Tag: ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ

  • قومی ہیرو ارشد ندیم جنوبی کوریا سے وطن واپس پہنچ گئے

    قومی ہیرو ارشد ندیم جنوبی کوریا سے وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: قومی ہیرو ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جھنڈے گاڑنے کے بعد جنوبی کوریا سے وطن واپس پہنچ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اولمپیئن ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈمیڈل اپنے نام کیا تھا، واپس وطن پہنچنے پر ارشد کا شاندار استقبال کیا، جیولن تھرو فائنل میں ارشد ندیم نے سب سے بڑی 86.40 میٹر کی تھرو کی تھی

    ایشین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا وطن واپسی سے قبل قوم کے نام خاص پیغام

    ارشد ندیم نے 52 سال بعد پاکستان کیلئے ایشین ایتھلیٹکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا، بھارتی ایتھیلیٹ دوسرے اور جاپانی ایتھلیٹ تیسرے پوزیشن پر رہے تھے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم کی دعاؤں اور پوری تیاری کی وجہ سے گولڈ میڈل جیتا ہے، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ہونے والی ہے جس کی تیاری کررہے ہیں۔

    گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا کہ پیرس اولمپکس کے بعد پہلا مقابلہ تھا جس میں کامیابی حاصل کی، کامیابی پراللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے، ایشین چیمپئن شپ میں 50 سال بعد پاکستان کو گولڈ میڈل ملا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی ملک کا نام روشن کروں، پاک افواج کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ ساتھ رہوں گا۔

    https://urdu.arynews.tv/arshad-nadeem-asian-athletics-championships-javelin-throw-final/

  • ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم اور یاسر سلطان نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    جنوبی کوریا میں ارشد ندیم پاکستان کیلئے ایک اور ٹائٹل جیتنے کیلئے پرعزم ہیں، ایشین ایتھلیٹکس کے جیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ اے میں ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86.34 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی۔

    بھارتی کھلاڑی یش نے پہلی باری میں 76.67میٹر تھرو کی، دوسری جانب یاسر سلطان نے پہلی ہی باری میں 76.07 میٹر کی تھرو کر کے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

     واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں ارشد نے 92.97 میٹر تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتا تھا، ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولین تھرو کا فائنل 31 مئی کو ہوگا۔

    https://urdu.arynews.tv/arshad-nadeem-for-south-korea-for-asian-athletics-championships/

  • ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کیلئے جنوبی کوریا روانہ ہوگئے

    ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کیلئے جنوبی کوریا روانہ ہوگئے

    اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے جنوبی کوریا روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم جنوبی کوریا روانہ ہوگئے، پاکستانی ایتھلیٹ جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے۔

    ارشد ندیم جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جہاں وہ پیرس اولمپکس کے بعد پہلی مرتبہ کسی ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا، جس کے بعد وہ دنیا بھر میں ایک سپر اسٹار اتھلیٹ کے طور پر ابھرے ہیں۔

    گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی اولمپئن نے موجودہ حالات میں بھارتی حریف نیرج چوپڑا سے متعلق بات کرنے سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ میرا مقابلہ ہمیشہ اپنے آپ سے ہوتا ہے۔

    ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ماں باپ، قوم کی دعاؤں سے پیرس میں گولڈ میڈل جیتا اور نیا ریکارڈ بھی بنایا تھا، ان شااللّٰہ ایک دن 100 میٹر کی تھرو کرنے میں کامیاب ہوں گا۔

    انھوں نے بتایا کہ عید کے بعد انگلینڈ جاؤں گا، میرے کوچ سلمان اقبال بٹ بھی میرے ساتھ جائیں گے، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری کرنی ہے۔