Tag: ایف آئی اے افسر

  • نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر پر رشوت طلبی کا الزام لگا دیا، ویڈیو وائرل

    نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر پر رشوت طلبی کا الزام لگا دیا، ویڈیو وائرل

    معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے اپنے شوہر کی گرفتاری کے معاملے پر ایف آئی اے افسر پر رشوت طلبی کا الزام عائد کردیا۔

    انسٹا گرام آئی ڈی پر اپنے ویڈیو پیغام میں نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر پر رشوت طلبی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے مجھ سے بھاری رشوت طلب کی۔

    اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایف آئی اے افسر سے ہونے والی بات چیت کی مبینہ آڈیو بھی شیئر کردی۔

    اس حوالے سے ایف آئی اے کے ایک افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ نادیہ سے کل شام ہماری بات ہوئی تھی، انہوں  نے ہمیں آڈیو اور رشوت طلبی سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

    ایف آئی اے افسر کا کہنا ہے کہ ہم نے کل ہی بتادیا تھا کہ رشوت طلبی کی کال کرنے والا شخص فراڈ ہے جس کا تعلق پنجاب کے شہر وہاڑی سے ہے۔

    اس جعل ساز نے اپنے موبائل نمبر پر ایف آئی اے افسر کی ڈی پی لگا رکھی تھی، اس کا نمبر بھی ٹریس کرلیا گیا ہے۔

    افسر کا کہنا ہے کہ فراڈ شخص نے صرف نادیہ حسین کو ہی نہیں بلکہ بینک اسٹاف کو بھی متعدد فون کیے، اس بات کی وضاحت کے باوجود اداکارہ نے ایف آئی اے پر بڑا الزام عائد کردیا ہے۔

    ایف آئی اے افسر کا مزید کہنا ہے کہ اس ویڈیو کے پوسٹ کرنے کے بعد اداکارہ نادیہ  کیخلاف سائبر ایکٹ کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ 8 مارچ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل نے معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے شوہر عاطف احمد خان کو بینک فراڈ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

    ملزم عاطف خان سے ایف آئی اے کی جانب سے تفتیش جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف کے فراڈ کا سلسلہ 2016 سے دسمبر 2023 تک چلتا رہا تھا۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 7 سال میں بینکنگ گروپ کو 1 ارب 20 کروڑ کا نقصان ہوا، یہ بات ناقابل یقین ہے کہ بورڈ اس فراڈ سے بے خبر تھا، پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ فراڈ میں اور کون لوث ہے، کیوں کہ عاطف خان کے علاوہ دیگر کئی افراد کا کردار بھی مشکوک ہے۔

  • کراچی : بیٹی کے گھر آنے والے سرکاری افسر کو مسلح افراد نے گولی مار دی

    کراچی : بیٹی کے گھر آنے والے سرکاری افسر کو مسلح افراد نے گولی مار دی

    کراچی میں ڈکیتی کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے سرکاری افسر کو گولی مار دی، ملزمان افسر کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ڈکیتی میں مزاحمت پر مسلح افراد نے ایف آئی اے کے افسر زاہد قیوم کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی زخمی ہوا ہے دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سہراب گوٹھ میں چٹہ گبول گوٹھ میں پیش آیا، اسپتال میں ایف آئی اے افسر زاہد قیوم کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    ،پولیس حکام نے بتایا کہ مذکورہ ایف آئی اے افسر اپنی بیٹی سے ملنے اس کے گھر آیا تھا ، ملزمان نے اسے لوٹنے کی کوشش کی تو افسر نے اپنا سرکاری پستول نکالا۔

    تاہم وہ ڈاکوؤں پر فائرنگ نہ کرسکا، ملزمان نے فائرنگ کرکے سے زخمی کردیا اور جاتے ہوئے اس کا پستول بھی ساتھ لے گئے۔

    علاوہ ازیں سہراب گوٹھ میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، فائرنگ سے زخمی شخص زاہد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث دو اہم ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ لاہور اور قصور میں ٹارگٹڈ آپریشن کیے گئے، جس کے نتیجے میں دو ملزمان زاہد مصطفیٰ اور امجد بھٹی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    پولیس کو مطلوب مفرور ملزم زاہد مصطفیٰ کو کینیڈا کی جعلی نوکری کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 3.99 ملین روپے غبن کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

