Tag: ایف آئی اے امیگریشن

  • عمرے پر جانے والے 4 مسافروں سے جعلی ویزے برآمد

    عمرے پر جانے والے 4 مسافروں سے جعلی ویزے برآمد

    ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرے پر جانے والے 4 مسافروں سے جعلی ویزے برآمد کرلئے گئے۔

      ایف آئی اے کے مطابق ملزمان فلائٹ نمبر ER801 کے ذریعے عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے، دوران تلاشی ملزمان کے قبضے سے اٹلی اور لتھونیا کے جعلی ویزے برآمد کر لئے گئے۔

    ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں اشرف منہاس، ریاض، اسامہ اور عبداللہ شامل ہیں۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق گجرات اور منڈی بہاوالدین سے ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب سے اٹلی جانے کی کوشش کرنا تھی۔

    ایف آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

  • انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنادی گئی

    انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنادی گئی

    کراچی : انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنادی گئی اور 2 ملزمان گرفتار کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر کاروائیاں کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے نے بتایا گرفتار ملزمان میں محمد نبی اور امین اللہ شامل ہیں، ملزم محمد نبی نے عمان فرار ہونے کی کوشش کی ملزم کے موبائل فون سے متعدد جعلی ویزے اسٹیکرز بھی برآمد کر لئے گئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کی گھناونے جرم میں ملوث ہے، ملزم کے خلاف ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل مردان میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

    ترجمان کے مطابق ملزم سادہ لوح شہریوں سے بھاری رقوم بٹورنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو رہا تھا، ملزم کو کمپوزٹ سرکل مردان منتقل کر دیا گیا جبکہ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

    ملزم امین اللہ کی جانب سے پیش کیا جانے والا اٹلی ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے منظم گینگ سے مذکورہ جعلی کارڈ بنوایا ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کر دیا گیا ، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی ایئرپورٹ سے سنگین مقدمات اور جعلی ویزے میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار

    کراچی ایئرپورٹ سے سنگین مقدمات اور جعلی ویزے میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ سے سنگین مقدمات اور جعلی ویزے میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر بڑی کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین مقدمات اور جعلی ویزے میں مطلوب 4 ملزمان گرفتارکرلئے۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سہیل انجم, محمد اشرف، عبدالعزیز اور محمد سرور شامل ہیں ، ملزم سہیل انجم اور محمد اشرف پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے جبکہ ان ملزمان کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھے۔

    ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزم سہیل انجم کو یو اے ای سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا، ملزم کا تعلق سوات سے ہے، اس کے خلاف سال 2012 میں صدر پولیس اسٹیشن چکوال میں مقدمہ درج تھا۔

    ملزم محمد اشرف کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا،ملزم محمد اشرف کا تعلق ناروال سے ہے،ملزم کے خلاف رواں سال تھانہ شاہ غریب ناروال میں مقدمہ درج کیا گیا بعد ازاں ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    ملزم عبدالعزیز اور محمد سرور کے پاسپورٹ پر جنیوا کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے، ملزمان نے جنیوا میں رہائش پزیر ایجنٹ سے 35 ہزار روپے فی کس کے عوض مذکورہ ویزے حاصل کئے تھے، تاہم ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • سال 2023 کے دوران کتنے ملین غیر ملکی پاکستان آئے؟

    سال 2023 کے دوران کتنے ملین غیر ملکی پاکستان آئے؟

    کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس میں کہا گیا ہے کہ سال 2023 کے دوران ایف آئی اے امیگریشن نے بین الاقوامی آمد اور روانگی کی چیک پوسٹوں پر 19.5 ملین مسافروں کو کامیابی سے ایمیگریشن پروسیس کیا۔

    رپورٹ کے مطابق سال 2023 کے دوران 9.2 ملین مسافروں میں سے 7.1 ملین پاکستانی اور 2.1 ملین غیر ملکی پاکستان آئے، جب کہ 10.3 ملین مسافروں میں سے 8.1 ملین پاکستانی شہری اور 2.2 ملین غیر ملکی پاکستان سے روانہ ہوئے۔

    ملک بھر میں مجموعی طور پر 29 بین الاقوامی آمد و روانگی کی امیگریشن چیک پوسٹس سائٹس/ آپریشنل ہیں، سب سے زیادہ 3.6 ملین پاکستانیوں نے بیرون ملک آمد و روانگی کے لیے لاہور ایئرپورٹ سے سفر کیا، جب کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے 3.5 ملین پاکستانی مسافروں نے سفر کیا، اور سب سے زیادہ 1.1 ملین غیر ملکیوں نے آمد و روانگی کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ سے سفر کیا۔

