Tag: ایفی ڈرین کیس

  • ن لیگی رہنما حنیف عباسی  ایفی ڈرین کیس سے بری

    ن لیگی رہنما حنیف عباسی ایفی ڈرین کیس سے بری

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی ایفی ڈرین کیس سے بری کر دیا گیا اور عمرقیدکی سزافیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس کی سماعت ہوئی۔

    لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نےحنیف عباسی کی ایفیڈرین کیس میں سزا کیخلاف اپیل منظور کرلی اور ٹرائل عدالت کی جانب سے سنائی گئی پچیس سال اور جرمانے کی سزاء کوکالعدم قرار دے دیا ۔

    حنیف عباسی کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ محکمہ صحت نے 28 کمپنیوں کو ایفیڈرین کا کوٹہ الاٹ کیا،عام حالات سے ہٹ کر زیادہ کوٹہ الاٹ کرنے کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ یہ بھی الزام لگایا گیا کہ ایفیڈرین منشیات فروشوں کو فراہم کی گئی، جن لوگوں کو کم ایفیڈرین کوٹہ الاٹ ہوا ان کیخلاف کارروائی ہوئی جبکہ زیادہ کوٹہ الاٹ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی،صرف سات کمپنیوں کیخلاف مقدمات درج کیے گئے باقی کو چھوڑ دیا گیا ۔

    سرکاری وکیل نے بتایا تھا کہ ایفیڈرین حنیف عباسی کی کمپنی کو موصول ہوئی تھی،ایفیڈرین سے کتنے کیپسول، گولیاں تیار ہوئیں ثبوت انہوں نے دینا تھے، کتنی لاٹ کون کون سی کمپنی کو دی گئی انوائس فراہم نہیں کی گئی، ٹراٸل کورٹ نے قانون کے مطابق سزا سناٸی۔

    جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے وکلا کے دلاٸل کے بعد فیصلہ سنایا، فیصلے میں عدالت نےحنیف عباسی کو کیس سے بری کر دیا۔

    فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماحنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2012میں مجھ پر مقدمہ درج ہوا، نوازشریف نےاس وقت کہاتھاکہ یہ مقدمہ جھوٹا ہے۔

    حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ میں عدالتوں سے نہیں بھاگا،25 سال قیدسنائی گئی اس وقت عدالت میں تھا، 11ماہ جیل کاٹی،دو الیکشن میں مجھے باہر رکھا گیا۔

    دوسری جانب ن لیگی رہنما حنیف عباسی کے بری ہونے پر پارٹی صدر شہباز شریف نے پیغام میں کہا کہ الحمدللہ حنیف عباسی آج من گھڑت اور بے بنیاد مقدمےسے بری ہوئے، یہ بریت جس کا سامنانوازشریف سےلیکرساتھ دینےوالےہررہنما ،کارکنوں کوکرنا پڑا۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آخرکار سچ سامنے آ کر ہی رہتا ہے، یہ خطرناک الزام کاحنیف عباسی،انکےاہلخانہ نے جرات، بہادری ،استقامت سے مقابلہ کیا، مسلم لیگ(ن) کی طرف سے حنیف عباسی اور اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

  • حنیف عباسی کی سزا معطلی اپیل کی سماعت کرنے والا بینچ تحلیل

    حنیف عباسی کی سزا معطلی اپیل کی سماعت کرنے والا بینچ تحلیل

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی سزا معطلی اپیل کی سماعت کرنے والا لاہور ہائی کورٹ کا بینچ تحلیل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایفی ڈرین کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی سزا معطلی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ جسٹس سرفراز ڈوگر کے ملتان بینچ جانے کے باعث تحلیل ہوا۔

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار شمیم خان نے نئے ڈویژن بینچ کی منظور ی دی، جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کی سربراہی میں نیا دو رکنی بینچ تشکیل دیا گیا۔

    خیال رہے کہ ایفی ڈرین کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے سزا معطلی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔

    ایفی ڈرین کوٹہ کیس، حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 21 جولائی کو انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کو مجرم قرار دے کر عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

    عدالت نے اپنے حکم میں حنیف عباسی کو عمرقید اور10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، مسلم لیگ کے رہنما کو سزا سنانے کے بعد اے این ایف نےگرفتار کرلیا تھا۔ بعدازاں رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