Tag: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل

  • غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں ملوث بینک منیجر سمیت2 ملزمان گرفتار، ہزاروں ڈالرز برآمد

    غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں ملوث بینک منیجر سمیت2 ملزمان گرفتار، ہزاروں ڈالرز برآمد

    کراچی : ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نےغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث بینک منیجر سمیت دو ملزمان گرفتار کرکے ہزاروں ڈالرز برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے خفیہ اطلاع پر اسٹاک ایکسچینج کی پارکنگ میں چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران اسٹاک ایکس چینج میں قائم بینک کے مینیجر سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ ٹیم نے ملزمان کے قبضے سے 45 ہزار امریکی ڈالربرآمدکرلیے، برآمد شدہ ڈالرزپاکستان روپوں میں 1کروڑ 25لاکھ سےزائدمالیت کے بنتے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ چھاپہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کی ہدایت پرمارا گیا تھا، ملزمان میں بینک برانچ مینیجرفیصل اورمیثم رضاشامل ہیں۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان غیر قانونی طور پر غیرملکی کرنسی کا لین دین کررہے تھے تاہم قانون کےمطابق ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کی ہدایت پر پہلے آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب کارروائی کی تھی اس کے بعد سورس کی اطلاع پراسٹاک ایکسچینج کی کار پارکنگ میں چھاپہ مارا۔

  • کراچی : کرنسی کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث گروہ  گرفتار، 10 ہزار امریکی ڈالر برآمد

    کراچی : کرنسی کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث گروہ گرفتار، 10 ہزار امریکی ڈالر برآمد

    کراچی : کرنسی کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کو گرفتار کرکے 10 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے منیجر سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرلیا، ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کوویسٹ ورف روڈپرنجی بینک کی برانچ سےگرفتارکیا گیا، ملزمان کی شناخت شجاع الدین، حسین کے نام سے ہوئی۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتارملزم شجاع الدین نجی بینک میں بطوربینک منیجرکام کررہا تھا ، ملزمان کئی ماہ سےغیرقانونی طور پر کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث تھے۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے 10 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلئے گئے ہیں۔

  • ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی بڑی کارروائی، منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام، 5 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی بڑی کارروائی، منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام، 5 ملزمان گرفتار

    کراچی: آصف زرداری کی نیب میں پیشی سے قبل ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کی کوشش نا کام بنا کر پانچ ملزمان گرفتار کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے ایچ اینڈ ایچ کمپنی کے دفاتر پر چھاپے مار کر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کی منی لانڈرنگ کی کوشش نا کام بنا دی۔

    پکڑی گئی رقم میں ایک کروڑ 96 لاکھ روپے پاکستانی کرنسی، جب کہ 64 لاکھ روپے غیر ملکی کرنسی شامل تھی۔ ایچ اینڈ ایچ کمپنی کے خلاف جے آئی ٹی میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات بھی چل رہی ہیں۔

    کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے منیجر اور ایجنٹ سمیت 5 ملزمان گرفتار کیے گئے، یہ کارروائیاں صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ پر کی گئیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10دن کی حفاظتی ضمانت منظور

    دریں اثنا، ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے خلاف سکھر میں بھی کارروائی کی، جس میں یوسف سینٹر شاہی بازار سے ایک شخص محمد یاسر کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ اس کا باپ محمد سلیم فرار ہو گیا۔

    گرفتار ملزم سے 21 لاکھ پاکستانی کرنسی اور ساڑھے 7 لاکھ کے پرائز بانڈز، اور 35 لاکھ روپے سے زائد مختلف ممالک کی کرنسی برآمد کی گئی۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کرائم سرکل سکھر میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے، ملزمان غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک رقم بھجواتے تھے۔