کراچی : کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں ، جعلی پاسپورٹ پر مسافروں کو بیرون ملک بھجوانے کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی۔
تفصیلات کے مطابق جعلی کینیڈین پاسپورٹ پر مسافروں کو بیرون ملک بھجوانے کے معاملے پر پیشرفت سامنے آئی۔
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے گلستان جوہرمیں کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافروں کے سہولت کار محمد رحیم زکی کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی ا ے نے بتایا کہ ملزم کو پہلے سے گرفتار امیگریشن اہلکار محمد عدنان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ، اس سے پہلے 2 مسافروں کو ایف آئی اے اہلکار سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم جعلی دستاویزات پر مسافروں کی سہولت کاری میں ملوث پایا گیا، ملزم ایئر پورٹ پر گراؤنڈ سروس مہیا کرنے والی نجی کمپنی کا ملازم ہے۔
ایف آئی ا ے نے مزید کہا کہ ملزم نے ساتھی ملزم عدنان سے سہولت کاری کے عوض 1 لاکھ 75 ہزار وصول کیے۔