Tag: ایشین گیمز

  • ایشین گیمز:ہاکی ٹورنامنٹ,پاکستان نےاومان کو شکست دیدی

    ایشین گیمز:ہاکی ٹورنامنٹ,پاکستان نےاومان کو شکست دیدی

    انچیون: ایشین گیمز ہاکی ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئین پاکستان نے اپنے آخری لیگ میچ میں اومان کو شکست دے دی۔ انچیون میں جاری ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

    گرین شرٹس ایونٹ میں ناقابل شکست ہے۔ پاکستان بھارت کو شکست دے کر پہلے ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے اور اب قومی ٹیم نے اپنے آخری لیگ میچ میں اومان کیخلاف بھی میدان مارلیا۔

    پاکستانی ٹیم گروپ میں بارہ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، قومی ٹیم نے سری لنکا کو چودہ صفر سے زیر کرتے ہوئے ایونٹ کا شاندار آغاز کیا اور پھر چین کو بھی روند ڈالا۔

  • ایشین گیمز: قومی ویمن کرکٹ ٹیم نےسونےکاتمغہ اپنےنام کرلیا

    ایشین گیمز: قومی ویمن کرکٹ ٹیم نےسونےکاتمغہ اپنےنام کرلیا

    انچیون: جنوبی کوریا میں جاری ایشین گیمزمیں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا، پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو فائنل میں چاررنزسے شکست دے کرسونے کا تمغہ حاصل کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انچیون میں پاکستان ویمنزٹیم نے سبزہلالی پرچم سربلند رکھتے ہوئےاعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔ قومی ویمنزٹیم کی جیت کا سفرفائنل تک جاری رہا اورگولڈ میڈل معرکے میں پاکستان ویمنزٹیم نے میدان مارلیا۔

    بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ اوورز میں چھ وکٹوں ستانوے رنزبنائے، بسمہ معروف چوبیس رنزبناکر نمایاں رہیں۔

    جواب میں بارش کے باعث بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت سات اوورزمیں تینتالیس رنز کا ہدف دیا گیا جس کو حاصل کرنے کے لئےبنگلہ دیش نے اننگزکا آغازتو برق رفتاری سے کیا لیکن پاکستانی بولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے حریف ٹیم کے عزائم خاک میں ملادیئے ۔

    قومی ویمنزکرکٹ ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے مسلسل دوسری مرتبہ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے ثناء میر، ندا ڈاراورسعدیہ یوسف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • ایشین گیمز میں پاکستان نے ایک اور میڈل یقینی بنالیا

    ایشین گیمز میں پاکستان نے ایک اور میڈل یقینی بنالیا

    انچیون: ایشین گیمز میں پاکستان نے ایک اور میڈل یقینی بنالیا ہے، دفاعی چیمپئین پاکستان ویمنز ٹیم نے چین کو شکست دے کر ایشین گیمز کرکٹ ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    انچیون میں کھیلا جانے والا سیمی فائنل یکطرفہ رہا، پاکستان ویمنز ٹیم نے چین کو باآسانی نو وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان نے ٹاس جیت کر چین کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    گرین شرٹس کی نپی تلی بولنگ کے سامنے چینی ٹیم بے بس دکھائی دی، چینی ٹیم کی کوئی بھی بلے باز وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم انیس اوورز میں سینتیس رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی، چین کی نو کھلاڑی ڈبلز فیگرز تک بھی نہ پہنچ سکیں۔

    ندا ڈار نے چار اور بسما معروف نے دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف آٹھ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا ہے، جویریہ خان نے ناٹ آؤٹ اکیس رنز بنائے۔

  • ایشین گیمز: قومی ویمنزکرکٹ ٹیم کی تھائی لینڈ کو اکیاون رنز سے شکست

    ایشین گیمز: قومی ویمنزکرکٹ ٹیم کی تھائی لینڈ کو اکیاون رنز سے شکست

    انچیون: ایشین گیمز میں دفاعی چیمپئین پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ انچیون میں کھیلا جانے والا میچ بارش کے سبب چودہ اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔

