Tag: ایف آئی اے سائبر کرائم

  • سوشل میڈیا پر جرائم، ایف آئی اے سائبر کرائم کو کارروائی کا اختیارمل گیا

    سوشل میڈیا پر جرائم، ایف آئی اے سائبر کرائم کو کارروائی کا اختیارمل گیا

    اسلام آباد : ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا پر ہونے والے جرائم کے خلاف کارروائی کا اختیار مل گیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا پر ہونے والے جرائم کے خلاف کارروائی کا اختیار دے دیا گیا۔

    ایف آئی اے سائبر ونگ اختیارات بحال کردیئے گئے ہیں اور اس حوالے سے وزارتِ آئی ٹی کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل سوشل میڈیا پر جرائم اور فیک نیوز کا استعمال روکنے سے متعلق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو دیے گئے اختیارات منسوخ کردیئے گئے تھے۔

    سوشل میڈیا جرائم کے خلاف کارروائی کے لیے اختیار سترہ اکتوبر سے دیا گیا تھا، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو رولز کے تحت بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

    وزارت داخلہ اور وزارت قانون کی جانب سے اعتراضات کے بعد اختیارات واپس لے لیے گئے ۔ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو پارلیمانی ایکٹ کے ذریعے بنایا جائے گا اور اختیارات دیے جائیں گے۔

  • سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات پھیلانے اور عوام کو اکسانے والا ملزم گرفتار

    سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات پھیلانے اور عوام کو اکسانے والا ملزم گرفتار

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات پھیلانے اور عوام کو اکسانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات پھیلانے اور عوام کو ریاست کے خلاف اکسانے میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت محمد یونس کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں میاں چنوں ضلع خانیوال سے گرفتار کیا گیا ملزم سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات پھیلانے اور عوام کو ریاست کے خلاف اکسانے میں ملوث پایا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر جعلی زیادتی کے الزامات کے بارے میں جھوٹی معلومات پھیلائیں جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کے قبضے سے موبائل فون ضبط کرلیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ضبط شدہ موبائل فون سے ٹوئٹر اکاؤنٹ اور دیگر ثبوت برآمد کرلیا۔ ملزم نے سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات پھیلا کر عوام کو ریاست کے خلاف اکسایا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم  کا دعا زہرہ کے گھر کا جائزہ ،  اہلخانہ سے سوالات

    ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم کا دعا زہرہ کے گھر کا جائزہ ، اہلخانہ سے سوالات

    کراچی : ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم نے اغوا ہونے والی دعا زہرا کے گھر کا جائزہ لیا اور اہلخانہ سےسوالات کیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں الفلاح کے علاقے سے 14سالہ دعا کے مبینہ اغوا کے معاملے پر ایف آئی اے سائبرکرائم کی 4 رکنی ٹیم دعا زہرا کے گھر پہنچ گئی۔

    ٹیم میں 2 خواتین ،فارنزک ایکسپرٹ، ٹیکنیکل ، سائکلوجسٹ ،تفتیشی افسر شامل تھی، خصوصی ٹیم نے دعا زہرا کے گھر کا جائزہ لیا اور اہلخانہ سےسوالات کیے گئے۔

    سربراہ سائبرکرائم سندھ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل میلنگ سرورسے رابطہ کر رہے ہیں۔

    گذشتہ روز دعا زہرہ کے والد نے بتایا تھا کہ پولیس کی جانب سے کسی اور لڑکی کی فوٹیج دکھا کر اسے دعا ثابت کرنے کی کوشش کی گئی، غلط رپورٹ پر ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے۔

    والد نے دعا زہرہ کے اغوا میں گلی کے ہی کسی فرد کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا دعا کبھی اکیلے گھر سے باہر نہیں نکلی، جو کوئی بھی بچی کو لے گیا ہے خدا کے لیے زندہ سلامت واپس پہنچا دے۔

    یاد رہے کہ دعا زہرہ کے والدین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان رمضان‘ میں شرکت کی تھی، والدین بیٹی کے اغوا کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے۔

  • جامعہ کراچی کے طلبا کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    جامعہ کراچی کے طلبا کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے سائبر کرائم نے جامعہ کراچی کے طلبا کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے طلبا کو بلیک میل کرنے اور ہراساں کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اےسائبرکرائم کا کہنا ہے کہ ملزمان چھپ کر طلبا کی ویڈیوز بناتے تھے، تفتیش کرنے پر ملزمان 7 جوڑوں کی بلیک میلنگ میں ملوث نکلے۔

    حکام نے بتایا کہ صرف ایک خاتون نےشکایت درج کرائی اور دیگر نے کارروائی سے انکار کردیا، خاتون کا کہنا تھا کہ مبینہ افراد کی طرف سے ذاتی طور پر ملنے یا تاوان ادا کرنے پر مجبور کیا گیا اور سنگین نتائج کی دھکیاں دی گئیں۔

    گرفتار ملزمان میں ایک رکشہ ڈرائیور اور یونیورسٹی ملازم کا ڈرائیور شامل ہیں۔

  • کالعدم تنظیم کا مواد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والا ایک اور ملزم گرفتار

    کالعدم تنظیم کا مواد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والا ایک اور ملزم گرفتار

    ایبٹ آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم نے کالعدم تنظیم کا مواد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے ایک اور ملزم کو گرفتار کرکے یوایس بی اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اےسائبر کرائم کا سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، ایف آئی اےسائبر کرائم نے  ایبٹ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا مواد سوشل میڈیاپرشیئرکرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اےسائبر کرائم کا کہنا ہے کہ ملزم سے یوایس بی اورلیپ ٹاپ بھی برآمد ہوا ہے۔

    گذشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم راولپنڈی نے ایک کارروائی میں کالعدم تحریک لبیک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ چلانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

    حکام کے مطابق ملزمان ملزمان سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا ڈیٹا قبضے میں لے لیا گیا ، ملزمان فیس بک اور ٹویٹر پر ٹی ایل پی کی جانب سے اشتعال انگیز مواد شیئر کر رہے تھے۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزموں کے خلاف الیکٹرانک ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی : پی ایچ ڈی کی طالبہ کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : پی ایچ ڈی کی طالبہ کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے نے پی ایچ ڈی کی طالبہ کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم فہد نے لڑکی کی ویڈیوز بنائی اور بعد میں اشرف حسین کو دیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتارہونیوالوں میں پی ایچ ڈی کی طالبہ کو بلیک میل کرنے والے ملزم بھی شامل ہیں۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹرسائبرکرائم نے بتایا کہ ملزم فہد پی ایچ ڈی کی طالبہ کو بلیک میل کررہا تھا، متاثرہ لڑکی یونیورسٹی پروفیسر کے پارٹنرکی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم فہد نے لڑکی کی ویڈیوز بنائی اور بعد میں اشرف حسین کو دیں ، ملزم اشرف نے طالبہ کی ویڈیو پروفیسر کو بھی دکھائی تھی۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹرسائبرکرائم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لڑکی کو ویڈیوز سے بلیک میل کرنیوالے ملزم جنید کو گرفتار کرلیا ، ملزم جنید لڑکی کی ویڈیوز وائرل کررہا تھا۔

    بینک میں کام کرنیوالی لڑکی کو بلیک میل کرنے والا ساتھی ملازم ندیم کو بھی گرفتار ہوگیا ہے ، ملزم ساتھی لڑکی کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرکے بلیک میل کررہا تھا جبکہ ٹنڈو آدم سے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