Tag: ایشین گیمز کرکٹ

  • ایشین گیمز کرکٹ: بارش کے باعث بھارتی ٹیم فاتح قرار

    ایشین گیمز کرکٹ: بارش کے باعث بھارتی ٹیم فاتح قرار

    ایشین گیمز مینز کرکٹ کا فائنل بارش کے باعث منسوخ ہوگیا جس کے بعد بھارتی ٹیم کو فاتح قرار دیدیا گیا۔

    بھارت نے 19 ویں ایشین گیمز کے کرکٹ ٹورنامنٹ میں گولد میڈل جیت لیا، فائنل مقابلہ آج بھارت  اور افغانستان کے درمیان تھا۔

    18.2 اوور میں افغانستان نے 5 وکٹ کے نقصان پر 112 رن بنائے تھے جس کے بعد بارش شروع ہو گئی۔

    بارش کے  بعد میچ دوبارہ شروع نہیں ہو سکا اور ٹورنامنٹ میں بہترین رینک کے باعث بھارت نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

    بھارتی مینز کرکٹ ٹیم نے ایشیین گیمز میں پہلی بار شمولیت اختیار کی اور اپنے پہلے ڈیبیو پر گولڈ میڈل جیت لیا، کرکٹ گزشتہ دو ایشین گیمز (2010، 2014) میں کھیلی جا چکی ہے، لیکن بھارت نے دونوں بار اس میں حصہ نہیں لیا۔

     دریں اثنا افغانستان کی ٹیم نے ایشین گیمز مینز کرکٹ میں اپنا مسلسل تیسرا چاندی کا تمغہ جیتا۔

  • ایشین گیمز کرکٹ: بنگلا دیش نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

    ایشین گیمز کرکٹ: بنگلا دیش نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

    ایشین گیمز کرکٹ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہراکر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

    بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم نے 19 ویں ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں کے تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے ہرادیا۔

    بارش کی وجہ سے یہ میچ پہلے 13 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا تاہم پاکستان کی اننگز کے دوران ہونے والی بارش کے سبب یہ میچ 5  اوورز تک محدود ہوکر رہ گیا۔

    بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دی، پاکستان نے پانچ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 48 رنز بنائے۔

    بنگلا دیش کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت نظرثانی شدہ ہدف کے تحت جیتنے کے لیے 65 رنز بنانے تھے جو اس نے آخری اوور کی آخری گیند پر4 وکٹوں کے نقصان پر بنالیے۔