    دوسری جانب امجد بھٹی نامی ملزم نے جعلی روزگار اسکیم چلائی، متعدد شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کے جعلی وعدوں سے دھوکہ دیا۔

    https://urdu.arynews.tv/mustafa-amir-murder-case-armaghan-firing-police/

  • شہباز شریف  کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسر انتقال کرگئے

    شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسر انتقال کرگئے

    اسلام آباد : شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والے ڈاکٹررضوان انتقال کرگئے، شہباز حکومت نے آتے ہی ڈاکٹر رضوان کوعہدے سے ہٹا دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اےکے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان انتقال کر گئے ، ڈاکٹر رضوان عارضہ قلب میں مبتلا تھے، انھیں دل کا دورہ پڑا مگر جانبر نہ ہو سکے۔

    ڈاکٹررضوان نے بطور ڈائریکٹرایف آئی اے شہبازشریف اوران کی فیملی کے منی لانڈرنگ کیسزمیں تفتیش کی جبکہ شوگراسکینڈل سمیت کئی کیسوں کی بھی تحقیقات کی تھیں۔

    موجودہ حکومت کے آنے پر ڈاکٹر رضوان چھٹیوں پر چلے گئے تھے تاہم ن لیگ نے حکومت سنبھالتے ہی ڈاکٹر رضوان کا تبادلہ کردیا تھا ، وہ ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب تعینات تھے۔

    سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ڈاکٹر رضوان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف کیس کرنےوالے ڈاکٹر رضوان خالق حقیقی سے جا ملے ہیں ، مرحوم بہت دلیر ، فرض شناس تھے ، اللہ انہیں جنت میں جگہ نصیب فرمائے۔

    پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر رضوان کے انتقال پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں اسی طرح سے قتل کیا جاتا ہے ، لوگوں اس ملک میں میری خبر کار ایکسیڈنٹ کی آنی تھی جیسےانکی ہارٹ اٹیک کی آئی ، سب کچھ اتنا اچھا مینج کیا جاتا ہے جیسے کہ واقعی کوئی اتفاقی حادثہ ہو، ملک میں ایک ساتھ اتنےاتفاقی حادثےنہیں قتل ہورہے ہیں۔

  • شہباز ، حمزہ  اور جہانگیرترین  کے کیسز کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسر چھٹی پر چلے گئے

    شہباز ، حمزہ اور جہانگیرترین کے کیسز کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسر چھٹی پر چلے گئے

    لاہور: اپوزیشن لیڈر شہباز ، حمزہ اور جہانگیرترین کے کیسز کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسر چھٹی پر چلے گئے ، ڈاکٹر رضوان کی چھٹی کا11 اپریل سے آغاز ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق اہم کیسوں کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے کے افسر ڈاکٹر رضوان چھٹی پر چلے گئے ، ڈاکٹر رضوان شہبازشریف، حمزہ شہباز، جہانگیرترین سمیت اہم کیسز کی تحقیقات کر رہے تھے۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون ون ڈاکٹر رضوان نے عہدہ چھوڑ کر چھٹی لے لی ، ڈاکٹر رضوان کی جگہ ڈپٹی ڈائریکٹر نازیہ امبرین کوڈائریکٹر کاچارج دے دیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، جس کے مطابق ڈاکٹر رضوان کی چھٹی کا11اپریل سے آغاز ہو گا۔

    یاد رہے رواں سال فروری میں شوگراسکینڈل سے متعلق تحقیقات کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اہم افسران کا تبادلہ کردیا گیا تھا۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اہم افسران کے تبادلوں پر چند وفاقی وزرا نے تشویش کا اظہار کیا جبکہ یہ انکشاف بھی ہوا تھا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کو بھی ان تبادلوں کاعلم نہیں تھا جب کہ افسران کے تبادلوں سےڈائریکٹرایف ائی اے لاہورکو لاعلم رکھا گیا۔