Tag: ایف آئی اے امیگریشن

  • جہاز سے آف لوڈ کرنے پر ایف آئی اے حکام کو طالبعلم کو ٹکٹ کے پیسے ادا کرنے کا حکم

    جہاز سے آف لوڈ کرنے پر ایف آئی اے حکام کو طالبعلم کو ٹکٹ کے پیسے ادا کرنے کا حکم

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے طالبعلم کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر ایف آئی اے حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹکٹ کے پیسے ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں امیگریشن حکام کی جانب سے طالبعلم کو جہاز سے آف لوڈ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    عدالتی حکم پر ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن اورایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان پیش ہوئے۔

    ایف آئی اے امیگریشن نے بتایا کہ درخواست گزار محمد فرقان کوغلطی کی وجہ سےآف لوڈ کیا گیا، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ کسی کو روکنا یہ کوئی عام غلطی نہیں ہے، ذمہ داروں کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ طالبعلم محمد فرقان کراچی سے وزٹ پر جاپان جارہا تھا، ایف آئی اے امیگریشن حکام نے درخواست گزار کو آف لوڈ کرنے کی وجہ بھی نہیں بتائی۔

    طالبعلم کو بیرون ملک سفر سے روکنے پر عدالت نے ایف آئی اے امیگریشن اور دیگر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غلطی کی ہے تو سزا بھگتنا ہوگی۔

    عدالت نے ایف آئی اے حکام کو ٹکٹ کے پیسے ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جو ٹکٹ ضائع ہوا اس کی رقم ایف آئی اے امیگریشن درخواست گزار کو سزا کے طور پر ادا کرے۔

  • جعلی ریزیڈنٹ کارڈ کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے 2 مسافر گرفتار

    جعلی ریزیڈنٹ کارڈ کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے 2 مسافر گرفتار

    ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولینڈ ریذیڈنس کارڈ کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 مسافر آف لوڈ کردیے۔

    ایف آئی اے کے مطابق مسافر پرواز نمبر G9-554 کے ذریعے ترکی جا رہے تھے، مسافر کی شناخت محمد علی جان اور فاروق شاہ کے نام سے ہوئی ہے، پروفائلنگ کے دوران مسافر کے قبضے سے جعلی پولینڈ ریذیڈنس کارڈ برآمد ہوا۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق محمد علی نامی مسافر اپنے رشتہ دار فاروق شاہ کے ہمراہ اور معاونت میں سفر کر رہا تھا، مسافروں کے مطابق فرانس میں مقیم ایجنٹ طارق خان نے جعلی پولش ریذیڈنس کارڈ فراہم کیا اور اسے یورپ پہنچانے کا مکمل بندوبست کیا مذکورہ ایجنٹ نے اس کام کے عوض 40 ہزار یورو وصول کیے مسافر انسانی سمگلنگ کے منظم گروہ کے ساتھ رابطے میں تھے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک مسافروں کو ترکی کے ای ویزا پر روانہ کرتے جہاں سے کشتی کے ذریعے یونان منتقل کیا جاتا تھا، مسافروں کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے  اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کر دیا گیا۔

  • سمندر کے راستے  پاکستانیوں کو یورپ بھجوانے والا منظم انسانی اسمگلر گینگ بے نقاب

    سمندر کے راستے پاکستانیوں کو یورپ بھجوانے والا منظم انسانی اسمگلر گینگ بے نقاب

    کراچی : ایف آئی اے امیگریشن  نے سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے والا منظم انسانی اسمگلر گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے 2 مسافروں کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے والا منظم انسانی اسمگلر گینگ بے نقاب ہوگیا۔

    ایف آئی اے امیگریشن نے بیرون ملک سے آنیوالے 2 مسافروں کو حراست میں لے لیا ، کراچی ایئرپورٹ سےحراست میں لئے گئے مسافروں میں فیصل احسان اور نعیم احمد شامل ہیں۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان نے غیر قانونی طریقے سے لیبیا سے یورپ جانے کی کوشش کی اور ملزمان نے یورپ جانے کیلئےندیم اور عمیر نامی ایجنٹوں سے رابطہ کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے مجموعی طور پر 46 لاکھ روپے مذکورہ ایجنٹوں کو ادا کیے، ملزم کو لیبیا سے اٹلی کشتی پر بھجوانے کی کی کوشش کی گئی تاہم کشتی حادثہ کا شکار ہو گئی، جس کے بعد کشتی سوار افراد کو لیبیا کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے ریسکیو اور جیل منتقل کیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ منظم گینگ لیبیا میں شہریوں کو یرغمال بنانے میں ملوث ہے، گرفتار ملزم کے مطابق لیبیا میں متاثرین کو مختلف ٹارچر سیل میں بھی رکھا جاتا تھا، انسانی اسمگلرز رہائی کے لئے تاوان بھی وصول کرنے میں ملوث ہیں۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر سینیگال سے آنیوالے 5 مسافروں کو تحویل میں لے لیا گیا

