Tag: ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی

  • ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم بھارت روانہ

    ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم بھارت روانہ

    ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم واہگہ بارڈر کے لیے روانہ ہوگئی، ٹیم واہگہ کے راستے بھارتی شہر امرتسر جائے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق امرتسر سے ٹیم بذریعہ پرواز دہلی اترے گی اور پھر وہاں سے چنائی جائے گی، پی ایچ ایف اسٹاف نے قومی ٹیم کو ہاکی اسٹیڈیم سے بھارت جانے کے لیے الوداع کیا۔

    کوچز اور کھلاڑی ایشین چیمپئنزٹرافی میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں، قومی کوچ نے بھارت میں پاکستانی پرچم کو اونچا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

    ہاکی ٹیم کے کوچ محمد ثقلین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے ہمسایہ ملک میں جا کے پاکستان کا سبز پرچم بلند کریں ہے۔

    کوچ کا کہنا تھا کہ انشا اللہ ہم ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلیں گے، اٹیکینگ ہاکی کھیلنا ہماری طاقت ہے، بھرپور کوشش ہوگی کہ ہر طرح سے اچھا کھیل پیش کریں۔