Tag: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل

  • آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث منظم گروہ کے 12ملزمان گرفتار

    آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث منظم گروہ کے 12ملزمان گرفتار

    ملتان : آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث منظم گروہ کے 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کر کے شہریوں کو کال کرتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن مالیاتی فراڈمیں ملوث منظم گروہ کے 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ملزمان میں عبد المجید، محمد خالد، عمر فاروق ، زبیر احمد، عمر فاروق ،محمد ذعیم ، عمران ،عبد العزیز ، عبد المحسن،عبدالمجید، عامرعبد الرشید اور جواد شامل ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم جواد کاتعلق افغانستان سے ہے، ملزمان سپوفنگ کالز کے ذریعے بھتہ خوری، بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ میں ملوث ہیں۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کر کے شہریوں کو کال کرتے تھے اور خصوصاً غیر ملکی شہریوں کا بینک سے متعلق ریکارڈ حاصل کرتے تھے۔

    ترجمان نے کہا کہ ملزمان انگریزی اور عربی زبان میں مہارت رکھتے ہیں، ملزمان نےشہریوں کےبینک اکاؤنٹس تک غیر قانونی رسائی حاصل کی۔

    سائبر کرائم سرکل نے بتایا کہ ملزمان سے 14 اسمارٹ فونز ،ٹیبلٹ،انٹرنیشنل سم کارڈزاور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات برآمد ہوئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان کانیٹ ورک پاکستان سےباہرمشرق وسطی اور دیگر ممالک تک ہے تاہم ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

  • خاتون اور اہلخانہ کو ہراساں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    خاتون اور اہلخانہ کو ہراساں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    پشاور: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے خاتون اور اہلخانہ کو ہراساں کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون اور اہلخانہ کو ہراساں کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے خاتون سے متعلق قابل اعتراض مواد آن لائن شیئر کیا، ملزمان نے اہلخانہ کو بھی دھمکی آمیز  پیغامات بھیجے تھے۔

    ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان انٹرنیشنل واٹس ایپ نمبرز کا بھی استعمال کرتے تھے، 4 موبائل فونز اور سمز برآمد کرلی گئیں۔