    ایف آئی اے کے انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم نے سال کے دوران 2935 اسٹاپ لسٹ کیسز کا کامیابی سے سراغ لگا کر قانون کے مطابق کارروائی کی، انسانی اسمگلروں کے خلاف مہم کے تحت ایف آئی اے نے ملک بھر میں خصوصی کارروائیاں کرتے ہوئے 1602 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا، جب کہ 25 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

    بھارتی ایئر ٹریفک کنٹرول نے سعودی طیارے کو لینڈنگ دینے سے انکار کر دیا تھا، انکشاف

    انسانی اسمگلروں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن اور بہترین حکمت عملی کے نتیجے میں امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی سالانہ ٹریفکنگ ان پرسنز (TIP) رپورٹ 2023 میں پاکستان کی حیثیت کو ٹائر 2 میں برقرار رکھا۔

    گزشتہ سال کے دوران 1129 مسافروں کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کر کے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا، عمرے کی آڑ میں جانے والے بھکاریوں اور یونان کشتی حادثے جیسے ہولناک واقعات کی روک تھام کے لیے ایئرپورٹس پر سخت اسکریننگ کا آغاز کیا گیا، مسافروں کی پروفائلنگ کے حوالے سے امیگریشن حکام کے لیے خصوصی ٹریننگ کا انعقاد بھی کیا گیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایف آئی اے امیگریشن نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مسافروں کے سامان کی چیکنگ کو بھی یقینی بنایا۔

  • ڈی پورٹ کیے گئے مسافروں سے متعلق ایف آئی اے کا اہم فیصلہ

    ڈی پورٹ کیے گئے مسافروں سے متعلق ایف آئی اے کا اہم فیصلہ

    کراچی : بیرون ملک سے ڈی پورٹ کیے جانے والوں سمیت کراچی ایئرپورٹ پر روکے گئے دیگر مسافروں کی حراست سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

    دونوں اقسام سے متعلقہ مسافر اور ڈی پورٹ افراد کو 24 گھنٹے سے زیادہ ایف آئی اے امیگریشن کی تحویل میں نہیں رکھا جائے گا

    کراچی سے باہر کی پولیس کو مطلوب افراد کو 24 گھنٹے میں متعلقہ ملزم کی کسٹڈی لینا لازم قرار دیا گیا ہے۔

    کسٹڈی نہ لینے کی صورت میں ایف آئی اےان ملزمان کو 24 گھنٹے بعد ایئرپورٹ پولیس کے سپرد کرے گی۔

    کراچی سے باہر کی پولیس کو مطلوب مختلف ملزمان کو کراچی ایئر پورٹ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

    ایئرپورٹ پولیس سیکرٹری داخلہ کے ذریعے ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کرنے کی کارروائی کرے گی

    کراچی کے رہائشی ڈی پورٹ افراد یا ایئرپورٹ پر روکے گئے مسافر کو حسب سابق انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے سپرد کیا جائے گا۔

  • عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے غرض سے  سعودی عرب جانے والا مسافر پکڑا گیا

    عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے غرض سے سعودی عرب جانے والا مسافر پکڑا گیا

    ملتان : ایف آئی اے امیگریشن نے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے غرض سے سعودی عرب جانے والے مسافر کو پکڑ کر آف لوڈ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والےمسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے غرض سے سعودی عرب جا رہا تھا، ملزم محمد شہباز نے انکشاف کیا سعودی عرب میں تسبیح اورپرفیوم کی فروخت بھی کرنا تھی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مسافر جعلی ہوٹل بکنگ اور ریٹرن ٹکٹ پر سعودی عرب جا رہا تھا اور ملزم نےتسبیح اور پرفیوم کی فروخت کی آڑ میں بھیک مانگنا تھی۔

    ایف آئی اے کے مطابق حکام ملزم کی نشاندہی پرمحمدعلی نامی ایجنٹ کوبھی گرفتارکرلیا گیا ہے اور مقدمہ بھی درج کرلیا ہے، ایجنٹ محمد علی نے متعدد لوگوں کو بھیک کی غرض سے سعودی عرب بھیجا۔

  • ایف آئی اے امیگریشن نے خاور مانیکا کو دبئی جاتے ہوئے روک لیا

    ایف آئی اے امیگریشن نے خاور مانیکا کو دبئی جاتے ہوئے روک لیا

    کراچی : ایف آئی اے امیگریشن نے خاور مانیکا کو دبئی جاتے ہوئے روک لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا غیر ملکی ایئر لائن سے دبئی جا رہے تھے، تاہم ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے انھیں ملک چھوڑنے سے روکا گیا۔

