Tag: ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی

  • ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: بارش کے باعث پاک بھارت ٹیمیں مشترکہ چیمپیئن قرار

    ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: بارش کے باعث پاک بھارت ٹیمیں مشترکہ چیمپیئن قرار

    مسقط : ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا فائنل میچ بارش کی نذر ہوگیا، دونوں ٹیمیں مشترکہ طور پر چیمپیئن قرار دے دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسقط میں کھیلے جانے والے ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ کے موقع پر میچ سے قبل ہی بارش ہوگئی جس کے باعث میچ منسوخ کرنا پڑا.

    پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ٹرافی اورگولڈ میڈل کیلئے قوانین کے مطابق ٹاس کرایا گیا، ٹاس جیتنے پر ایشیئن ٹرافی بھارت اور گولڈ میڈلز پاکستان ٹیم کو دیا گیا، ایونٹ میں ملائیشیا کی ٹیم تیسری پوزیشن پر رہی۔

    اس سے قبل بھارت نے گرین شرٹس کو گروپ میچ میں شکست دی تھی جبکہ قومی ٹیم ایونٹ میں صرف ایک بھارت سے ہی ہاری ہے جاپان سے کھیلے جانے کا میچ برابر ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت اس سے قبل دو دوبار ٹرافی جیت چکے ہیں جبکہ ایشین ٹرافی کے حالیہ ٹورنا منٹ میں جاپان نے ملائشیا کو دوتین سے ہرا کر تیسر ی پوزیشن حاصل کی جبکہ ملائشیا کی ٹیم نے مسلسل پانچویں بار تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

  • ایشین ہاکی چمپننز ٹرافی، پاکستان کی فائنل تک رسائی، مقابلہ بھارت سے ہوگا

    ایشین ہاکی چمپننز ٹرافی، پاکستان کی فائنل تک رسائی، مقابلہ بھارت سے ہوگا

    کوالالمپور: ایشین ہاکی چمپننز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائشیاکو تین گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ، ایونٹ کے اختتامی میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطاق ملائشیا میں جاری ایشین ہاکی چمپننز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان نے اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی تو ملائشیاء کو تین گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    پڑھیں: ایشیئن چیمپیئز ٹرافی: پاکستان نے چین کو شکست دے دی

     میچ کے مقررہ وقت تک دونوں ٹیم ایک ایک گول سے برابر تھیں تاہم ہاکی کے قواعد و ضوابط کے مطابق دونوں ٹیموں کو  پنلٹی اسٹروک کا موقع دیا گیا جس میں پاکستان نے دو گول کر کے فتح اپنے نام کی جبکہ حریف ٹیم میچ 2 گول کرسکی۔قبل ازیں بھارت اور کوریا کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی۔

    ایونٹ کا اختتامی میچ (فائنل) روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے  درمیان کھیلا جائے گا۔

  • ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مد مقابل

    ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مد مقابل

    کوالالمپور : ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اپنا اہم میچ آج بھارت کے خلاف کھیلےگا۔ گرین شرٹس نے جنوبی کوریا کو سخت مقابلے کے بعد ایک صفر سے شکست دی تھی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کےساحلی شہر کوانٹن میں جاری ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ پاکستان اور روایتی حریف بھارت کےدرمیان آج (اتوار) کو ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں کھیلا جائےگا۔

    یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا جو پاکستان میں پاکستان ٹیلی ویژن اسپورٹس (پی ٹی وی اسپورٹس) اور بھارت میں اسٹار سپورٹس 4 اور اسٹار سپورٹس ایچ ڈی 4 پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان اب تک دو میچز کھیل چکا ہے۔

    پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا نے پاکستان کو دو کے مقابلے چار گول سے ہرایاتھا۔ دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے جنوبی کوریا کو سخت مقابلے کےبعد ایک صفر سے شکست دی۔

    پاکستان کے اسکواڈ میں عمران بٹ، امجد علی، علیم بلال، محمد عرفان، عماد شکیل بٹ، راشد محمود، تصور عباس، نواز اشفاق، فرید احمد، توثیق ارشد، محمد رضوان جونیئر، محمد عرفان جونیئر، عمر بھٹہ، ارسلان قادر، علی شان، اعجاز احمد، محمد رضوان سینئر اور عبدالحسیم خان شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ایشین ہاکی چیمپین شپ میں پاکستان، بھارت، ملائیشیا، جنوبی کوریا، چین اور جاپان کی ٹیمیں شریک ہیں۔