    کراچی ایئرپورٹ پر سینیگال سے آنیوالے 5 مسافروں کو تحویل میں لے لیا گیا

    کراچی : کراچی ایئر پورٹ پر سینیگال سے آنیوالے 5 مسافروں کو تحویل میں لے لیا گیا، مسافروں کی مذکورہ ایجنٹ سےفی کس 40 لاکھ روپے کی ڈیل ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سینیگال سے آنے والے 5 مسافروں کو تحویل میں لے لیا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ مسافر سینیگال سے فلائٹ نمبر ET- 694 کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے، مسافروں میں قاسم، حماد فیاض، چوہدری بدر منیر ، عدنان علی اور ابو منان شامل ہیں۔

    ابتدائی تفتیش میں کہا گیا کہ مسافروں کے لئے رضوان جٹ عرف جانی جٹ نامی ایجنٹ نے سفری دستاویزات اور دیگر سفری سہولیات فراہم کیں، مذکورہ ایجنٹ کو فی کس 40 لاکھ روپے ادا کرنے کی ڈیل کی گئی۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے فی کس 5 لاکھ روپے سفر شروع کرنے سے پہلے ادا کئے جبکہ 35 لاکھ فی کس اسپین پہنچنے پر ادا کرنے تھے۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ مسافر وزٹ ویزے پر سینیگال پہنچے ایجنٹ نے سینیگال سے یورپ بھجوانے کے لیے ویزہ مہیا کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم سینیگال میں طویل انتظار کے بعد بھی مسافروں کو ویزے مہیا نہیں کیے گئے۔

    بعد ازاں ایجنٹ نے حماد فیاض نامی مسافر کو وٹس ایپ کے ذریعے پرتگال کا ریزیڈنٹ کارڈ بھیجا جو جعلی نکلا، ایجنٹ کے مشکوک ثابت ہونے پر مسافروں نے پاکستان واپسی اختیار کی، مسافروں کو ایجنٹوں کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی ایئرپورٹ سےغیرقانونی طور پر بیرون ملک جانیوالے 8 مسافر گرفتار

    کراچی ایئرپورٹ سےغیرقانونی طور پر بیرون ملک جانیوالے 8 مسافر گرفتار

    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر بیرون ملک سفر کرنیوالے 8 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

    وفاقی تحقیقات ادارے نے جن ملزمان کو گرفتار کیا ان میں سید شبیر حسن، خالد محمود، محمد کامران، محمد کبیر، طارق حسین، محمد آصف، خورشید حسین اور شاہین امین شامل ہیں، ملزمان فلائٹ نمبر FZ – 334 کے ذریعے آذربائیجان جارہے تھے۔

    امیگریشن کلیرینس کے دوران ملزمان کو مشکوک پایا گیا، ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزمان نے غیرقانونی آذربائیجان سے مالٹا جانے کی کوشش کرنا تھی۔

    ملزمان کو ایجنٹ سمیت گرفتار کیا گیا، ملزمان نے سید شبیر حسن نامی ایجنٹ کو مالٹا جانے کے لیے لاکھوں روپے ادا کیے تھے، ملزمان نے فی کس 2 لاکھ روپے سے 9 لاکھ روپے تک ایجنٹ کو ادا کیے۔

    گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • بھیک مانگنے کی غرض سے سعودی عرب جانے والا پورا خاندان  گرفتار

    بھیک مانگنے کی غرض سے سعودی عرب جانے والا پورا خاندان گرفتار

    فیصل آباد: بھیک مانگنے کی غرض سے سعودی عرب جانے والے پورے خاندان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان ک ورواں ماہ لاہور ایئر پورٹ سے بھی آف لوڈ کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھیک مانگنےکی غرض سے سعودی عرب جانے والے خاندان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں منور حسین اور شافیہ بی بی شامل ہیں ، ملزمان اپنی بچی کے ہمراہ سعودی عرب جا رہے تھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان بھیک کی غرض سےعراق،ایران،سعودی عرب سفرکرتے رہے جبکہ ملزمان ک ورواں ماہ لاہور ایئر پورٹ سے بھی آف لوڈ کیا گیا تھا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان آمدن کے ٹھوس ذرائع بتانے میں ناکام رہے اور متعدد بیرون ملک سفر کے اخراجات کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

