Tag: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی

  • ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

    ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

    ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کو پہلی ناکامی کا سامنا، بھارت نے پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

    چین کے شہر ہولینبیور میں ہونے والے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے آج کے مقابلے میں روایتی حریف بھارت نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد دو ایک سے میچ جیت لیا۔

    قومی ٹیم کی جانب سے احمد ندیم نے پہلے کوارٹر میں گول کر کے قومی ٹیم کو برتری دلائی تاہم بھارتی کپتان ہرمن پریت نے دو گول اسکور کر کے مقابلہ فیصلہ کن بنادیا۔

     گرین شرٹس نے پینلٹی پر گول کرنے کے مواقع بھی گنوائے، ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم بھی اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی ہے، تاہم اس ایونٹ میں دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

    واضح رہے کہ ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں سیمی فائنلز 17 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کا میچ کس ٹیم کے ساتھ ہوگا۔

    اس سے قبل بھارت 4 مرتبہ اور پاکستان 3 مرتبہ ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی جیت چکا ہے، ہاکی کی عالمی رینکنگ میں بھارت پانچویں اور پاکستان 16 ویں نمبر پر موجود ہے۔

  • سابق اولمپیئن نے پاکستان کیخلاف میچ کیلئے بھارتی ٹیم کو مضبوط قرار دے دیا

    سابق اولمپیئن نے پاکستان کیخلاف میچ کیلئے بھارتی ٹیم کو مضبوط قرار دے دیا

    سابق اولمپیئن توقیر ڈار نے پاکستان کیخلاف میچ کیلئے بھارتی ٹیم کو مضبوط قرار دے دیا۔

    سابق اولمپیئن توقیر ڈار نے میڈیا سے گفتگو میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے آج کے مقابلے میں بھارتی ٹیم کو مضبوط قرار دیتے ہوئے اس ٹاکرے کو اعصاب کی جنگ قرار دیا۔

    سابق اولمپیئن نے کہا کہ پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کر سکتی ہے، بھارتی ٹیم کی طاقت ان کا کپتان ہے جسے پاکستان کوقا بو کرنا ہوگا۔

    توقیر ڈار نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، بھارتی ٹیم نے اولمپکس میں برانز میڈل جیت رکھا ہے، طاہر زمان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم سے اچھے کھیل کی توقع ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں، قومی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔

  • ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: آخری منٹ میں 3 گول، پاکستان اور کوریا میچ کا ڈرامائی اختتام

    ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: آخری منٹ میں 3 گول، پاکستان اور کوریا میچ کا ڈرامائی اختتام

    چین میں کھیلی جا رہی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آخری منٹ میں پے در پے دونوں ٹیموں کی جانب سے تین گول کیے جانے کے بعد میچ کا برابری کے ساتھ ڈرامائی اختتام ہوا۔

    پاکستان نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے اپنے دوسرے میچ میں پہلے ہاف میں کوریا سے سخت مقابلہ کیا۔ دونوں جان سے مخالف گول پوسٹ پر کئی بار حملے کیے گئے مگر کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

    دوسرے ہاف میں کوریا نے گول کر کے برتری حاصل کی اور میچ آہستہ آہستہ پاکستان کی شکست کی جانب بڑھ رہا تھا۔ تاہم اس موقع پر آخری منٹ میں پاکستان کی جانب سے بیک ٹو بیک دو گول کر کے برتری حاصل کر لی گئی۔
    یہ دونوں گول شاہد حنان کی جانب سے کیے گئے۔

    تاہم پاکستان کی فتح کا خواب میچ ختم ہونے سے چند سیکنڈ قبل کورین کھلاڑی نے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچ کر چکنا چور کر دیا اور یوں میچ ڈرامائی انداز میں دو، دو گول سے برابر ہوگیا۔

    واضح رہے کہ ایونٹ کے پہلے دن پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان پہلا میچ بھی دو، دو گول سے برابر رہا تھا۔

