اسلام آباد :ایشین نیٹ بال فیڈریشن نے سیکورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان کو ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ کی میزبانی سے محروم کردیا ہے۔
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ شیڈول کے مطابق بائیس نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہونا تھی جس میں چودہ ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی یقین دہانی کرائی تھی۔
پشاور کے اسکول میں ہونے والے سانحہ کے بعد سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اب اس ایونٹ کی میزبانی ہانگ کانگ کو سونپ دی گئی ہے۔