    حکام نے بتایا کہ ملزمان کا ٹیکس ریٹرن کے حوالے سے بھی ایف بی آر میں کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہیں تھا اور ملزمان کے پاس ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ بھی موجود نہ تھی تاہ ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے غرض سے جانیوالے 11 مسافرون کو گرفتار کیا تھا۔

    ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ 8 خواتین سمیت 11 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا، ملزمان عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے، ملزمان کی جانب سے پیش کیے جانے والے ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ بھی جعلی نکلے۔

  • جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار

    جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار

    ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافر فلائٹ نمبر IA- 431 کے ذریعے پاکستان پہنچا ہے، مسافر کی شناخت ثمر اقبال کے نام سے ہوئی اور سرگودھا کا رہائشی ہے امیگریشن کلیریئنس کے دوران مسافر کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق مسافر کے پاسپورٹ پر عراقی ویزہ مشکوک پایا گیا مسافر کے عراقی ویزہ میں ضروری سیکیورٹی خصوصیات موجود نہیں تھیں۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں مسافر نے بتایا کہ اس نے مذکورہ ویزہ نجف میں شیخ عباس نامی ایجنٹ سے حاصل کیا مسافر نے مذکورہ ایجنٹ کو اس مقصد کے لیے 550 امریکی ڈالر ادا کیے۔

    ایف آئی اے کے مطابق مسافر کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے غرض سے سعودی عرب  جانیوالے 11 مسافر گرفتار

    عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے غرض سے سعودی عرب جانیوالے 11 مسافر گرفتار

    کراچی : عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے غرض سے سعودی عرب جانیوالے 11 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے غرض سے جانیوالے 11 مسافرون کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ 8 خواتین سمیت 11 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا، ملزمان عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے، ملزمان کی جانب سے پیش کیے جانے والے ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ بھی جعلی نکلے۔

  • عمرے کے لیے جانے والے مسافروں کے سامان اور فونز کی شک کی بنیاد پر تلاشی میں اہم انکشاف

    عمرے کے لیے جانے والے مسافروں کے سامان اور فونز کی شک کی بنیاد پر تلاشی میں اہم انکشاف

    ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے 6 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

      ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں رضوان علی، مظہر عباس، عثمان علی، تنویر خالد، تصور عظیم اور یاسر اقبال شامل ہیں، ملزمان عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے شک کی بنیاد پر ملزمان کے سامان اور موبائل فونز کی تلاشی لی گئی ملزمان کے قبضے سے یورپ کی جعلی ویزے برآمد کر لئے گئے۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان کا تعلق گجرانوالہ، گجرات اور کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے مذکوعہ ویزوں کی بنیاد پر سعودی عرب سے یورپ جانے کی کوشش کرنا تھی۔

    ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزمان نے مختلف ایجنٹوں سے بھاری رقوم کے عوض مذکورہ ویزے حاصل کئے، ملزمان کو ایجنٹوں کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 3 انتہائی مطلوب اشتہاری سمیت 200 انسانی اسمگلرز گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 3 انتہائی مطلوب اشتہاری سمیت 200 انسانی اسمگلرز گرفتار

    ایف آئی اے نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 3 مطلوب اشتہاریوں سمیت 200 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے گزشتہ 2 ماہ میں 542 انکوائریاں کی تحقیقات مکمل کیں اس کریک ڈاون کے دوران مجموعی طور پر 200 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کی ہدایت پر ایف آئی اے نے دو ماہ کے دوران 542 انکوا ئریز کو میرٹ پر مکمل کیا، 82 ملزمان کے چالان مکمل کرکے عدالت میں بھجوائے گئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث 3 انتہائی مطلوب اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا ساتھ ہی ریڈ بک میں مطلوب اشتہاری سمیت 15 اشتہاری ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ حوالہ ہنڈی اور دیگر جرائم میں ملوث پرائیوٹ  افراد اور سرکاری  ملازمین بشمول پاسکو افسران کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2 کروڑ روپے سرکاری خزانے میں جمع کروائے گئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن  نے کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 17 مشکوک مسافروں کو آف لوڈ کیا، ملزمان کی جانب پیش کی جانے والی سفری دستاویزات جعلی نکلی جبکہ 5 مسافروں سے جعلی کاغذات برآمد کرتے ہوئے مسافروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