    قومی ٹیم اپنا اگلا میچ بدھ کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/asian-hockey-champions-trophy-pakistan-vs-malaysia-match-equal/

  • ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں محمد ثقلین قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے

    ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں محمد ثقلین قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے

    اسلام آباد: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں سابق کپتان محمد ثقلین قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں سابق کپتان محمد ثقلین قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے، فیڈریشن نے ان کی تقرری سے ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کردیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ہیڈکوچ شہناز شیخ ویزا مسائل کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ بھارت نہیں جاسکے جبکہ پاکستان ہاکی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے لوکل فزیو کی خدمات حاصل کرلی۔

    ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں آج پاکستان اور ملایشیا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

    بھارت میں شروع ہونے والی ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان سمیت چھ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، ایونٹ میں جنوبی کوریا اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

  • ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل قومی ہاکی ٹیم کو دھچکا

    ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل قومی ہاکی ٹیم کو دھچکا

    مسقط: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ سے قبل قومی ہاکی ٹیم کے پینلٹی کارنر ماہر عرفان سینئر انجری کا شکار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ سے قبل قومی ہاکی ٹیم کے اہم کھلاڑی عرفان سینئر انجری کا شکار ہوگئے، انجری کے باعث عرفان سینئر فائنل میچ سے باہر ہوگئے۔

    گزشتہ روز ملائیشیا کے خلاف سیمی فائنل میچ میں عرفان کے ٹخنے میں چوٹ لگی تھی۔

    مزید پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی فائنل : پاکستان اوربھارت آج آمنے سامنے ہوں گے

    سلطان قابوس اسپورٹس کمپلکس میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تھا اور مقررہ وقت میں میچ 4-4 گول سے برابر رہا تھا۔

    میچ کا فیصلہ پینلٹی اسٹوکس پرہوا تھا جس میں پاکستان نے ملائیشیا کو ایک کے مقابلے تین گول سے شکست دی تھی۔

    دوسری جانب بھارت نے دوسرے سیمی فائنل میں جاپان کو 2-3 سے شکست دے کرفائنل میں جگہ بنائی تھی۔

    روایتی حریف پاک بھارت کا فائنل ٹاکرا آج ہونا ہے، بھارت نے گرین شرٹس کو گروپ میچ میں شکست دی تھی جبکہ قومی ٹیم ایونٹ میں صرف ایک بھارت سے ہی ہاری ہے جاپان سے کھیلے جانے کا میچ برابر ہوگیا تھا۔

  • ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے اومان کو شکست دے دی

    ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے اومان کو شکست دے دی

    مسقط: اومان میں جاری ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے میزبان اومان کو شکست دے دی۔

    تففصیلات کے مطابق اومان میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے اومان کو آؤٹ کلاس کردیا، قومی ٹیم نے 8-1 گول سے کامیابی حاصل کی۔

    کھیل کے آغاز سے ہی پاکستانی کھلاڑیوں کا بال پر کنٹرول رہا، ایک کے بعد ایک اومانی گول پوسٹ پر کامیاب حملے ہوئے، آخری لمحات میں پاکستان کے 8 گول کے جواب میں اومان ہاکی ٹیم صرف ایک گول کرسکی۔

    پاکستان کی جانب سے علیم بلال نے ہیٹ ٹرک کی، عرفان جونیئر، عماد بٹ، محمد عرفان، ابوبکر محمود اور محمد عتیق نے ایک ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا۔

    مزید پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپئن شپ، پاکستان نے جنوبی کوریا کو 0-3 سے شکست دے دی

    واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں جنوبی کوریا کو 3-0 سے شکست دی تھی جس کے بعد بھارت کے خلاف ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو 3-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    ایونٹ میں قومی ٹیم اپنا اگلا میچ 24 اکتوبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔

    چیمپئن شپ میں پاکستان، بھارت، ملائیشیا، جاپان ، جنوبی کوریا اور میزبان ملک اومان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ایونٹ کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوا جبکہ فائنل 28 اکتوبر کو ہوگا۔