Tag: ایشین کرکٹ کونسل

  • ایشیا کپ آئندہ سال ستمبر میں پاکستان میں ہوگا، ایشین کرکٹ کونسل

    ایشیا کپ آئندہ سال ستمبر میں پاکستان میں ہوگا، ایشین کرکٹ کونسل

    لاہور: ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی، ایشیا کپ آئندہ سال ستمبر میں پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کا سنگاپور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ ستمبر 2020 میں کھیلا جانے والا ایشیا کپ پاکستان میں ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی فارمیٹ پر ہوگا، پی سی بی آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد ایشیا کپ کی تیاریوں کا آغاز کرے گا۔

    اے سی سی اجلاس میں 2022 کی ایشین گیمز میں کرکٹ کی شمولیت کی منظوری دے دی گئی ہے، ایشین گیمز 2018 میں کرکٹ شامل نہیں تھی۔

    دوسری جانب اے سی سی اجلاس کی سائیڈ لائن پر پی سی بی اور سری لنکن کرکٹ حکام کی ملاقات ہوئی، سری لنکا کو پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی گئی ہے جس پر مثبت جواب کی امید ہے۔

    مزید پڑھیں: ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر بھارت کا واویلا

    ترجمان پی سی بی کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کو کراچی اور لاہور میں میچز کھیلنے کی پیش کش کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ سال پاکستان ٹیم کی وجہ سے ایشیا کپ کی میزبانی سے انکار کردیا تھا، بعدازاں مقابلوں کا انعقاد یو اے ای میں کیا گیا تھا۔

    اس کے بعد بی سی سی آئی حکام کا مطالبہ تھا کہ پاکستان میں ایشیا کپ 2020 کو کسی دوسرے وینیو پر منعقد کرائے۔

    خیال رہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہوا تھا۔

  • لاہور: پاکستان نے ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت بنگلہ دیش کو سونپ دی

    لاہور: پاکستان نے ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت بنگلہ دیش کو سونپ دی

    لاہور : پاکستان نے ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت آئندہ دو سال کیلئے صدرات بنگلہ دیش کو سونپ دی، بنگلادیش بورڈ کے سربراہ ناظم الحسن نے ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ آئی سی سی کی کلئیرنس سے مشروط کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی کی زیر صدارت ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بنگلہ دیش کو آئندہ سال کیلئے اے سی سی کا صدارت سونپ دی گئی۔

    نیوز کانفرنس میں بنگلہ دیش بورڈ اور اے سی سی کے نئے سربراہ ناظم الحسن کا کہنا تھا کہ ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے تیار ہیں، بس آئی سی سی کی کلئیرنس درکار ہے۔

    چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ بھارت سمیت تمام ممبربورڈز سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ احسان مانی نے بتایا آئندہ ایمرجنگ ایشیا کپ پاکستان اور کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ اجلاس میں افغانستان کو ممبر بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔

    اجلاس کے بعد اے سی سی کے نو منتخب صدر ناظم الحسن اور نائب صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ایمرجنگ ایشیا کپ کے میچز کراچی اور کولمبو میں ہوں گے، یو اے ای، ہانگ کانگ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کراچی میں کھیلیں گی۔

    بھارت کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انڈین کرکٹ بورڈ سے ہمارے تعلقات اچھے ضرور ہیں مگر کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھنے کی ضرورت ہے، عام انتخابات کے بعد ہی بھارتی بورڈ سے بات چیت ہو سکتی ہے۔

  • ایشیا کپ کے میزبان کا فیصلہ نہ ہوسکا

    ایشیا کپ کے میزبان کا فیصلہ نہ ہوسکا

    کوالالمپور: ایشین کرکٹ کونسل کا آخری اجلاس کوالالمپور میں ختم ہوگیا، ایشین کرکٹ باڈی اب ختم کر دی گئی ہے اور اسکے اختتامی اجلاس میں بھی 2016 کے ایشیا کپ کے میزبان ملک کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

