لاہور : ایف آئی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آڈیو لیک کے الزام پر شاندانہ گلزار کو 14 مارچ کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آڈیو لیک کے الزام پر ایف آئی اے نے شاندانہ گلزارکو 14 مارچ کو لاہور طلب کرلیا۔
شاندانہ گلزار نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی آڈیولیک کا دعویٰ کیا تھا، اس حوالے سے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ شاندانہ گلزارکے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر الزامات لگانے پر ن لیگ نے ایف آئی آے میں شکایت درج کرادی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے بتایا تھا کہ ایف آئی اے نے شاندانہ گلزارکوطلب کیا،وہ الزامات کا ثبوت دیں، ان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