Tag: ایشین گیمزہاکی

  • بھارت 16 سال بعد ایشیا کا ہاکی چیمپئین بن گیا

    بھارت 16 سال بعد ایشیا کا ہاکی چیمپئین بن گیا

    انچیون: بھارت نے ایشین گیمز کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پرشکست دے کرگولڈ میڈل جیت لیا جبکہ چاندی کا تمغہ پاکستان کے نام رہا۔

    ایشین گیمز کے فائنل میں کروڑوں شائقین کی پاکستان ٹیم سےوابستہ امیدیں ٹوٹ گئیں، پاکستان نے فائنل کا آغاز توجارحانہ کیا لیکن وہ اختتام جیت پرنہ کرسکے، کھیل کے تیسرے منٹ میں رضوان سینئر نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔

    دوسرے کوارٹر میں بھارت نے فیلڈ گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کیا جو کہ کھیل کے اختتام تک برقرار رہا، میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا، بھارت کی پنالٹی کے جواب میں پاکستان کے حسیم خان نے پنالٹی ضائع کردی، جس کے بعد عمربھٹہ بھی گول اسکور نہ کرسکے اور بھارت نے پانچ میں سے چار کامیاب پنالٹیز لگاکرانیس سو اٹھانوے کے بعد گولڈ میڈل حاصل کرلیا، پاکستان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا، اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے دوہزار سالہ اولمپکس کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔

  • ایشین گیمزہاکی: گولڈ میڈل جیت کر گولڈن دور میں واپسی کی امید

    ایشین گیمزہاکی: گولڈ میڈل جیت کر گولڈن دور میں واپسی کی امید

    انچیون: ایشین گیمز ہاکی ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن پاکستان مسلسل دوسری مرتبہ طلائی تمغے کے حصول کیلئے روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گا، قومی ٹیم گولڈ میڈل جیت کر ہاکی میں گولڈن دور واپس لانے کی سرتوڑ کوشش کرینگی۔

    ایشین گیمز ہاکی ایونٹ کے سیمی فائنل میں کئی سنہری مواقع ضائع کرنے والی گرین شرٹس فائنل میں بھارتی سورماؤں سے ٹکرائے گی، گولڈ میڈل جیت کو پاکستانی شاہین ہاکی میں اپنے گولڈن دور کی واپسی کیلئے سردھڑ کی بازی لگائے گے۔

    ملایشیا کیخلاف ناک آؤٹ میچ میں سڈن ڈیتھ پر فاتح پاکستان ٹیم نے سجدہ ریز ہوکر اللہ کا شکر ادا کیا، سیمی فائنل گروپ میچ میں بھارت کو ٹف ٹائم دینے کے بعد پاکستان نے ایک کے مقابلے میں دو گولز سے کامیابی سمیٹی۔

    دوہزار دس کی ایشین چیمپیئن نے اگر ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو پاکستان کو ایشین گیمز کا چیمپیئن بنے سے کوئی نہیں روک سکے گا،  قومی ہاکی ٹیم کو طلائی تمغہ جیتنے اور ریو اولمپکس میں براہ راست جگہ بنانے کا اس سے اچھا سنہری موقع پھر نہیں ملے گا۔