    تھائی ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا۔ گیارہ رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد نین عابدی نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔ نین عابدی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت قومی ٹیم نے مقررہ چودہ اوورز میں سات وکٹوں پر ستانوے رنزبنائے۔

    نین عابدی چالیس رنزبناکر نمایاں رہیں۔ جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر چھیالیس رنز بناسکی، اسماویہ اقبال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • گو نواز گو کے نعرے کی گونج جنوبی کوریا تک پہنچ گئی

    گو نواز گو کے نعرے کی گونج جنوبی کوریا تک پہنچ گئی

    انچیون: پاکستان میں گو نواز گو کا نعرہ ہر شخص کی زبان پر ہے، لیکن اب اس نعرے کی گونج سرحد پار بھی سنی جا سکتی ہے۔

    گونواز گو کے نعروں کی گونج جنوبی کوریا تک پہنچ گئی، پاکستان اور چین کے درمیان ہاکی میچ کے دوران اسٹیڈیم میں گو نواز گو کے نعروں کی آواز گونجنے لگ گئی۔

    ایشین گیمز میں تماشائیوں نے گو نواز گو کے نعرے لگانے شروع کردئے، پاکستان میں تو گو نواز گو کے نعرے پر خاص و عام شخص کی زبان پر ہے، لیکن اب اس کی گونج سات سمندر پار بھی سنائی دینے لگی، اب گو نواز گو کی گونج امریکہ برطانیہ اور اٹلی تک سنائی دے رہی ہے۔

  • ایشین گیمز :میڈلز کی جنگ میں چین کو برتری حاصل

    ایشین گیمز :میڈلز کی جنگ میں چین کو برتری حاصل

    انچیون: جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں ایشیا کے بہترین ایتھلیٹس کے درمیان زبردست مقابلے شروع ہوگئے ہیں۔ چین کھیلوں کا شاندار آغاز کرتے ہوئے سب سے آگے ہے۔

    چین نے پہلے روز اب تک تین طلائی اور ایک کانسی کا میڈل جیت لیا ہے۔جنوبی کوریا اور بھارت نے بھی ایک ایک گولڈمیڈل سینے پر سجائے ہیں۔

    کھیلوں کے ابتدائی روز شوٹنگ، فینسنگ، ویٹ لفٹنگ، جوڈو اور سوئمنگ کے مقابلے بھی جاری ہیں۔ ایشین گیمز میں پینتالیس ممالک کے ایتھلیٹس ایکشن میں ہیں۔

  • ایشین گیمز: پاکستان اورسری لنکا کی ہاکی ٹیمیں آج مد مقابل ہونگی

    ایشین گیمز: پاکستان اورسری لنکا کی ہاکی ٹیمیں آج مد مقابل ہونگی

    انچیون : ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع آج سری لنکا کے خلاف میچ سے کرے گی۔ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم گروپ اے میں سری لنکا، بھارت، چین اور اومان کے ساتھ موجود ہے۔

    گروپ بی بنگلہ دیش، جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا اور سنگاپور کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم جوئی کا آغاز سری لنکا کے خلاف میچ سے کرے گی۔

    ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ سری لنکا اتنی مضبوط نہیں ہے لیکن اس کے باوجود وہ انہیں آسان نہیں لیں گے۔ پاکستان کیلئے ہر میچ اہم ہے۔ وہ صرف جیت کے لئے میدان میں اتریں گے۔

    گرین شرٹس اتوار کو چین کے مدمقابل آئیں گے۔ پچیس ستمبر کو پاکستان کا اہم میچ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ اور ستائیس ستمبر کو آخری پول میچ میں قومی ٹیم اومان کا سامنا کرے گی۔ ایشین گیمز میں پاکستان آٹھ مرتبہ گولڈ میڈل اپنے نام کرچکا ہے۔

  • ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم اپنےاعزازکا دفاع کرے گی

    ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم اپنےاعزازکا دفاع کرے گی

    ایشین گیمز کی تریسٹھ سالہ تاریخ میں پاکستان سولہویں مرتبہ شرکت کررہا ہے۔ ایشین گیمزمیں پاکستان کا دوسوتہتررکنی دستہ شریک ہے۔ قومی ہاکی ٹیم اپنےاعزازکا دفاع کرے گی۔

    پاکستان نے اب تک پندرہ گیمز میں مجموعی طورپرایک سو چورانوے میڈلز حاصل کررکھے ہیں۔ جس میں تینتالیس گولڈ، تریسٹھ سلوراوراٹھاسی برونز شامل ہیں۔

    انیس سوباسٹھ کے جکارتہ ایشین گیمزمیں پاکستانی ایتھلیٹس نے سب سے زیادہ اٹھائیس تمغے سینوں پرسجائے جن میں آٹھ گولڈ، گیارہ سلوراورنوبرونزمیڈل شامل تھے۔

    پاکستان نے ایشین گیمز کی تاریخ میں سب سے زیادہ گولڈ میڈلز ایتھلیٹکس مقابلوں میں اپنے نام کیے،جن کی تعداد چودہ ہے۔ ہاکی میں آٹھ گولڈ جبکہ باکسنگ اورریسلنگ میں چھ، چھ سونے کے تمغے جیتے ہیں۔

  • ایشین گیمزآج سے جنوبی کوریا میں شروع ہونگے

    ایشین گیمزآج سے جنوبی کوریا میں شروع ہونگے

    سیئول: سترہویں ایشین گیمزجنوبی کوریا میں آج سے رنگا رنگ تقریب کے ساتھ شروع ہونے جارہے ہیں۔ دو ہفتے تک ایتھلیٹس کے درمیان گولڈ میڈلز کی جنگ ہوگی۔ پاکستانی ایتھلیٹس بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    پینتالیس ممالک کے چودہ ہزار سے زائد ایتھلیٹس اورآفیشلز ایونٹ میں شریک ہیں۔ رنگا رنگ تقریب میں سترہویں ایشین گیمزکا آغاز ہوگا۔ ماحول کوکوریاکے روایتی رنگوں سے رنگا جائے گا۔

    مختلف کلچرل پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ اس موقع پر مشعل کوریا کے موجودہ اورسابق ایتھلیٹس روشن کریں گے۔ گنگنم اسٹارسائی بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

    افتتاحی تقریب کی بنیادی تھیم ون ایشیا ہے۔ ایونٹ میں مجموعی طور پرچھتیس کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔ ایشین گیمز چار اکتوبرتک جاری رہیں گے۔

  • دورہ آسٹریلیا اور ایشین گیمز کیلئے قومی ویمز ٹیموں کا اعلان

    دورہ آسٹریلیا اور ایشین گیمز کیلئے قومی ویمز ٹیموں کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا اور ایشین گیمز کے لئے قومی خواتین کرکٹ ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم پندرہ اگست سے چھ ستمبر تک آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔ جبکہ سترہ سے اٹھائیش ستمبر تک کوریا میں ہونے والی ایشین گیمز میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ اعلان کردہ ٹیم کی قیادت ثنا میر کریں گی جبکہ بسما معروف نائب کپتان ہوں گی۔ دیگر کھلاڑیوں میں سیدہ نین فاطمہ عابدی، سدرہ نواز، ندا راشد، جویریہ ودود، اسماویہ اقبال، مرینہ اقبال، عالیہ ریاض، کانیتا جلیل، سمعیہ صدیقی، مہم طارق، ثانیہ اقبال اور سعدیہ یوسف شامل ہیں۔ ایشین گیمز کی ٹیم میں مہم طارق کی جگہ کائنات امتیاز اور انعم امون ٹیم کا حصہ ہوں گی۔