Tag: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل

  • کراچی : ممنوعہ اور غیر معیاری دواؤں کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم  گرفتار

    کراچی : ممنوعہ اور غیر معیاری دواؤں کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی : ممنوعہ اورغیر معیاری دواؤں کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے غیر رجسٹرڈ دواؤں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ اورغیر معیاری دواؤں کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ چھاپہ مار کارروائی میں ممنوعہ اور غیر رجسٹرڈ دواؤں کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا، برآمد شدہ دواؤں میں بڑی تعداد میں بوسٹن انجکشن برآمد ہوئے ہیں۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم ممنوعہ ادویات کو کراچی میں واقع کیٹل فارمز کو فروخت کرتا تھا تاہم برآمد شدہ ادویات کے نمونے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔

  • حوالہ ہنڈی کے کام میں ملوث 3 ملزمان  گرفتار،   کروڑوں  روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

    حوالہ ہنڈی کے کام میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

    لاہور : ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے حوالہ ہنڈی کے کام میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے  کروڑوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی قبضے میں لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور کی سرکلر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے کام میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے 6 کروڑ 81 لاکھ روپے پاکستانی کرنسی سمیت امریکی، کینڈین، آسٹریلین، ترکش لیرا، سعودی ریال ، یورو ، درہم اور پاؤنڈ پر مشتمل تقریبا ڈیڑھ کروڑ مالیت کی غیر ملکی کرنسی ضبط کرلی۔

    گرفتار تین ملزمان سرکلر روڈ پر عرصہ تین سال سے منسوخ شدہ لائسنس کی آڑ میں کام کر رہے تھے۔

    اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کا کہنا تھا کہ ابتک حوالہ ہنڈی کے 41 مقدمات میں 84 افراد کو گرفتار کر کے 560 ملین کی ریکوری کی گئی ہے۔

    سرفراز ورک نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں دو ملازمین اور ایک مرکزی ملزم کا بھائی شامل ہے جنہوں نے اعتراف کیا کہ عرصہ تین سال سے حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کام کر رہے تھے۔

    ڈائریکٹر ایف آئی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بیٹھ کر کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزمان کو ریڈ وارنٹ کے زریعے وطن واپس لایا جائے گا اور چینی مافیا کے خلاف پولیس کی مدد سے کارروائی کی جائے گی۔