Tag: ایف آئی اے نوٹس

  • عمران خان کو ایف آئی اے کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس معطل

    عمران خان کو ایف آئی اے کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس معطل

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ایف آئی اے کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس معطل کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں ایف آئی اے کے نوٹسز کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    وکیل عمران خان نے کہا ایف آئی اےکواختیارنہیں وہ اس معاملےمیں انکوائری کرسکے، الیکشن کمیشن کےفیصلےمیں بھی ایف آئی اے کو انکوائری کی ہدایت نہیں کی گئی۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ ہرسیاسی جماعت قانون کےمطابق فنڈریزنگ کرسکتی ہے، پولیٹیکل پارٹیز پابند ہیں کہ فنڈنگ کے ذرائع ظاہر کریں۔

    عدالت نے استفسار کیا کیا ایف آئی کا دائرہ اختیار ہے کہ وہ ایسی انکوائری کرسکے، جس پر وکیل عمران خان نے کہا ایف آئی اے کو اس کا اختیار نہیں۔

    عدالت نے سوال کیا کیا وفاقی حکومت ایف آئی اے کو انکوائری کرنے کا کہہ سکتی ہے، جس پر وکیل نے بتایا کہ یہ انکوائری ایف آئی اے نے خودشروع کی، نوٹسزمیں یہ نہیں بتایا کہ وفاقی حکومت نے ہدایت کی ہے۔

    عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کےخلاف الیکشن کمیشن اوروفاقی حکومت ہی کارروائی کرسکتی ہیں ، پی ٹی آئی ملک کی سب سےبڑی سیاسی جماعت ہے، ایف آئی اے ذاتی حیثیت میں عمران خان کو بلا رہا ہے۔

    عدالت نے استفسار کیا کیاآپ ان اکاؤنٹس کواون کرتےہیں، جس پر وکیل عمران خان نے کہا کہ ہم نے 13 اکاؤنٹس کا کہا کہ ہمارے نہیں 8 ہمارےہیں، عدالت نے مزید استفسار کہا ان اکاؤنٹس میں ٹرانزکیشن کہاں ہیں؟

    وکیل عمران خان نے بتایا کہ ان میں ٹرانزیکشن ہوئیں ہیں مگر ہمارا ان سے تعلق ہی نہیں، یہ نہیں کہا گیا کہ فنڈز غلط ہیں یا جرم سے حاصل کیے گئے۔

    عدالت نے عمران خان کو ایف آئی اے کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس معطل کردیا اور ایف آئی اے سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

    عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 7 دسمبرتک ملتوی کردی۔

  • پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس :  عمران اسماعیل نے ایف آئی اے نوٹس کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

    پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس : عمران اسماعیل نے ایف آئی اے نوٹس کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

    کراچی :سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نوٹس کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوٴں کے خلاف تحقیقات کے معاملے پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

    عمران اسماعیل نے ایف آئی اے نوٹس کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ رات کو ہی بتا دیا تھا پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کے اکاونٹس چیک کرینگے تو پتہ لگے گا کہ انھوں نے بھارت سمیت کس کس سے فنڈ لیے۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو عوام کے فنڈز سے چلتی ہے ہمارے پاس دوسروں کی طرح فارن فنڈنگ نہیں، کون بھارت سے پیسے لیتا رہا اسامہ بن لادن سے کون پیسے لیتا رہا بینظیر کی حکومت گرانے کیلئے اسامہ بن لادن سے پیسے لئے گئے۔

    الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن خود ایک سیاسی پارٹی کی شکل اختیار کرچکا ہے، اسے انتخابی نشان الاٹ کرنا چاہیے،شیر کا بچہ یا بلی۔

    سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زندگی کو خطرات ہیں،ایجنسیوں کی رپورٹ بھی موجود ہے، اللہ تعالیٰ عمران کو لمبی زندگی دے، وہ پاکستان کی امید ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ ہمارے اکاونٹس کھلے ہیں، کچھ نہیں چھپایا ہم ڈرنے والے نہیں، یہ سب کو بتا دینا چاہتے ہیں۔

    عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے چالیس ہزار ٹرانزیکشن کے شواہد پیش کیے یہ لوگ انتخابات سے ڈرے ہوئے ہیں ایسی جگہ پھنس گئے ہیں کہ انتخابات کرائیں گے تو عمران خان دو تہائی سے زیادہ اکثریت لے کر آئے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم ایف آئی اے کے نوٹس کو چیلنج کرنے آئے ہیں، اسد قیصر کو پشاور ہائی کورٹ سے ریلیف ملا ہے، جو دھمکیاں امپورٹڈ حکومت لگارہی ہے اس سے ہمیں کوئی خوف نہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی آئندہ الیکشن کا اعلان ہونے والا ہے چودہ اگست کے جلسے میں عمران خان لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری بھارتی خاتون سے شادی کرلے تو جوائنٹ ایکشن اکاؤنٹ سے رقم بھیجنا غیرقانونی نہیں ،اگر یہی گراؤنڈ دیکھا جائے تو شعیب ملک بہت پریشان ہوگا ، اس کی آدھی جائیداد جائز اور آدھی ناجائز ہوگی اسی طرح وسیم اکرم بھی پریشان ہوگا ان کی اہلیہ آسٹریلین ہیں۔