Tag: ایف آئی اے حکام

  • سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث 8 مسافر پکڑے گئے

    ملتان: ایف آئی اے نے سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث 8 مسافر کو آف لوڈ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھیک مانگنے میں ملوث 8 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان سے سگریٹ کے 900 پیکٹ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے، ملزمان عمرہ ویزے پر سعودی عرب جارہے تھے۔

    ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ مسافروں کے پاس فی کس 500 ریال سے بھی کم پیسے تھے۔

  • جج بلیک میلنگ اسکینڈل : ایک اور ملزم گرفتار

    جج بلیک میلنگ اسکینڈل : ایک اور ملزم گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے حکام جج بلیک میلنگ اسکینڈل میں مزید کردار سامنے لے آئے.

    تفصیلات کے مطابق ویڈیو بنانے والے ایک ملزم فیصل شاہین گرفتار کرلیا گیا، ملزم کا پیر تک جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا ہے، جب کہ دوسرے کی تلاش جاری ہے.

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم فیصل شاہین کو راولپنڈی سے گرفتارکیا گیا، فیصل شاہین نے ویڈیو موبائل پر بنانےکا اعتراف کیا.

    ویڈیو بنا کر ملزم حمزہ عارف بٹ کے لیپ ٹاپ میں منتقل کی گئیں، لیپ ٹاپ اور دوسری ڈیوائس حمزہ عارف کے کزن اکاشا کی ہیں.

    ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ لیپ ٹاپ اور دوسری ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں، ملزم کو ریمانڈ پر دیا جائے.

    عدالت نے فیصل شاہین کا پیر تک جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اگلی پیشی پر ملزمان فیصل شاہین اورحمزہ بٹ کوساتھ پیش کرنے کی ہدایت کر دی.

    خیال رہے کہ جج بلیک میلنگ اسیکنڈل میں مرکزی ملزم ناصربٹ کے بیٹےحمزہ کوگرفتارکرلیا گیا ہے،اسلام آباد کی عدالت نے حمزہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

    اسلام آباد کے سیکٹرجی تھرٹین میں مرکزی ملزم ناصر بٹ کے دفتر پر چھاپہ مارکراس کےانتیس سالہ بیٹے کوگرفتار کیا گیا۔