Tag: ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل

  • متعدد خواتین کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے والا ملزم گرفتار

    متعدد خواتین کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے والا ملزم گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ کئی خواتین کے حوالے سے قابل اعتراض مواد شئیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل راولپنڈی نے کاروائی کرتے ہوئے آن لائن ہراسگی میں ملوث ملزم کو شکنجے میں جکڑ لیا، ترجمان نے بتایا کہ متعدد خواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور اس طرح کے مواد شئیر کرنے والے ملزم کو پکڑ لیا گیا ہے۔

    ملزم شاہزیب اعجاز نے متاثرہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر واٹس ایپ سے شیئر کیں، ملزم نے قابل اعتراض مواد لڑکی کے گھر والوں کو بھی بھیجا۔

    ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم سے 2 موبائل فون، 3 واٹس ایپ اکاؤنٹ برآمد کرلیے گئے، ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، متعدد جعلی فیس بک اکاؤنٹس کا بھی پتا لگالیا گیا ہے۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم سے متعدد متاثرین کی ویڈیوز ریکارڈ برآمد ہوئی ہیں، ملزم متاثرین کو بلیک میل کرکے بھاری رقوم بٹورتا رہا ہے۔

  • کمسن بچیوں کو  ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

    کمسن بچیوں کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

    کوئٹہ : ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے کمسن بچیوں کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم قابل اعتراض مواد کے حوالے سے بچیوں کو بلیک میل کر رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم کمسن بچیوں کو ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے متاثرہ بچیوں کو کال کرتے ہوئے موبائل ہیکنگ کے نام پر دھمکاتے ہوئے نازیبا تصاویر کا مطالبہ کیا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزم قابل اعتراض مواد کے حوالے سے بلیک میل کر رہا تھا اور متاثرہ بچیوں کو ملاقات کے لئے بھی بلیک میل کرتا رہا۔

    سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے ملزم کو جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کوئٹہ سے گرفتار کیا جبکہ ملزم کے موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا، جس کی تفتیش جاری ہے۔