Tag: ایف آئی آر درج

  • سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز بیانات پر مزید 7 ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج

    سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز بیانات پر مزید 7 ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج

    سوشل میڈیا پر ہتک آمیز اور اشتعال انگیز جھوٹے بیانات دینے کے باعث 7 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

    ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر حکومت اور ریاستی اداروں کیخلاف جھوٹے بیانات دینے والے مزید 7 ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، ملزمان ریاست مخالف پروپیگنڈا اور جھوٹا بیانیہ پھیلارہے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے ملزمان واٹس ایپس، ایکس پر پروپیگنڈا پھیلارہے تھے، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق ملزمان میں محمد سہیل، محمد جنید، شیخ محمد احسان اور دیگر  شامل، گزشتہ روز 12 ملزمان پر مقدمات درج کیےگئے تھے جن کی شناخت کر لی گئی۔

  • اسلام آباد سے سعودی شہری اغوا، ایف آئی آر درج

    اسلام آباد سے سعودی شہری اغوا، ایف آئی آر درج

    اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 سے سعودی شہری کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عبدالوحد شاہد نامی ملزم نے سعودی شہری حنان عبداللہ البشر کو ایف ایٹ سے اغواء کیا گیا، ‏ مارگلہ پولیس اسٹیشن نے سعودی سفارت خانے کے اہلکار کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

     سعودی سفارت خانے نے درخواست کی ہے کہ غیر ملکی شہری کو اغواء کار سے فوری بازیاب کرایا جائے، تھانہ مارگلہ پولیس نے سعودی سفارت خانے کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر لی۔

  • سپریم کورٹ کا 24 گھنٹے میں عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ کا 24 گھنٹے میں عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے 24 گھنٹے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان توہین عدالت کیس کی سماعت شروع ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

    چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آئی جی پنجاب بتائیں کتنے وقت میں حملےکی ایف آئی آر ہوگی، آئی جی پنجاب بتائیں کتنے وقت میں ایف آئی آر ہوگی۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایف آئی آرمیں تاخیر ہورہی ہے تو مطلب شواہد ضائع ہو رہے ہیں، عدالت فوجداری نظام انصاف بلا رکاوٹ چلانے کو یقینی بنائے گی۔

    جسٹس عطابندیال نے مزید کہا کہ یہ عدالتی ذمہ داری ہے، صوبائی حکومت کا مختلف مؤقف ہو بھی تب بھی پولیس قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

    سپریم کورٹ نے 24 گھنٹےمیں عمران خان پرحملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا اور کہا پولیس اور آئی جی پنجاب کوعدالت تحفظ دیں گے۔

  • رقم کی منتقلی ، وزیر اطلاعات کا ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان پر ایف آئی آر درج کرانے کا حکم

    رقم کی منتقلی ، وزیر اطلاعات کا ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان پر ایف آئی آر درج کرانے کا حکم

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایم ڈی پی ٹی وی ارشدخان پرایف آئی آردرج کرانےکاحکم دیتے ہوئے رقم کی منتقلی کےمعاملات کی تحقیقات  کی ہدایت کردی ہے، انکوائری کی ہدایات سرکاری ٹی وی کی ورکرزیونین کی شکایت پرکی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی کے اکاؤنٹس سے رقم کی بڑے پیمانے پر منتقلی کے معاملے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان پر ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دے دیا اور رقم کی منتقلی کے معاملات کی تحقیقات کی ہدایت کردی۔

    فوادچوہدری نے آئی جی پولیس اسلام آباد کوخط لکھ دیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ معاملہ کرمنل کیس بن چکا ہے، معاملےکی میرٹ پر تحقیقات کے بعد رپورٹ دی جائے۔

    انکوائری کی ہدایات سرکاری ٹی وی کی ورکرزیونین کی شکایت پرکی گئی۔

    یاد رہےنومبر 2018  میں ارشدخان کو قائم مقام  ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کیا گیا تھا۔

  • ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے کی ایف آئی آر درج

    ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے کی ایف آئی آر درج

    ساہیوال: صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے کی ایف آئی آر مقتول کے بھائی جلیل کی مدعیت میں درج کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے کی ایف آئی آر جاں بحق خلیل کے بھائی جلیل کی مدعیت میں سی ٹی ڈی کے 16 نامعلوم اہلکاروں کے خلاف درج کی گئی۔

    پولیس کے مطابق ایف آئی آرمیں اہلکاروں کے خلاف قتل کی دفعہ 302 اوردہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

