔

    ترجمان نے کہا کہ 3مارچ کو ایشیاکپ کے وینیو کے معاملے پر بات ہو گی، ای سی سی اجلاس میں فیصلہ ہوگا کہ ایشیاکپ پاکستان میں ہوگا یا نہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایشین کرکٹ کونسل کا ممبر ہے اور اے سی سی نےکونسل کی میزبانی بھی پاکستان کو دی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میزبانی، بھارتی کرکٹ بورڈ کی پاکستان کے خلاف بڑی سازش سامنے آگئی

    واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ ’ایشیا کپ دبئی میں ہی منعقد ہوگا جس میں پاکستان اور بھارت سمیت خطے کی تمام ٹیمیں شرکت کریں گی‘۔

    کنگولی کا کہنا تھاکہ ایشیا کپ کرکٹ کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کے تمام میچز دبئی میں منعقد کیے جائیں کیونکہ ہماری ٹیم پاکستان جاکر کسی صورت نہیں کھیلے گی۔

    یاد رہے کہ بھارت اور پاکستان نے 2012-13 سے اب تک کوئی سیریز نہیں کھیلی ہے، آخری مرتبہ پاکستان نے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا جبکہ آئی سی سی ایونٹ میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں۔

    دسمبر 2018 میں ہونے والے اے سی سی اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے حصے میں آئی تھی اور گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والی میٹنگ میں بھی اس فیصلے کی توثیق بھی کی گئی تھی۔

    پاکستان میں آخری بار ایشیا کپ 2008 میں منعقد ہوا تھا اور 2009 کے بعد سے کسی بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا۔