    ایشین کرکٹ کونسل کے تمام امور اب آئی سی سی دیکھے گی، ایشین بادی کا آخری اجلاس کوالالمپور میں ہوا، ایشیا کپ دو ہزار سولہ کے میزبان ملک کا فیصلہ پھر نہ ہوسکا، ایشیا کپ بھارت میں ہونیوالے دو ہزار سولہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے مارچ میں کھیلا جائیگا، البتہ بھارت اسکی میزبانی کے لئے تیار نہی۔

    پاکستان آنے کو ٹیمیں خصوصا بھارت اور بنگلہ دیش تیار نہیں۔

    اے سی سی کے رخصت ہونیوالے چیف ایگزیکٹیو اشرف الحق نے اے آر وائی کو بتایا کہ ایشیا کپ کے میزبان ملک کا فیصلہ چاروں ایشیائی بورڈز کے حکام آئندہ دو ماہ میں کر لیں گے۔

    اے سی سی کے چار دیولپمینٹ آفیسرز پاکستان کے اقبال سکندر، سری لنکا کت رمیش رتنایئکے، بنگلہ دیش کے امین الاسلام اور بھارت کے وینکٹا پاتھی راجو اب آئی سی سی کے ملازم ہوں گے۔

    ایشین کرکٹ کونسل بھارت کی ایما پر ختم کی گئی ہے اور اسکے ختم ہونے سے خطے میں کرکٹ کے فروغ کو نقصان ھو گا۔۔

  • ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

    ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

    ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ افتتاحی میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ایشیا کپ بنگلہ دیش میں ہی ہوگا، ٹورنامنٹ کے میچز پچیس سے آٹھ مارچ تک بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ میں ہوں گے، ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

    افتتاحی میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔ قومی ٹیم ستائیس فروری کو افغانستان، دو مارچ کو روایتی حریف بھارت اور چار مارچ کو میزبان بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی۔

    بنگلہ دیش کی ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم جوئی کا آغاز چھبیس فروری کو بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی، ٹورنامنٹ میں شریک پانچ ٹیموں کے درمیان گیارہ میچز ہوں گے۔

     

  • ایشیا کپ کا انعقاد بنگلہ دیش میں ہی ہوگا،اے سی سی

    ایشیا کپ کا انعقاد بنگلہ دیش میں ہی ہوگا،اے سی سی

    ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کا انعقاد بنگلہ دیش میں ہی برقرار رکھنے کا گرین سگنل دے دیا۔ افغانستان کی ٹیم کو بھی ٹورنامنٹ میں شامل کرلیا گیا ہے, ایشیا کپ کا انعقاد ڈھاکہ میں ہی ہوگا، بنگلہ دیش میں جاری سیاسی کشیدگی کے باوجود ٹورنامنٹ کسی اور ملک منتقل نہیں کیا جارہا۔

    ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں فیصلہ ہوگیا۔کولمبو میں اشرف الحق کی قیادت میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ایشیا کپ کا انعقاد بنگلہ دیش میں کرانے پر اتفاق ہوا۔ ٹورنامنٹ پچیس فروری سے سات مارچ تک ڈھاکہ میں ہوگا۔

    اے سی سی کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ اجلاس میں کسی نے سیکورٹی خدشات ظاہر نہیں کئے۔ پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ساتھ افغانستان کو پانچویں ٹیم کے طور پر ٹورنامنٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ سری لنکا نے بنگلہ دیش میں سیاسی کشیدگی کے باعث ایشیا کپ کی میزبانی کی پیشکش کی تھی۔

  • ایشیا انڈر 19 کپ:پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    ایشیا انڈر 19 کپ:پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    ایشین کرکٹ کونسل انڈر نائنٹین کپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔

    دبئی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی بلے بازوں نے اننگز کا پر اعتماد آغاز کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں پر دو سو پچاس رنز بنائے۔

    کرامت علی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف سمیع اسلم کی شاندار سینچری کی بدولت آخری اوور میں آٹھ  وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، سمیع اسلم نے ایک سو آٹھ رنز کی اننگز کھیلی، کامران غلام نے پچپن رنز بنائے۔