    ساہیوال واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف درج کیے جانے کے بعد ورثا نے جی ٹی روڈ پر دیا جانے والا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    ساہیوال واقعے پر ابھی تک صدمے کی کیفیت میں ہوں‘ وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ ساہیوال واقعے پر ابھی تک صدمے کی کیفیت میں ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ پریشان ہوں، بچوں کی آنکھوں کے سامنے والدین کوگولیاں ماری گئیں، صورت حال انتہائی تکلیف دہ ہے۔

    ساہیوال واقعہ: ملزمان کو سزا دے کر مثال قائم کریں گے‘ وزیرِاعلیٰ پنجاب

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بچوں کی کفالت ریاست کے ذمے ہوگی اور اس واقعے کو مثال بنائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف ضرور ملے گا کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی اور انصاف ہوتا نظر آئے گا۔

    سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعے کی تحقیقات کے لیے پہلے ہی جے آئی ٹی تشکیل دی جا چکی ہے جسے تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

    ساہیوال: مبینہ جعلی مقابلے میں دوخواتین سمیت 4 افراد ہلاک، بچہ زخمی

    جی ٹی روڈ پر ساہیوال کے قریب گزشتہ روز سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے۔

    عینی شاہدین کے مطابق کار سواروں نے نہ گولیاں چلائیں، نہ مزاحمت کی، گاڑی سے اسلحہ نہیں بلکہ کپڑوں کے بیگ ملے۔

  • بدین : ذوالفقارمرزاکے خلاف  ساتھیوں سمیت تھانے پرحملےکا مقدمہ درج

    بدین : ذوالفقارمرزاکے خلاف ساتھیوں سمیت تھانے پرحملےکا مقدمہ درج

    بدین : ذوالفقار مرزا کے خلاف بدین پولیس تھانے پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے دہشت گردی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور ڈی ایس پی کو ہراساں کرنے کے مقدمات درج کر لئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سابق رہنماء ذوالفقار مرزا اور ان کے اکیس ساتھیوں کے خلاف بدین تھا نے کا گھیراؤ کرنے اور تھانے میں گھس کر ہنگامہ آرائی کرنے پر تاجر رہنما امتیاز میمن کی شکایت پر ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

    سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا بدین میں ساتھیوں سمیت تھانے پر چڑھ دوڑے۔ پہلے ڈی ایس پی اور اہلکاروں کو دھمکایا، پھر زبردستی دکانیں بند کرا دیں۔

    قبل ازیں ماڈل ٹاؤن پولیس نے ذوالفقار مرزا کے ساتھی ندیم مرزا کو کار چوری کے الزام میں پکڑا تو سابق صوبائی وزیر داخلہ آپے سے باہر ہو گئے۔

    درجنوں ساتھیوں اور مسلح گارڈز کے ہمراہ پہلے تھانے پہنچے اور بات نہ ماننے پر ڈی ایس پی عبدالقادر سموں کو دھمکاتے رہے۔

    تلخ کلامی کی پھر میز کا شیشہ اور ڈی ایس پی کا موبائل بھی توڑ دیا۔ تھانے میں غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو ذوالقفار مرزا نے اسلحہ اور ڈنڈا بردار ساتھیوں سے مل کر زبردستی دکانیں بند کرا دیں۔ ڈی ایس پی عبدالقادر سموں کے مطابق دکانیں بند کرانے کے دوران فائرنگ بھی کی گئی جس میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

    ماڈل ٹاؤن پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں، تاہم موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

    ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کیخلاف تھانے کا گھیراؤ اور تھانے میں گھس کر ہنگامہ آرائی کرنے کا الزام ہے۔

  • پی ٹی آئی ریلی پرفائرنگ کی ایف آئی آرلیگی رہنماؤں کیخلاف درج

    پی ٹی آئی ریلی پرفائرنگ کی ایف آئی آرلیگی رہنماؤں کیخلاف درج

    جہلم:تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی، جہلم کےعلاقے گرمالہ میں اتوارکو پی ٹی آئی کی ریلی پر فائرنگ کی ایف آئی آر صدر تھانے میں درج کرلی گئی ہے۔

    جہلم میں اتوار کو پی ٹی آئی کے جلسے سے پہلےگرمالہ سے گزرنےوالی ریلی پر فائرنگ کی گئی تھی۔ اس واقعے کی ایف آئی آر آج تھانہ صدر میں مسلم لیگ ن کےسابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم اور چوہدری راشد کےخلاف درج کرلی گئی ہے۔ گرمالہ میں پی ٹی آئی کی ریلی پرفائرنگ سے نو افراد زخمی ہوگئے تھے۔