Tag: ایف آئی اے کا چھاپہ

  • کراچی : ڈبوں میں پیک کروڑوں کی کرنسی برآمد، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی : ڈبوں میں پیک کروڑوں کی کرنسی برآمد، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی کے عملے نے صدر میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر کروڑوں مالیت کی کرنسی اور دیگر قیمتی سامان برآمد کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے صدر میں گودام پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران امپورٹڈ الیکٹرونک گیجٹس آن لائن سیل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    گرفتار ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ واچ، ائیربڈز، ہیڈ فونز اور چارجرز برآمد ہوئے ہیں۔

    اس کے علاوہ حوالہ ہنڈی کیلئے استعمال کی جانے والی تین کروڑ روپے مالیت کی پاکستانی کرنسی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ ملزمان دوران تفتیش مشکوک ادائیگیوں کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کرسکے۔

    گرفتار ملزمان میں محمد عثمان، محمد آصف، عبدل اور سید عمران شامل ہیں، جن سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : 7 ہزار سے زائد پری ایکٹیویٹڈ بین الاقوامی سمیں برآمد

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) اور ایف آئی اے نے مشترکہ کارروائیوں میں 7 ہزار سے زائد پری ایکٹیویٹڈ بین الاقوامی سمیں برآمد کرکے متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا۔

    پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی ٹیموں نے ملتان، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور کراچی میں کامیاب چھاپے مارے۔ کاروائیوں کے دوران ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی اور پری ایکٹیویٹڈ بین الاقوامی سمیں ضبط کرلیں گئیں۔

  • ایک کروڑ سے زائد مالیت کے چھینے گئے موبائل فون برآمد

    ایک کروڑ سے زائد مالیت کے چھینے گئے موبائل فون برآمد

    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے عملے نے الیکٹرانک مارکیٹ صدر سے 1 کروڑ سے زائد مالیت کے مسروقہ موبائل فون برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون ضعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر اسمگلنگ اور ڈالر کی غیرقانونی خرید و فرخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    اینٹی کرپشن سرکل کراچی جاوید بلوچ کی نگرانی میں صدر میں واقع الیکٹرانک مارکیٹ پر کامیاب چھاپہ مار کاروائی کی گئی۔ اس دوران اسمگل اور چوری کیے گئے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 250 موبائل فون برآمد کرلیے گئے۔

    ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپے کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسمگل اور چوری شدہ موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر بیرون ملک سے خریدے گئے ایک جدید سافٹ ویئر کے ذریعے تبدیل کیے جاتے تھے۔

    اس کے علاوہ پی ٹی اے کے سسٹم میں پہلے سے رجسٹرڈ موبائل فون نمبرز کا ڈیٹا بھی ملزمان سے برآمد ہوا ہے، ملزمان نے جعل سازی کے ذریعے پی ٹی اے کو پانچ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق برآمد کیے جانے والے موبائل فونز میں برطانیہ (یو کے) سے چوری کیے جانے والے فون بھی شامل ہیں، اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • ایف آئی اے کا چھاپہ : عدالت سے بھاگنے والے ڈاکٹر شاہد مسعود گھر سے بھی فرار

    ایف آئی اے کا چھاپہ : عدالت سے بھاگنے والے ڈاکٹر شاہد مسعود گھر سے بھی فرار

    عدالت سے فرار ڈاکٹر شاہد مسعود اپنے گھر سے بھی فرار ہوگئے، پی ٹی وی کرپشن کیس میں ایف آئی اے کو مطلوب ملزم کیلیے عدالت نے گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دھبڑ دھوس اینکر چھلاوا بن گئے۔ پی ٹی وی کرپشن کیس عدالت سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد فرار ہونے والے ڈاکٹر شاہد مسعود پولیس کو چکما دے گئے۔

    عدالت کو مطلوب اینکر پرسن شاہد مسعود گھر سے بھی غائب ہوگئے۔ ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پرسابق ایم ڈی پی ٹی وی کی گرفتاری کے لیے ایف سیون میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا مگر اُن کی گاڑی میں صرف ڈرائیور نکلا، شاہد مسعود پھر بھی ہاتھ نہ آسکے۔

    ایف آئی اے کی ٹیم شاہد مسعود کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے ماررہی ہے۔ اُن پر سرکاری ٹی وی کو کروڑوں کا ٹیکہ لگانے کا کیس چل رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی وی کرپشن کیس، شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد

    یاد رہے کہ14ستمبر کو بھی اسپیشل سینٹرل کورٹ میں پی ٹی وی کرپشن کیس میں اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی تھی۔

    عدالت میں شاہد مسعود کے وکیل خاور شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے لیکن ڈاکٹر شاہد مسعود ذاتی طور پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر ان کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی، فاضل جج نے کہا ملزم کو ذاتی طور پرعدالت میں پیش ہونا چاہیے تھا۔

  • لاہور : گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کرنے والا گروہ گرفتار

    لاہور : گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کرنے والا گروہ گرفتار

    لاہور : ایف آئی اے نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں قائم ایک گھر پر چھاپہ مار کر غیرقانونی طور پر گردوں کی پیوند کاری میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا، گرفتارشدگان میں گردہ عطیہ کرنے والے دو افراد بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور کی ایک نجی سوسائٹی میں قائم ایک گھر پر چھاپہ مار اجہاں غیرقانونی طورپرگردوں کی پیوندکاری کی جارہی تھی، مذکورہ گھر میں یہ کام کافی عرصے سے جاری تھا۔

    کارروائی کے دوران گروہ کے دو ڈاکٹروں کوگرفتارکیا گیا ہے، گرفتار شدگان میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن پنجاب کےجنرل سیکرٹری ڈاکٹرالتمش بھی شامل ہے، دوسرے ڈاکٹر کی شناخت ڈاکٹر فواد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دو ڈونرز کو بھی پکڑ لیا گیا۔

    پیوند کاری کرانے والے دو غیرملکی مریضوں اور دو ڈونرز کو ایمبولینس کے ذریعے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے جائے وقوعہ سے پلیٹ میں پڑےایک گردے کوبھی قبضےمیں لےلیا۔

    ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے ڈاکٹرزغیر قانونی طو رپرغریب افراد کے گردے نکال کرغیرملکیوں کو مہنگے داموں فروخت کرتے اورغیر قانونی پیوند کاری کا دھندہ کرتے تھے۔

  • ایف آئی اے کا چھاپہ : ہُنڈی میں ملوث ملزمان گرفتار،غیرملکی کرنسی برآمد

    ایف آئی اے کا چھاپہ : ہُنڈی میں ملوث ملزمان گرفتار،غیرملکی کرنسی برآمد

    لاہور : ایف آئی اے نے لاہور اور خوشاب میں چھاپے مار کر ہنڈی کے کاروبار میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کر لی۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ٹیموں نے لاہور اور خوشاب میں ہنڈی کے کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں کیں اور متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کر لی۔

    لاہور میں ہونے والی کارروائی کے دوران 4 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی قبضے میں لی گئی جبکہ خوشاب میں ہونے والی کارروائی کے دوران غیرقانونی کرنسی ایکسچینج چلانے اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث متعدد افراد گرفتار کئے گئے۔

    ملزمان سے 51 ہزار 800 یو اے ای درہم، 42 ہزار 172 سعودی ریال، 9 ہزار 45 یورو سمیت برطانوی پاؤنڈز اور امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