Tag: ایف آئی اے ترجمان

  • انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں امجد حسین، رضوان ڈار، رفاقت علی، مختار احمد اور عاقب عباس شامل ہیں۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پھالیہ، وزیر آباد، سرگودھا اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، رفاقت اور مختار نے شہری کو اسپین بھجوانے کیلئے 45 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شہری کو ملازمت کیلئے اسپین کے بجائے موریطانیہ بھجوا دیا، موریطانیہ میں شہری کو بذریعہ کشتی یورپ بھجوانے کی کوشش کی گئی، شہری نے کشتی کے ذریعے یورپ جانے سے انکار کر دیا اور واپس آ گیا۔

    ترجمان کے مطابق امجد حسین نے شہری کو اٹلی بھجوانے کے لیے 16 لاکھ روپے ہتھیائے، رضوان ڈار نے شہریوں کو اٹلی میں ملازمت کا جھانسہ دیکر 26 لاکھ ہتھیائے، عاقب عباس نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے 2 لاکھ 85 ہزار روپے لیے، یہ تمام ٓملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور رقم لیکر روپوش ہوگئے۔

  • انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

    انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن نے انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری  اجمل محمد کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو یو اےای سے اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کیا گیا، ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں تھا، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ لاہور کو مطلوب تھا۔

    ایف آئی اے ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم ویزے کے نام پر بھاری رقوم وصول کر کے فرار ہو گیا تھا۔

  • بھائی کے پاسپورٹ پر اسپین سے پاکستان پہنچنے والا مسافر گرفتار

    بھائی کے پاسپورٹ پر اسپین سے پاکستان پہنچنے والا مسافر گرفتار

    ایف آئی اے امیگریشن نے بھائی کے پاسپورٹ پر اسپین سے پاکستان پہنچنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھائی کے پاسپورٹ پر اسپین سے سیالکوٹ پہنچنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کی تصویر اور پاسپورٹ پر لگی تصویر مختلف تھی، ملزم کا نام محمد سفیان ہے جبکہ وہ اپنے بھائی عبداللہ کے پاسپورٹ پر سفر کرکے سیالکوٹ پہنچا تھا۔

    ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزم غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کر کے یورپ گیا تھا، ملزم یورپ میں قانونی دستاویزات حاصل کرنے میں ناکام رہا جس کے بعد واپس پاکستان آنے کیلئے بھائی کا پاسپورٹ استعمال کیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا۔

  • عمرے پر جانے والے 4 مسافروں سے جعلی ویزے برآمد

    عمرے پر جانے والے 4 مسافروں سے جعلی ویزے برآمد

    ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرے پر جانے والے 4 مسافروں سے جعلی ویزے برآمد کرلئے گئے۔

      ایف آئی اے کے مطابق ملزمان فلائٹ نمبر ER801 کے ذریعے عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے، دوران تلاشی ملزمان کے قبضے سے اٹلی اور لتھونیا کے جعلی ویزے برآمد کر لئے گئے۔

    ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں اشرف منہاس، ریاض، اسامہ اور عبداللہ شامل ہیں۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق گجرات اور منڈی بہاوالدین سے ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب سے اٹلی جانے کی کوشش کرنا تھی۔

    ایف آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

  • جعلی سفری دستاویزات پر شہریوں کو برطانیہ بھیجنے والے ملزمان گرفتار

    جعلی سفری دستاویزات پر شہریوں کو برطانیہ بھیجنے والے ملزمان گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو طارق روڈ سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی کمپنی کے نام پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث 2 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمر عاصم اور حارث خان شامل ہیں ملزمان امگرا لمیٹڈ کے نام سے کنسلٹینسی فرم چلا رہے تھے، ملزمان کو طارق روڈ سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان نے جعلی ہیلتھ کئیر فرم ظاہر کر کے شہری کو برطانیہ ملازمت کا ویزا دیا ملزمان نے شکایت کنندہ سے مجموعی طور پر 70 لاکھ روپے بٹورے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے جعلی کمپنی کے نام پر مجموعی طور پر 40 شہریوں کو ویزے دئیے چھاپے کے دوران ملزمان سے چیک بکس، اسٹیمپ پیپر، وزیٹنگ کارڈز برآمد کرلئے گئے ملزمان سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور متعدد سفری دستاویزات برآمد کر لی گئی ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • بھیک منگوانے کیلئے شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے والے 4 ایجنٹ گرفتار

    بھیک منگوانے کیلئے شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے والے 4 ایجنٹ گرفتار

    ایف آئی اے نے بھیک منگوانے کیلئے شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے والے 4 ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ملتان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بھیک منگوانے کیلئے شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے والے 4 ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان کو ملتان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں صادق حسین، محمد اعجاز، غلام نازک اور غلام یاسین شامل ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا، ملزمان بھیک مانگنے کیلئے شہریوں کو سعودی عرب بھجواتے تھے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھیک سے حاصل رقم میں ملزمان اپنا حصہ وصول کرتے تھے، سعودی عرب بھیک مانگنے کیلئے جانے والے 9 مسافروں کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