    خاور مانیکا پر اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرا رکھا ہے، لاہور ایئر پورٹ پر خاور مانیکا کو اینٹی کرپشن ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔

    ادھر چیئرمین پی ٹی آئی کو نکاح کیس میں آج عدالت نے طلب کر رکھا ہے، تاہم اٹک جیل انتظامیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ایکٹ کے تحت مقدمے میں قید ہیں، جیل حکام کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل سے دوسری جگہ منتقل کرنا سیکیورٹی رسک ہو سکتا ہے، اس لیے آج پیش کرنے سے چھوٹ دی جائے۔

    اس سے قبل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اٹک جیل انتظامیہ کو چیئرمین پی ٹی آئی کوآج عدالت میں پیشی کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

  • مطلوب انسانی اسمگلر یو اے ای فرار ہوتے ہوئے گرفتار

    مطلوب انسانی اسمگلر یو اے ای فرار ہوتے ہوئے گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے امیگریشن نے مطلوب انسانی اسمگلر کو یو اے ای فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا، ملزم مختلف افراد کو غیر قانونی طور سے بیرون ملک بھجوانے کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے پشاور کو مقدمے میں مطلوب انسانی اسمگلر کو یو اے ای فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم نقاش خان مختلف افراد کو غیر قانونی طور سے بیرون ملک بھجوانے کے مقدمے میں مطلوب تھا، ملزم کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کی بنا پر پرواز سے آف لوڈ کرکے حراست میں لیا گیا۔

    ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو ایف آئی اے پشاور کی ٹیم کے حوالے کردیا ہے۔

  • منسوخ ویزے پر دوبارہ امریکا جانے کی کوشش مسافر کو مہنگی پڑ گئی

    منسوخ ویزے پر دوبارہ امریکا جانے کی کوشش مسافر کو مہنگی پڑ گئی

    کراچی : ایف آئی اے امیگریشن نے منسوخ ویزے پر دوبارہ امریکا جانے کی کوشش کرنیوالے مسافر کو آف لوڈ کردیا، ملزم نے غلط معلومات ظاہر کرکے امریکا کا بزنس وزٹ ویزا حاصل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منسوخ ویزے پردوبارہ امریکاجانے کی کوشش کرنیوالے مسافر کو پکڑ کر آف لوڈ کردیا۔

    ایف آئی اے امیگریشن نے بتایا کہ محمد زاہد مغل نامی مسافر غیرملکی پرواز کیلئے امریکا جا رہا تھا، دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم پیشے کے لحاظ سے ویلڈر ہے اور ملزم نے غلط معلومات ظاہر کرکے امریکا کا بزنس وزٹ ویزا حاصل کیا۔

    ترجمان نے یہ بھی انکشاف کیا ملزم نے جعلسازی سے خود کو ٹیکسٹائل فیکٹری کا مالک ظاہر کیاتھا، ملزم کی تعلیم میٹرک ہے جبکہ ویزہ فارم میں ملزم نے بیچلرزظاہرکی تھی اور تمام دستاویزات 25 لاکھ کے عوض ایجنٹ سے حاصل کیں۔

    امیگریشن ریکارڈ کے مطابق ملزم 2022 میں بھی اسلام آبادایئرپورٹ سے آف لوڈ ہوچکا ہے ، 2022میں ملزم نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے امریکہ جانے کی کوشش کی تھی۔

  • بھائی کے پاسپورٹ پر سفر کرنا مسافر کو مہنگا پڑ گیا

    بھائی کے پاسپورٹ پر سفر کرنا مسافر کو مہنگا پڑ گیا

    کراچی : ایف آئی اے امیگریشن نے بھائی کے پاسپورٹ پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا ، مسافر اپنے جڑواں بھائی کے پاسپورٹ پر برطانیہ جانے کی کوشش کررہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھائی کے پاسپورٹ پر سفر کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

    ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ مسافر نے اپنے جڑواں بھائی وجاہت احمد کے پاسپورٹ پر برطانیہ جانے کی کوشش کی، پاسپورٹ پر برطانیہ کا تعلیمی ویزہ لگا ہوا تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر فلائٹ نمبر وی ایس 365 کے ذریعے برطانیہ جا رہا تھا کہ مسافر کو بارڈر مینیجمنٹ سسٹم کے ریکارڈ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا اصلی نام مظہر احمد ہے، گرفتار ملزم کا تعلق چینیوٹ سے ہے تاہم ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